وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی ایک روزہ دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے     No IMG     مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چودھری شجاعت نے آصف زرداری کو تمام قانونی سہولتیں دینے کا مطالبہ کردیا     No IMG     امریکہ نے 18 سالہ افغان جنگ میں حقائق کو عوام سے ہمیشہ چھپایا۔     No IMG     امریکی کمیشن کی بھارتی قیادت پر پابندیاں عائد     No IMG     مسلم لیگ نون نے چیف الیکشن کمشنر سمیت دیگر اہم معاملات پرقانون سازی کا حصہ نہ بننے کا اعلان     No IMG     وفاقی کابینہ اجلاس میں مریم نواز کو بیرون ملک بھیجنے کی مخالفت     No IMG     منی لانڈرنگ کیس: احتساب عدالت نے نیب کو حمزہ شہباز سے متعلق بڑا حکم جاری کر دیا     No IMG     پاکستان کی پہلی الیکٹرک ٹرانسپورٹ اورنج لائن میٹروٹرین نے اپنے پورے روٹ پر آزمائشی سفر کا آغاز کردیا     No IMG     آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے زیر صدارت کور کمانڈر کانفرنس     No IMG     مقبوضہ کشمیر میں کرفیو کا 116واں روز, وادی میں دفعہ 144کے تحت پابندیاں برقرار     No IMG     برطانوی وزیرِاعظم بورس جانسن نے مسلمان خواتین سے متعلق غیر اخلاقی بیان پر معافی مانگ لی     No IMG     جعلی پارلیمنٹ قانون سازی نہیں کر سکتی, مولانا فضل الرحمان     No IMG     اسرائیل نے القدس میں سب سے بڑی کالونی کے قیام پر کام شروع کردیا     No IMG     عراق میں مظاہرین نے ایرانی سفارتخانےکو آگ لگا دی     No IMG     ثابت ہوگیا کہ عمران خان نالائق تھے، نالائق ہیں اور نالائق ہی رہیں گے,مریم اورنگزیب     No IMG    

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ہوسکتا ہے جب پاکستان ریاست مدینہ کی طرح بنے ہم زندہ نہ ہوں۔
تاریخ :   10-11-2019

اسلام آباد( ورلڈفاسٹ نیوزفاریو) اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ہوسکتا ہے جب پاکستان ریاست مدینہ کی طرح بنے ہم زندہ نہ ہوں۔
عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر اسلام آباد میں منعقد بین الاقوامی رحمۃ اللعالمینﷺ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ لوگ پوچھتے ہیں کہ نیا پاکستان اور ریاست مدینہ کی طرز پر پاکستانی ریاست کب بنے گی؟ میں ان سے کہتا ہوں کہ مدینہ کی ریاست پہلے دن ہی نہیں بن گئی تھی، ہوسکتا ہے جب پاکستان ریاست مدینہ کی طرح بنے ہم زندہ نہ ہوں۔
وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ نوجوان حیات طیبہ ﷺ کومشعل راہ بنائیں، میرا ایمان ہے کہ کوئی عظیم انسان بننا چاہتا ہے تو آپ ﷺ کو رول ماڈل بنائے، جوبھی آپﷺ کے قریب لوگ تھے وہ سب عظیم انسان بن گئے‘۔
مران خان نے کہا کہ ’اگر قوم کوعظیم بنناہےتوریاست مدینہ کےاصول پرچلناہے، ریاست مدینہ کی باتیں میں نے الیکشن سے پہلے نہیں بعد میں کیں،میں یہ نہیں چاہتاتھاکہ لوگ سمجھیں کے ووٹ کیلئے ریاست مدینہ کی بات کر رہا ہوں‘۔
انہوں نے کہا کہ ’ہماری یونیورسٹیوں میں ریاست مدینہ پر تحقیق ہونی چاہیے،جدید ٹیکنالوجی کے دور میں بچوں کو اسلامی تعلیمات سے روشناس کرانا ضروری ہے‘۔
وزیراعظم نے کہا کہ ’لوگ کہتے ہیں کہ میں بہت ظالم ہوں کیوں کہ میں جیل میں موجود بیمار کو معاف نہیں کررہا، لوگ مجھے کہتے ہیں جنھوں نے پیسا لوٹا انہیں معاف کردو، میں کہتا ہوں پیسا میرا نہیں قوم کا ہے میں کیسے معاف کردوں؟‘۔
وزیراعظم نے کہا کہ ملک کوکنگال کرنےوالوں کومعاف کرنے کا مجھے اختیار نہیں، نبی کریم ﷺ نے بدعنوان عناصر کو عبرتناک سزائیں دیں، رحم کمزوراور غریب طبقے کےلیے ہے، بڑے ڈاکوؤں پر رحم نہیں کیاجاتا، لوٹ مار کرنے والوں پر رحم اور این آراو سے معاشرے کا بیڑا غرق ہوتا ہے۔

Print Friendly, PDF & Email
شاعر مشرق ڈاکٹرعلامہ اقبال کا 142 واں یوم ولادت آج منایا جارہا ہے
ملک بھر کی طرح سرگودھا, بھلوال کے چک نمبر 9 شمالی میں بھی عید میلاد النبی ﷺ کا جشن بھر پور اندز میں منایا گیا
Translate News »