گاڑیوں کی درآمد پر ٹیکس اب غیر ملکی کرنسی میں ادا کرنا ہوگا, وزیر خزانہ     No IMG     تائيوان, کے معاملے ميں مداخلت برداشت نہيں کی جائے گی, چين     No IMG     امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ترکی کی معیشت کو تباہ کرنے کے بیان سے یوٹرن لیتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان معاشی ترقی کے وسیع مواقع ہی     No IMG     وزیراعظم سے سابق امریکی سفیر کیمرون منٹر کی ملاقات     No IMG     آپ لوگ کام نہیں کر سکتے چیف جسٹس نے اسد عمرکو دو ٹوک الفاظ میں کیا کہہ ڈالا     No IMG     شادی والے گھر میں آگ لگنے سے دلہن سمیت 4 خواتین جاں بحق     No IMG     قومی ترقی میں بھرپور کردار ادا کریں گے،آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ     No IMG     اپوزیشن ,جماعتوں نے منی بجٹ مسترد کردیا     No IMG     وزیراعظم عمران خان کو سونے کی کلاشنکوف کا تحفہ مل گیا     No IMG     سعودی لڑکی رھف کا فرار ہونے کے بعد پہلا انٹرویو     No IMG     بنگلہ دیش,گارمنٹس ملازمین کا تنخواہوں میں اضافہ نہ ہونے پر مظاہرہ     No IMG     بھارتی فوج مغربی سرحد کیساتھ دہشتگردانہ کارروائیوں کیخلاف سخت ایکشن لینے سے نہیں ہچکچائے گی۔     No IMG     حکومت نے ایک ہفتے میں ہم سے 113 ارب روپے قرض لیاہے، پاکستانی اسٹیٹ بینک     No IMG     وزیراعظم کی اپوزیشن پر شدید تنقید     No IMG     چین کی عدالت نے منشیات کی اسمگلنگ کے الزام میں کینیڈا کے شہری کی 15 سال قید کی سزا کو پھانسی میں تبدیل کردیا     No IMG    

وزیراعظم عمران خان کوہرصورت علیمہ خان کی جائیدادوں کی وضاحت دیناہوگی:خورشید شاہ
تاریخ :   13-01-2019

سکھر ( ورلڈ فاسٹ نیوزفاریو ) پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے کہا ہے کہ اپوزیشن جنوبی پنجاب صوبہ بنانے کیلئے حکومت کیساتھ ہے،4ماہ میں قرض لینے کے ریکارڈتوڑدیئے گئے، لوگ سمجھتے تھے قرض کے بغیرملک آگے بڑھے گا،کہتے تھے قرض لینے کے بجائے خودکشی کرلیں گے ،

عمران خان کوہرصورت علیمہ خان کی جائیدادوں کی وضاحت دیناہوگی۔
تفصیلات کے مطابق خورشیدشاہ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم سیاستدان الیکشن میں آکربڑے دعوے کرکے جاتے ہیں، ذات اوربرادری کے چکرمیں کرداردیکھے بغیرنمائندوں کوووٹ دیاجاتاہے،خدمت ووٹ لینے کے لالچ سے نہیں کی جاتی ہے،سیاست گالم گلوچ نہیں،خدمت کانام ہے، عوام موجودہ حکومت سے ایک بھی نوکری کی توقع نہ کرے،نوجوانوں کوروزگارکے نام پر دھوکہ دیاگیا،اپوزیشن جنوبی پنجاب صوبہ بنانے کیلئے حکومت کیساتھ ہے،کچھ نہ کرناجنوبی پنجاب کے لوگوں سے دھوکہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی 4آمروں سے مقابلہ کرکے یہاں پہنچی،کبھی کسی سے نہیں پوچھا کہ اسکا تعلق کس جماعت سے ہے،کوشش ہوتی ہے اپنی عوام کی زیادہ سے زیادہ خدمت کرسکوں،پیپلز پارٹی کوپھربھی عوام کے روزگارکادردہوتاہے،ہم نے 2008میں کئے گئے وعدے پورے کئے۔
قومی اسمبلی میں سابق اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ نے کہا کہ زندگی کااصول بنالیاہے گلہ،منافقت اورجھوٹ نہیں بولناہے، وزیر اعظم نے کہاکہ ہربدھ کو آکر پارلیمنٹ میں جواب دوں گا،پانچ مہینے گزر گئے مگر وزیر اعظم پارلیمنٹ میں نہیں آئے،انہوں نے کہا کہ عمران خان کوہرصورت علیمہ خان کی جائیدادوں کی وضاحت دیناہوگی۔
پیپلزپارٹی کے رہنمانے کہا کہ حکومت میں آنے سے پہلے کہاجاتاہے1کروڑنوکریاں دیں گے،گھربنائیں گے، انہوں نے کہا کہ 2008 میں جب بچہ پیداہواتواسے کان میں بتایاگیاتو72 ہزارکامقروض ہے، 2013 میں پیداہونیوالے نومولودکے کان میں کہاگیاتو1لاکھ 25 ہزارکا مقروض ہے،2017 میں پیداہونیوالے بچے کو کان میں کہا گیا تو 1 لاکھ 75 ہزار کا مقروض ہے۔
خورشید شاہ نے کہا کہ تم نے30 پنکچر کی بات کی تھی ہم نے کھولے تو60 پنکچر سامنے آجائیں گے،حلقے کھولنے کے لیے اب تک کوئی کمیٹی نہیں بیٹھی،ایسے مینڈیٹ کے باوجود ہم نے حکومت کو دعوت دی آئیں کام کریں۔
انہوں نے کہا کہ حکومت کو بس ایک ہی فکر ہے قرضے کیسے لیے جائیں جبکہ بجلی،گیس پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا،یوریا کی بوری کی قیمتوں میں دوگنا اضافہ کردیا گیا،ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا،حکومت پوچھنے کوتیارنہیں۔

Print Friendly, PDF & Email
ڈیم فنڈ میں 9 ارب روپے جمع ہوگئے
وزیر اعظم نے بجلی چوروں کیخلاف ملک گیر مہم تیز کرنے کاحکم
Translate News »