محکمہ موسمیات کی پیش گوئی 19سے 26فروری تک ملک بھر میں بارشوں کی نیا سلسلہ شروع ہونے والا ہے     No IMG     وزیراعظم عمران خان کا سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کیلئے بڑا مطالبہ     No IMG     حکمرانوں کے تمام حلقے کشمیر کے معاملے پر خاموش ہیں, مولانا فضل الرحمان     No IMG     پاکستان, میں 20ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری کا پہلا مرحلہ مکمل ہوگیا: سعودی ولی عہد     No IMG     لاہور قلندرز 78 رنز پر ڈھیر     No IMG     ابو ظہبی میں ہتھیاروں کے بین الاقوامی میلے کا آغاز     No IMG     برطانوی ہوائی کمپنی (Flybmi) دیوالیہ، سینکڑوں مسافروں کو پریشانی     No IMG     یورپ میں قانونی طریقے سے داخل ہونے والے افراد کی طرف سے سیاسی پناہ کی درخواستیں دیے جانے کا رجحان بڑھ رہا ہے     No IMG     ٹرین کے ٹائلٹ میں پستول، سینکڑوں مسافر اتار لیے گئے     No IMG     یورپی یونین ,کے پاسپورٹوں کا کاروبار ’ایک خطرناک پیش رفت     No IMG     بھارت نے کشمیری حریت رہنماؤں کو دی گئی سیکیورٹی اورتمام سرکاری سہولتیں واپس لے لی     No IMG     پی ایس ایل کے چھٹے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 7وکٹوں سے شکست دےدی     No IMG     وزیرخارجہ کا ایرانی ہم منصب کو ٹیلیفون     No IMG     سعودی ولی عہد کا پاکستان میں تاریخی اور پُرتپاک استقبال     No IMG     پاکستان ,کو زاہدان کے دہشتگردانہ حملے کا جواب دینا ہوگا، ایران     No IMG    

وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف کوئٹہ پہنچ گئے
تاریخ :   06-10-2018

راولپنڈی( ورلڈ فاسٹ نیوزفاریو ) وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف کوئٹہ پہنچ گئے ہیں، جہاں آرمی چیف سدرن کمانڈ ہیڈ کوارٹر میں وزیر اعظم عمران خان کو بلوچستان کی سیکیورٹی صورتحال پر بریفنگ دینگے۔تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ادارے آئی ایس پی آر کی جانب سے

کئے گئے ٹوئٹ کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کوئٹہ پہنچے ہیں، جہاں وہ سدرن کمانڈ ہیڈ کوارٹر میں وزیر اعظم عمران خان کو بلوچستان کی سیکیورٹی صورتحال پر بریفنگ دینگے۔
اس سے قبل وزیر اعظم عمران خان دو روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچے تھے، وزیر اعظم گورنر ہاؤس میں امن و امان سے متعلق اجلاس کی صدارت کریں گے اور گورنر اور وزیر اعلیٰ بلوچستان سے ملاقاتیں کریں گے۔یہ ویڈیو دیکھنے کیلئے پلے کا بٹن دبائیےوزیراعظم کے پہلے دورہ کوئٹہ پر وزیراعلی بلوچستان جام کمال نے وزیر اعظم کا استقبال کیا،اس موقع پر وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات، وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی، وزیر مملکت برائے داخلہ، بلوچستان کی سیاسی قیادت، اور وزیراعظم کےمعاونین خصوصی برائے میڈیا اور سیاسی امور بھی ان کے ہمراہ تھے۔اپنے دورے کے دوران وزیر اعظم صوبائی کابینہ کے اجلاس اور گورنر ہاؤس میں امن و امان سے متعلق اجلاس کی صدارت کریں گے اور گورنر اور وزیر اعلیٰ بلوچستان سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔،دورہ کوئٹہ میں وزیراعظم عمران خان قومی،صوبائی اور سینیٹ ارکان سے خطاب بھی کریں گے۔اس کے علاوہ وزیراعظم کوئٹہ میں پارلیمنٹیرینزاورسول سوسائٹی کے نمائندوں سے بھی ملاقات کریں گے، واضح رہے کہ عمران خان کا وزارت عظمیٰ کا عہدہ سنبھالنے کے بعد پہلا دورہ بلوچستان ہے۔واضح رہے کہ آٹھ ستمبر کو پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے صدر یارمحمد رند نے وزیراعلیٰ بلوچستان پر الزام عائد کرتے ہوئے کہاہے کہ جام کمال حکومتی فیصلوں پر ہمیں اعتماد میں نہیں لے رہے ہیں۔ کوئٹہ میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پی ٹی آئی بلوچستان کے صدر یارمحمد رند نے وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ جام کمال پی ٹی آئی کو اپنی بی ٹیم بنانا چاہتے ہیں، وہ حکومتی فیصلوں میں ہمیں اعتماد میں نہیں لے رہے ہیں۔یار محمد رند نے کہا کہ صوبے میں اتحادی ہونے کے باوجود ہمیں احکامات دئیے جارہے ہیں جبکہ ہمارے رکن اسمبلی کو وزیر بناتے ہوئے اعتماد میں نہیں لیا گیا، جلد اسلام آباد جاکر اپنے تحفظات وزیراعظم عمران خان کے سامنے رکھوں گا۔دوسری جانب بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ سے جاری بیان میں سیکرٹری اطلاعات چوہدری شبیر احمد نے پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے بیان پر حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بی اے پی بلوچستان کی سب سے بڑی پارلیمانی جماعت ہے اور ہمیں کسی دوسری جماعت کے اندر مداخلت کرنے کی کوئی ضرورت نہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم نے پی ٹی آئی سمیت تمام اتحادی جماعتوں کو ہمیشہ مشاورتی عمل میں شامل رکھا اور موجودہ وقت میں بھی بلوچستان اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر اور وزیر صحت کا تعلق پاکستان تحریک انصاف سے ہے جن کی نامزدگی بھی پی ٹی آئی کے ذمہ دار عہدے داران نے کی ہے۔چوہدری شبیر احمد نے کہا کہ صوبے کی اکثریتی جماعت کے متفقہ سربراہ حکومت کے خلاف اس طرح کے بیانات افسوسناک ہیں، بلوچستان عوامی پارٹی جمہوری عمل پر یقین رکھتی ہے اور دیگر جماعتوں میں مداخلت یا ان کے اندرونی معاملات سے ہمارا کوئی تعلق نہیں، بی اے پی ایک منظم جماعت ہے جو جمہوری اقدار سے بخوبی آگاہ ہے عوام نے بی اے پی کو مینڈیٹ دیا ہے اور ہمیں کسی کا مینڈیٹ چرانے کی ضرورت نہیں،انہوں نے کہا کہ ہم ایک بار پھر اس عزم کا پختہ اعادہ کرتے ہیں کہ بلوچستان کی تعمیر و ترقی کے لئے تمام سیاسی جماعتوں کو ساتھ لیکر چلنے کے خواہاں ہیں۔

Print Friendly, PDF & Email
احتساب عدالت نے شہباز شریف کا 10روزہ جسمانی ریمانڈ منظور
شہبازشریف کی گرفتاری سیاسی انتقام کی کڑی ہے,مریم اورنگزیب
Translate News »