شاعر مشرق ڈاکٹرعلامہ اقبال کا 142 واں یوم ولادت آج منایا جارہا ہے     No IMG     وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ہوسکتا ہے جب پاکستان ریاست مدینہ کی طرح بنے ہم زندہ نہ ہوں۔     No IMG     ملک بھر کی طرح سرگودھا, بھلوال کے چک نمبر 9 شمالی میں بھی عید میلاد النبی ﷺ کا جشن بھر پور اندز میں منایا گیا     No IMG     شہباز شریف نے جاتی امرا میں سابق وزیر اعظم نواز شریف سے ملاقات کی اور بیرون ملک جانے کے حوالے سے تبادلہ خیال     No IMG     مریم اورنگزیب نے وزیراعظم عمران خان کی تقریر کی مذمت     No IMG     اتوار بازاروں میں اشیاء کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں مہنگائی کا راج برقرار،ٹماٹر ٹرپل سنچری کے قریب پہنچ گیا     No IMG     فضل الرحمن کی ابتدا بھی غلط اور انتہا بھی غلط ہوگی, شیخ رشید     No IMG     بھارتی سپریم کورٹ نے انصاف کو قتل کرکےاور اقلیتوں کا تحفظ فراہم کرنے میں ناکام     No IMG     سابق صدر زرداری کی زندگی کو سخت خطرہ لاحق     No IMG     پیٹرول مہنگا، بجلی مہنگی اور اب حکومت گیس مہنگی کرنے کی تیاری     No IMG     قومی ایئرلائین " پی آئی اے " کی پرواز میں دوران سفرعملے اور مسافر کے درمیان ہاتھا پائی ہوئی     No IMG     نااہل کٹھ پتلی حکومت کا مقابلہ کریں گے، بلاول بھٹو     No IMG     اپوزیشن کی رہبر کمیٹی کے کنوینیئر اکرم درانی کا کہنا ہے کہ آزادی مارچ کے بعد ہائی ویز سمیت پورا ملک بند کر دیں گے     No IMG     دنیا کے دولت مند افراد کے حوالے سے گلوبل ویلتھ رپورٹ     No IMG     حکومتی راکان نے آزادی مارچ پر چڑھائی کر دی     No IMG    

وزیراعظم عمران خان نے جمیت علمائے اسلام کے ساتھ مذاکرات کرنے والی کمیٹی اور دیگر اہم کابینہ ارکان کا اجلاس طلب کر لیا
تاریخ :   02-11-2019

اسلام آباد( ورلڈفاسٹ نیوزفاریو) وزیراعظم عمران خان نے جمیت علمائے اسلام کے ساتھ مذاکرات کرنے والی کمیٹی اور دیگر اہم کابینہ ارکان کا اجلاس طلب کر لیا ہے۔
اجلاس بنی گالہ میں طلب کیا گیا ہے جس میں شرکت کے لیے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور گورنر چوہدری سرور کو بھی پیغام بھجوایا گیا ہے۔
اطلاعات ہیں کہ مولانا فضل الرحمان کے آزادی مارچ پر مشاورت کی جائے گی اور مذاکراتی کمیٹی جے یو آئی کے نمائندوں سے ہونے والے رابطوں پر بریف کرے گی۔
وزیراعظم کی جانب سے طلب کیے گئے اجلاس میں 21 اہم افراد شرکت کریں گے جس میں مولانا کی گزشتہ شب کی گئی تقریر پر بھی مشاورت ہوگی۔
وزیراعظم کو مستعفی ہونے کے لیے دو دن کی مہلت
ذرائع کے مطابق آزادی مارچ سے متعلق آگے کے لائحہ عمل پر بھی بات چیت کے علاوہ آج دیگر اہم فیصلے بھی متوقع ہیں۔
دوسری جانب حکومتی مذاکراتی کمیٹی نے حزب اختلاف کی جماعتوں سے رابطہ کیا ہے۔ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کا پیپلزپارٹی کے رہنما نیئربخاری کو فون ملاقات کے لیے وقت مانگ لیا ہے۔
نیئر بخاری نے جواب دیا کہ حکومت بتائے کس معاملے پرمذاکرات کرنا چاہتی ہے، حکومتی کمیٹی سے ملاقات کا فیصلہ رہبرکمیٹی میں مشاورت کے بعد کیا جائے گا۔
خیال رہے کہ مولانا فضل الرحمان نے اپنی گزشتہ تقریر میں وزیراعظم کو مستعفی ہونے کے لیے دو دن کا وقت دیا تھا۔
مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ہم پرامن لوگ ہیں اور امن کے دائرے میں ہیں وگرنہ یہ انسانوں کا سمندر اس بات کی قدرت رکھتا ہے کہ وزیراعظم کو گرفتار کرسکتا ہے۔

Print Friendly, PDF & Email
وزیراعظم عمران خان کے ایک اشارے پر دھرنے والوں پر زمین تنگ کر دیں گے، فواد چوہدری
نالائق اورسلیکٹڈ وزیراعظم کو گھر بھجوا کر چھوڑیں گے، بلاول بھٹو
Translate News »