پاک فوج نے ایک آپریشن میں 4 مغوی ایرانی فوجیوں کو بازیاب کرالیا     No IMG     دنیا بھر میں آج ہندو برادری اپنا مذہبی تہوار ہولی منا رہی ہے     No IMG     افغانستان کے صوبے ہرات میں سیلاب سے 13 افراد کے جاں بحق ہونے سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 63 ہوگئی     No IMG     لیبیا میں پناہ گزینوں کو لے جانے والی کشتی ڈوب گئی جس کے نتیجے میں 9 افراد ہلاک     No IMG     اسرائیلی دہشت گردی، غرب اردن میں مزید3 فلسطینیوں کو شہید کردیا     No IMG     پیپلز پارٹی کےچیئرمین نے 3 وفاقی وزرا کو فارغ کرنے کا مطالبہ کردیا     No IMG     وزیراعظم عمران خان کی ہولی کے تہوار پر ہندو برادی کو مبارک باد     No IMG     سابق وزیراعظم نوازشریف نے ای سی ایل سے نام نکالنے کی درخواست دائر کردی     No IMG     سمجھوتہ ایکسپریس کیس کا فیصلہ 12 سال بعد بھی تاخیر کا شکار     No IMG     وزیر اعظم آئین کے آرٹیکل 214 کی شق دو اے پر عمل کرنے میں ناکام     No IMG     روس کے وزیر دفاع سرگئی شویگو نے شام کے صدر بشار اسد سے ملاقات     No IMG     بھارت اور پاکستان متنازع معاملات مذاکرات کے مذاکرات کے ذریعے حل کریں,چین     No IMG     بریگزیٹ پرٹریزامے کی حکمت عملی انتہائی کمزورہے، ٹرمپ     No IMG     امریکی وزیر خارجہ مائیک پمپئو کی کویت کے بادشاہ سے ملاقات     No IMG     نیوزی لینڈ میں جمعہ کو سرکاری ریڈیو اور ٹی وی سے براہ راست اذان نشر ہوگی,جیسنڈا آرڈرن     No IMG    

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا سپریم کورٹ کا دورہ،چیف جسٹس میاں ثاقب نثار سے ملاقات
تاریخ :   27-03-2018

اسلام آباد ۔ ( ورلڈ فاسٹ نیوز فار یو ) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے منگل کو سپریم کورٹ کا دورہ کیا اور چیف جسٹس میاں ثاقب نثار سے ملاقات کی۔ سپریم کورٹ کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ملاقات کا اہتمام وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی اٹارنی جنرل آف پاکستان کے ذریعے موصول ہونے والی درخواست پر کیا گیا۔ ملاقات انتہائی خوشگوار ماحول میں چیف جسٹس کے چیمبر میں ہوئی۔وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے عدالتی نظام کی بہتری میں دلچسپی ظاہر کرتے ہوئے چیف جسٹس کو یقین دہانی کرائی کہ حکومت عوام کو آسان ،سستے اور فوری انصاف کی فراہمی کے لئے عدلیہ کو تمام وسائل فراہم کرے گی،ملاقات کے دوران وزیراعظم نے مختلف عدالتوں میں ریونیو کے حوالے سے زیر التواء مقدمات میں ایف بی آر کو درپیش مشکلات کا بھی ذکر کیا، جس پر چیف جسٹس نے وزیراعظم کو یقین دہانی کرائی کہ اس حوالے سے معاملات کو دیکھتے ہوئے متعلقہ مقدمات کو تیزی سے نمٹایا جائے گا۔وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے چیف جسٹس کی طرف سے عوامی مفاد کے معاملات اٹھانے کی حمایت کی اور سرکاری ہسپتالوں میں صحت عامہ کی سہولیات کی بہتری‘ صحت کی معیاری اور سستی خدمات کی فراہمی‘ طبی تعلیم بالخصوص پرائیویٹ میڈیکل کالجز ‘ پینے کے صاف پانی کی فراہمی‘ صفائی کے بہتر انتظام اور ماحول کے تحفظ کے حوالے سے چیف جسٹس کے وژن کو عملی جامہ پہنانے کے حوالے سے اقدامات اٹھانے کا بھی یقین دلایا۔وزیراعظم نے چیف جسٹس کو آگاہ کیا کہ مشترکہ مفادات کونسل نے واٹر پالیسی کی منظوری دے دی ہے جس سے عوام کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے لئے چیف جسٹس کی کوششوں کو تقویت ملے گی۔ چیف جسٹس نے وزیراعظم کو یقین دلایا کہ عدلیہ اپنی آئینی ذمہ داریاں بلا خوف و خطر شفاف، آزادانہ اور منصفانہ انداز میں قانون کے مطابق سر انجام دیتی رہے گی۔

Print Friendly, PDF & Email
نئے اسلام آباد ائیرپورٹ کے افتتاح کے بعد بے نظیر انٹرنیشنل ائرپورٹ کے استعمال کے حوالے سے اہم فیصلہ
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے برونائی دارالسلام کے سلطان حاجی حسن بوئیہ موعزہ دین وعداللہ سے ملاقات

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Translate News »