محکمہ موسمیات کی پیش گوئی 19سے 26فروری تک ملک بھر میں بارشوں کی نیا سلسلہ شروع ہونے والا ہے     No IMG     وزیراعظم عمران خان کا سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کیلئے بڑا مطالبہ     No IMG     حکمرانوں کے تمام حلقے کشمیر کے معاملے پر خاموش ہیں, مولانا فضل الرحمان     No IMG     پاکستان, میں 20ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری کا پہلا مرحلہ مکمل ہوگیا: سعودی ولی عہد     No IMG     لاہور قلندرز 78 رنز پر ڈھیر     No IMG     ابو ظہبی میں ہتھیاروں کے بین الاقوامی میلے کا آغاز     No IMG     برطانوی ہوائی کمپنی (Flybmi) دیوالیہ، سینکڑوں مسافروں کو پریشانی     No IMG     یورپ میں قانونی طریقے سے داخل ہونے والے افراد کی طرف سے سیاسی پناہ کی درخواستیں دیے جانے کا رجحان بڑھ رہا ہے     No IMG     ٹرین کے ٹائلٹ میں پستول، سینکڑوں مسافر اتار لیے گئے     No IMG     یورپی یونین ,کے پاسپورٹوں کا کاروبار ’ایک خطرناک پیش رفت     No IMG     بھارت نے کشمیری حریت رہنماؤں کو دی گئی سیکیورٹی اورتمام سرکاری سہولتیں واپس لے لی     No IMG     پی ایس ایل کے چھٹے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 7وکٹوں سے شکست دےدی     No IMG     وزیرخارجہ کا ایرانی ہم منصب کو ٹیلیفون     No IMG     سعودی ولی عہد کا پاکستان میں تاریخی اور پُرتپاک استقبال     No IMG     پاکستان ,کو زاہدان کے دہشتگردانہ حملے کا جواب دینا ہوگا، ایران     No IMG    

وزیراعظم عمران خان کی نئی کابینہ میں پاکستان تحریک انصاف کے وائس چئیرمین شاہ محمود قریشی وزارت خارجہ ہوں گے جبکہ اسد عمر کو وزارت خزانہ
تاریخ :   18-08-2018

اسلام آباد ( ورلڈفاسٹ نیوزفاریو ): وزیراعظم عمران خان نے آج اپنے عہدے کا حلف اُٹھایا جس کے بعد وزیر اعظم عمران خانکی کابینہ کے حوالے سے چہ مگوئیاں ہونا شروع ہو گئی ہیں۔ کون سے وزارت کس کو ملے گی اس بات کا حتمی فیصلہ تاحال نہیں کیا گیا البتہ میڈیا رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران

خان کی نئی کابینہ میں پاکستان تحریک انصاف کے وائس چئیرمین شاہ محمود قریشی وزارت خارجہ ہوں گے جبکہ اسد عمر کو وزارت خزانہ کا قلمدان سونپا جائے گا۔میڈیا ذرائع نے بتایا کہ عمران خان وزارت داخلہ کا قلمدان اپنے پاس ہی رکھیں گے۔ عمران خان وزارت داخلہ کے معاملات میں معاونت کے لیے مشیر رکھیں گے۔ مشیروں کے لیے شعیب سڈل اور ناصر درانی کے نام زیر غور ہیں البتہ تاحال کسی نام پر حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا ۔

نو منتخب وزیر اعظم عمران خان کی کابینہ ممکنہ طور پر آئندہ دو دنوں میں حتمی شکل میں آجائے گی جس کے بعد وزیر اعظم عمران خان اپنی کابینہ کے ہمراہ عوام سے کیے وعدوں کو پورا کرنے کے لیے کام کریں گے۔

گذشتہ روز قائد ایوان منتخب ہونے پر عمران خان نے قومی اسمبلی سے بحیثیت قائد ایوان خطاب کیا، اپنے پہلے خطاب میں عمران خان کا کہنا تھا کہ سب سے پہلے ہم نے کڑا احتساب کرنا ہے۔جن لوگوں نے اس ملک کولوٹا اور مقروض کیا ،وعدہ کرتا ہوں ان کو نہیں چھوڑوں گا،کسی قسم کا کسی ڈاکو کواین آر او نہیں ملے گا،میں نے 22سال جدوجہد کی، مجھے کسی ڈکٹیٹر نے نہیں پالا تھا۔قومی اسمبلی میں 176ووٹوں کے ساتھ قائد ایوان منتخب ہونے کے بعد اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔وہ تبدیلی آگئی ہے جس کا پوری قوم انتظار کررہی تھی۔اس ملک میں سب سے پہلے ہم نے کڑا احتساب کرنا ہے۔جن لوگوں نے اس ملک کولوٹا اور مقروض کیا ،وعدہ کرتا ہوں ان کو نہیں چھوڑوں گا۔کسی قسم کا کسی ڈاکو کواین آر او نہیں ملے گا۔میں نے 22سال جدوجہد کی، مجھے کسی ڈکٹیٹر نے نہیں پالا تھا۔میں اپنے پیروں پریہاں پہنچا ہوں۔۔میرا باپ سیاست میں نہیں تھا۔ نہ میرا کوئی تجربہ تھا۔انہوں نے کہا کہ جوکرپٹ لوگ ملک کاپیسا لوٹ کرباہر لے کرگئے واہ واپس لے کرآئیں گے۔۔پارلیمنٹ کو طاقتور بناؤں گا۔ہر ہفتے پارلیمنٹ میں آؤں گا۔پچھلے 10سالوں میں 6ہزار سے آج 28ہزار قرض چڑھایا گیا ،ایوان میں اس پربحث کریں گے کہ انہوں نے ملک کوکیسے بدحال کردیا؟جو پیسا لوگوں کوتعلیم وصحت میں جانا تھا ،وہ لوگوں کی جیبوں میں چلا گیا۔انشاء اللہ اس پارلیمنٹ میں آکر بحث کریں گے اور یہ پیسہ واپس لائیں گے۔۔عمران خان نے نوجوانوں کو پیغام دیا کہ وہ نوجوان جن کی وجہ سے آج میں یہاں کھڑا ہوں ، نہ وہ ہماری حمایت کرتے اور نہ ہم یہاں ہوتے۔میں اپنے نوجوانوں کے مستقبل بہتر بنانے کی کوشش کروں گا۔۔عمران خان نے کہا کہ پارلیمنٹمیں شور مچانے والوں سے پوچھتا ہوں کہ 2013ء کے الیکشن میں چار حلقوں کی بات کی لیکن انہوں نے چار حلقے نہیں کھولے۔ ہمیں اڑھائی سال عدالتوں میں جانا پڑا۔چاروں حلقوں میں غیرقانونی ووٹ نکلے۔انہوں نے کیوں احتساب نہیں کیا۔ واضح رہے کہ آج صبح نو منتخب وزیر اعظم عمران خان اپنے عہدے کا حلف لے چکے ہیں جس کے بعد عمران خان نے وزیراعظم آفس پہنچ کر اپنی ذمہ داریاں بھی سنبھال لی ہیں۔

Print Friendly, PDF & Email
چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے پاکستان تحریک انصاف کے رکن سندھ اسمبلی عمران علی شاہ کی جانب سے شہری کو زد و کوب کیے جانے کے واقعے پر ازخود نوٹس لے لیا
نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی نے عمران خان کو وزیراعظم منتخب ہونے پر مبارکباد
Translate News »