پاک فوج نے ایک آپریشن میں 4 مغوی ایرانی فوجیوں کو بازیاب کرالیا     No IMG     دنیا بھر میں آج ہندو برادری اپنا مذہبی تہوار ہولی منا رہی ہے     No IMG     افغانستان کے صوبے ہرات میں سیلاب سے 13 افراد کے جاں بحق ہونے سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 63 ہوگئی     No IMG     لیبیا میں پناہ گزینوں کو لے جانے والی کشتی ڈوب گئی جس کے نتیجے میں 9 افراد ہلاک     No IMG     اسرائیلی دہشت گردی، غرب اردن میں مزید3 فلسطینیوں کو شہید کردیا     No IMG     پیپلز پارٹی کےچیئرمین نے 3 وفاقی وزرا کو فارغ کرنے کا مطالبہ کردیا     No IMG     وزیراعظم عمران خان کی ہولی کے تہوار پر ہندو برادی کو مبارک باد     No IMG     سابق وزیراعظم نوازشریف نے ای سی ایل سے نام نکالنے کی درخواست دائر کردی     No IMG     سمجھوتہ ایکسپریس کیس کا فیصلہ 12 سال بعد بھی تاخیر کا شکار     No IMG     وزیر اعظم آئین کے آرٹیکل 214 کی شق دو اے پر عمل کرنے میں ناکام     No IMG     روس کے وزیر دفاع سرگئی شویگو نے شام کے صدر بشار اسد سے ملاقات     No IMG     بھارت اور پاکستان متنازع معاملات مذاکرات کے مذاکرات کے ذریعے حل کریں,چین     No IMG     بریگزیٹ پرٹریزامے کی حکمت عملی انتہائی کمزورہے، ٹرمپ     No IMG     امریکی وزیر خارجہ مائیک پمپئو کی کویت کے بادشاہ سے ملاقات     No IMG     نیوزی لینڈ میں جمعہ کو سرکاری ریڈیو اور ٹی وی سے براہ راست اذان نشر ہوگی,جیسنڈا آرڈرن     No IMG    

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ کے درمیان نگراں وزیراعظم کے نام کے لیے ہونے والی ملاقات غیر نتیجہ رہی
تاریخ :   22-05-2018

اسلام آباد(( ورلڈفاسٹ نیوزفاریو )وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ کے درمیان نگراں وزیراعظم کے نام کے لیے ہونے والی ملاقات غیر نتیجہ رہی اور آج بھی نگراں وزیراعظم کے حتمی نام پر اتفاق نہیں ہوسکا۔اپوزیشن لیڈ اور پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سید خورشید شاہ نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ نگران وزیراعظمکے نام پر اتفاق نہ ہوسکا۔انہوں نے بتایاکہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ آپ کے نام بھی اچھے ہیں ہمارے بھی اچھے ہیں تاہم اب اس معاملے میں آئندہ ملاقات کل یا پھر پرسوں ہوگی۔۔خورشید شاہ نے مزید بتایا کہ جو نام سامنے آئے ہیں، ان پر مزید مشاورت کی جائے گی، اور کوشش ہے کہ یہ معاملہ آئندہ ملاقات پر حل ہو جائے اور اگر کل کی ملاقات میں بھی یہ معاملہ حل نہ ہوسکا تو معاملہ پارلیمانی کمیٹی کو جائے گا۔مسلم لیگ (ن) کی حکومت کی مدت ختم ہونے سے 10 روز قبل حکمراں جماعت، وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ کی جانب سے آج حتمی طور پر نگراں وزیرِاعظم کے نام کا اعلان متوقع تھا۔ سید خورشید شاہ نے نگراں وزیراعظم کے لیے سابق سفارتکارجلیل عباس جیلانی،، پاکستان کرکٹ بورڈ کے سابق چیئرمین ذکا اشرف اور سابق سیکرٹری دفاع سلیم عباس کا نام تجویز کریں گے۔نگراں وزیراعظم کے نام کے حوالے سے خورشید شاہ نے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور پارٹی کی اعلیٰ قیادت سے مشاورت بھی کی تھی۔دریں اثناءپاکستان تحریک انصاف نے نگراں وزیر اعظم کے لیے ذکا اشرف کے نام کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ وہ جلیل عباس جیلانی اور سلیم عباس جیلانی کے ناموں پر غور کر سکتے ہیں۔۔تحریک انصاف کے سیکرٹری اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ ذکا اشرف کو ان کی آصف علی زرداری کے ساتھ قربت کی وجہ سے کبھی بھی نگراں وزیراعظم قبول نہیں کیا جائے گا کیونکہ وہ اس وقت پی پی پی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے بھی ممبر ہیں۔پیپلز پارٹی کا کہنا ہے کہ ذکا اشرف نے پارٹی کی اعلیٰ قیادت کے حکم پر نگراں وزیراعظم کے لیے پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا ہے۔۔پاکستان مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی نے اس بات پر اتفاق کیا تھا کہ نگراں وزیراعظم کے نام کا اعلان جتنا ممکن ہوسکا راز میں رکھا جائے گا تاکہ اس معاملے کو میڈیا میں ہونے والی غیر ضروری بحث سے دور رکھا جاسکے۔خیال رہے کہ اس معاملے میں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کے درمیان پہلے ہی باقاعدہ 3 ملاقاتیں ہوچکی ہیں، اور تینوں ہی مرتبہ دونوں راہنماﺅں نے یہ دعویٰ کیا تھا کہ انہوں نے نگراں وزیرِاعظم کے نام پر بات چیت نہیں کی۔خیال رہے کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت کا اختتام رواں ماہ کے اواخر میں ہو جائے گا، تاہم اس کے بعد سے لے کر ممکنہ طور پر جولائی کے اختتام تک نگراں حکومت ملک کو چلائے گی جبکہ وہی ملک میں عام انتخابات بھی منعقد کروائے گی۔ذرائع نے بتایا کہ پی پی یی اور مسلم لیگ (ن) کو سابق چیف جسٹس (ر) تصدق حسین جیلانی کے نام پر اعتراض نہیں تاہم دونوں جماعتیں یہ چاہتی ہیں کہ نگراں وزیراعظم کا تعلق عدلیہ یا فوج سے نہیں ہونا چاہیے۔ ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن) بھی نگراں وزیراعظم کے نام کے لیے دلچسپی نہیں رکھتی اور پی پی پی کے نام پر رضامندی کے لیے تیار ہے، اس کے علاوہ حکمراں جماعت تحریک انصاف کے ناموں پر غور کرنے کے لیے بھی تیار ہے۔خیال رہے کہ اگر حکومت اور اپوزیشن نگراں وزیراعظم کے نام پر اتفاق کرنے میں ناکام ہوگئے تو پھر دونوں تین تین ناموں کا اعلان کریں گے جنہیں اسپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے بنائی گئی پارلیمانی کمیٹی کو ارسال کردیا جائے گا اور یہ کمیٹی حتمی نام کا اعلان کرے گی۔اگر یہ کمیٹی بھی حتمی طور پر نام دینے میں ناکام ہوگئی تو پھر یہ معاملے الیکشن کمیشن کے سپرد کر دیا جائے گا جو اپنی مرضی سے ان 6 میں سے کسی بھی شخص کو نگراں وزیرِاعظم مقرر کر سکتا ہے۔تاہم حکومت اور اپوزیشن جماعتوں نے اس بات پر اتفاق کیا ہے کہ سیاست دان ہی نگراں وزیرِ اعظم کے حتمی نام کا اعلان کریں۔

Print Friendly, PDF & Email
قومی اسمبلی کا اجلاس کل تک کیلئے ملتوی
شام کے دارالحکومت دمشق میں امریکی سفارتخانہ کو بیت المقدس منتقل کرنے کے خلاف عظیم احتجاجی مظاہرہ

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Translate News »