گاڑیوں کی درآمد پر ٹیکس اب غیر ملکی کرنسی میں ادا کرنا ہوگا, وزیر خزانہ     No IMG     تائيوان, کے معاملے ميں مداخلت برداشت نہيں کی جائے گی, چين     No IMG     امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ترکی کی معیشت کو تباہ کرنے کے بیان سے یوٹرن لیتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان معاشی ترقی کے وسیع مواقع ہی     No IMG     وزیراعظم سے سابق امریکی سفیر کیمرون منٹر کی ملاقات     No IMG     آپ لوگ کام نہیں کر سکتے چیف جسٹس نے اسد عمرکو دو ٹوک الفاظ میں کیا کہہ ڈالا     No IMG     شادی والے گھر میں آگ لگنے سے دلہن سمیت 4 خواتین جاں بحق     No IMG     قومی ترقی میں بھرپور کردار ادا کریں گے،آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ     No IMG     اپوزیشن ,جماعتوں نے منی بجٹ مسترد کردیا     No IMG     وزیراعظم عمران خان کو سونے کی کلاشنکوف کا تحفہ مل گیا     No IMG     سعودی لڑکی رھف کا فرار ہونے کے بعد پہلا انٹرویو     No IMG     بنگلہ دیش,گارمنٹس ملازمین کا تنخواہوں میں اضافہ نہ ہونے پر مظاہرہ     No IMG     بھارتی فوج مغربی سرحد کیساتھ دہشتگردانہ کارروائیوں کیخلاف سخت ایکشن لینے سے نہیں ہچکچائے گی۔     No IMG     حکومت نے ایک ہفتے میں ہم سے 113 ارب روپے قرض لیاہے، پاکستانی اسٹیٹ بینک     No IMG     وزیراعظم کی اپوزیشن پر شدید تنقید     No IMG     چین کی عدالت نے منشیات کی اسمگلنگ کے الزام میں کینیڈا کے شہری کی 15 سال قید کی سزا کو پھانسی میں تبدیل کردیا     No IMG    

وزیراعظم عمران خان سعودی عرب کا کامیاب دورہ کر کے وطن واپس پہنچ گئے
تاریخ :   24-10-2018

اسلام آباد( ورلڈ فاسٹ نیوزفاریو ) وزیراعظم عمران خان سعودی عرب کا کامیاب دورہ کر کے وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی عالمی سرمایہ کاری کانفرنس میں شرکت اور وہاں کیے جانے والے سوالوں کے پُر اعتماد جوابات نے عالمی سطح پر خوب پذیرائی حاصل کی۔

وزیراعظم عمران خان کے اس دورے کے دوران اربوں ڈالرز کی برسات ہوئی جبکہ عالمی سطح پرپاکستان کے تنہا ہونے کا تاثر بھی زائل ہو گیا۔
وزیراعظم عمران خان نے 2 روزہ دورہ سعودی عرب کے دوران بڑی کامیابی حاصل کی۔ وزیراعظم عمران خان کے اس دورے کے دوران سعودی عرب کے ساتھ تین سالہ مدت کے متعدد معاہدے کیے گئے۔ سعودی عرب نے پاکستان کے اکاؤنٹس میں تین ارب ڈالر رکھنے کا فیصلہ بھی کیا۔
سعودی عرب نے پاکستان کو ایک سال کے لیے 3 ارب ڈالرز کا تیل ادھار دینے کا فیصلہ بھی کیا۔ واضح رہے کہ اس سے قبل پاکستان کے معاشی حالات کو دیکھ کر یہ خیال کیا جا رہا تھا کہ پاکستان کی مدد کے لیے کوئی دوست ملک ہاتھ آگے نہیں بڑھائے گا اور پاکستان کو مجبوراً مالی امداد کے لیے عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف کا دروازہ ہی کٹھکھٹانا پڑے گا۔

سعودی عرب نے وزیراعظم عمران خان کے اس دورے کے دوران پاکستانیوں کو ملازمتیں دینے پر بھی آمادگی ظاہر کی جس سے پاکستانیوں میں ایک خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ سعودی عرب میں مزید پاکستانیوں کو ملازمتیں ملنے سے ملک میں زرمبادلہ آئے گا اور ملکی معیشت کو دیرپا استحکام ملے گا۔ سعودی عرب کے ساتھ گذشتہ روز ہونے والے تمام معاہدوں کے بعد نہ صرف پاکستان اور سعودی عرب کے مابین تعلقات مضبوط ہوئے ہیں بلکہ پاکستان تحریک انصاف اور عمران خان پر عوام کا اعتماد بھی بحال ہو گیا ہے۔
واضح رہے کہ سعودی عرب کی جانب سے مالی امداد ملنے کے بعد پاکستان کو عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف کی یکطرفہ شرائط نہیں ماننا پڑیں گی اور پاکستان بہتر ڈیلنگ کی پوزیشن میں آگیا ہے ۔ اب اگر آئی ایم ایف سے قرضہ لینا بھی پڑا تو نرم شرائط پر بآسانی قرضہ حاصل کیا جا سکتا ہے جس کا فائدہ براہ راست عوام کو پہنچے گا۔ وزیراعظم کے دورہ سعودی عرب اور وہاں ہونے والے معاہدوں کے بعد پیسے کی قدر میں اضافے کا بھی امکان ظاہر کیا جا رہا ہے البتہ ایک تاثر جو سراسر زائل ہو گیا ہے وہ یہ کہ پاکستان تنہا نہیں ہے بلکہ پاکستان کے کئی دوست ممالک ہیں جو اس مشکل گھڑی میں پاکستان کی مدد کرنے کو تیار ہیں۔
خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان آئندہ کچھ دنوں میں چین کا دورہ بھی کریں گے ، اس حوالے سے بھی امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ چین بھی اپنے دیرینہ ساتھی پاکستان کی اس مشکل حالات میں ضرور مدد کرے گا۔

Print Friendly, PDF & Email
امریکہ کا ایک بارپھرپاکستان سے ڈو مورکا مطالبہ کردیا
حکومت نے بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا
Translate News »