آرمی چیف سے بحرین نیشنل گارڈ کے کمانڈر کی ملاقات     No IMG     اسرائیل کی جیل میں آگ بھڑک اٹھی، کئی کمرے جھلس گئے     No IMG     اسرائیلی فوج کی گھر گھر تلاشی15 فلسطینی شہری گرفتار     No IMG     وزیر ریلوے شیخ رشید کی نا اہلی کے لیے الیکشن کمیشن میں درخواست دائر     No IMG     فضائی حدود کی بندش، ائیرانڈیا کو کروڑوں کا نقصان     No IMG     دہشت گردی کا کوئی دین اور نسل نہیں ہوتی ,سعودی وزیر خارجہ     No IMG     ایران، عراق اور شامی افواج کے خون نے تینوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط بنایا, بشار الاسد     No IMG     آصف زرداری اور فریال تالپور کی 10 دن کے لیے حفاظتی ضمانت منظور     No IMG     سابق وزیراعلی شہباز شریف کے خلاف ایک اور انکوائری شروع     No IMG     کینیڈین وزیر اعظم جسٹس ٹروڈو نے نیوزی لینڈ میں دہشت گردی کے واقعہ کی مذمت     No IMG     روسی صدر پوتن نے کہا ہے کہ وہ روس میں کرائسٹ چرچ جیسا دہشت گرد حملہ نہیں ہونے دیں گے     No IMG     برطانوی حکام نے نیوزی لینڈ کی مسجدوں میں ہوئی دہشت گردی کی طرز پر برطانیہ میں بھی واقعات پیش آنے کا خدشہ     No IMG     نیوزی لینڈ کی پارلیمنٹ کے پہلے اجلاس کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا     No IMG     نیوزی لینڈ مساجد پر دہشت گرد حملے سے متعلق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنے بیان پر میڈیا کی تنقید سے برہم     No IMG     نیوزی لینڈ کی قومی فٹسل ٹیم کے گول کیپر عطا الیان بھی کرائسٹ چرچ واقعے میں شہید     No IMG    

وزیراعظم عمران خان کی مزار قائد پر حاضری فاتحہ خوانی کی اور پھولوں کی چادر بھی چڑھائی
تاریخ :   16-09-2018

کراچی( ورلڈ فاسٹ نیوزفاریو )وزیراعظم عمران خان آج ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچے ہیں۔وزیر اعلی سندھ اور گورنر سندھ نے وزیراعظم کا استقبال کیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم عمران خان کراچی کے ایک روزہ دورے پر پہنچ گئے ہیں۔۔کراچی آمد پر ان کا استقبال وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ

اور گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کیا۔اس کے بعد وزیراعظم عمران خان نے مزار قائد پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی۔
اور مزار قائد پر پھولوں کی چارد بھی چڑھائی۔اس موقع پر بھی وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ اور گورنر سندھ عمران اسماعیل ان کے ہمراہ موجود تھے۔۔عمران خان نے مزار قائد پر حاضری کے موقع پر مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات بھی تحریر کیے۔ وزیراعظم محترمہ فاطمہ جناح اور لیاقت علی خان کی قبروں پر بھی فاتحہ خوانی کریں گے۔
عمران خان کراچی میں امن و امان کے اجلاس کی صدارت کریں گے۔

وزیراعظم عمران خان وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے کے بعد آج پہلی بار کراچی کا دورہ کر رہے ہیں۔۔وزیراعظم عمران خان گورنر ہاوس کے بجائے اسٹیٹ گیسٹ ہاوس میں قیام کریں گے۔۔کراچی آپریشن سے متعلق پولیس،،،رینجرز اور حساس اداروں کے حکام وزیراعظم کو بریفنگ دیں گے، کراچی میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر وزیراعظم بریفنگ لیں گے، وزیراعظم شام پانچ بجے ڈیمز سے متعلق فنڈ ریزنگ کی تقریب میں شرکت کریں گےاس کے علاوہ وزیراعظم،، گورنر سندھ اور وزیر اعلی سندھ سے علیحدہ ملاقاتیں کریں گے۔
واضح رہے عمران خان نے وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے کے بعد اب تک کراچی کا دورہ نہیں کیا تھا جس پر انہیں تنقید کا بھی سامنا کرنا پڑا اور کہا گیا تھا کہ ہر وزیراعظم مزار قائد پر حاضری دیتا ہے لیکن عمران خان نے اب تک مزار قائد پر حاضری نہیں دی۔تاہم اب وزیراعظم عمران خان کراچی پہنچ گئے ہیں اور انہوں نے مزار قائد پر بھی حاضری دی۔

Print Friendly, PDF & Email
پاکستان تحریک انصاف نے 5 رہنماؤں کی پارٹی رکنیت ختم کر دی
تحریک انصاف کے امیدوار مولانا نسیم علی شاہ دراصل کون ہیں اور لال مسجد کی طالبات نے انہیں کہاں سے کس حال میں پکڑا تھا؟انتہائی حیران کن کہانی سامنے آگئی
Translate News »