گاڑیوں کی درآمد پر ٹیکس اب غیر ملکی کرنسی میں ادا کرنا ہوگا, وزیر خزانہ     No IMG     تائيوان, کے معاملے ميں مداخلت برداشت نہيں کی جائے گی, چين     No IMG     امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ترکی کی معیشت کو تباہ کرنے کے بیان سے یوٹرن لیتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان معاشی ترقی کے وسیع مواقع ہی     No IMG     وزیراعظم سے سابق امریکی سفیر کیمرون منٹر کی ملاقات     No IMG     آپ لوگ کام نہیں کر سکتے چیف جسٹس نے اسد عمرکو دو ٹوک الفاظ میں کیا کہہ ڈالا     No IMG     شادی والے گھر میں آگ لگنے سے دلہن سمیت 4 خواتین جاں بحق     No IMG     قومی ترقی میں بھرپور کردار ادا کریں گے،آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ     No IMG     اپوزیشن ,جماعتوں نے منی بجٹ مسترد کردیا     No IMG     وزیراعظم عمران خان کو سونے کی کلاشنکوف کا تحفہ مل گیا     No IMG     سعودی لڑکی رھف کا فرار ہونے کے بعد پہلا انٹرویو     No IMG     بنگلہ دیش,گارمنٹس ملازمین کا تنخواہوں میں اضافہ نہ ہونے پر مظاہرہ     No IMG     بھارتی فوج مغربی سرحد کیساتھ دہشتگردانہ کارروائیوں کیخلاف سخت ایکشن لینے سے نہیں ہچکچائے گی۔     No IMG     حکومت نے ایک ہفتے میں ہم سے 113 ارب روپے قرض لیاہے، پاکستانی اسٹیٹ بینک     No IMG     وزیراعظم کی اپوزیشن پر شدید تنقید     No IMG     چین کی عدالت نے منشیات کی اسمگلنگ کے الزام میں کینیڈا کے شہری کی 15 سال قید کی سزا کو پھانسی میں تبدیل کردیا     No IMG    

وزیراعظم اپنے گھر سے احتساب کے آغاز کا وعدہ پورا کریں, جماعت اسلامی
تاریخ :   12-01-2019

لاہور( ورلڈ فاسٹ نیوزفاریو ) امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سرا ج الحق نے کہاہے کہ وزیراعظم اپنے گھر سے احتساب کے آغاز کا وعدہ پورا کریں تاکہ حقیقی احتساب لوگوں کو نظر آئے اور کسی کو یہ کہنے کا موقع نہ ملے کی صرف اپوزیشن کی پارٹیوں سے احتساب کے

نام پر انتقام لیا جارہاہے ، سابقہ حکومتوں میں رہنے اور مشرف کا ساتھ دینے والے جاگیردار، وڈیرے اور سرمایہ دار موجودہ حکومت میں اکٹھے ہو گئے ہیں ، اربوں کھربوں لوٹنے والوں نے ملکی سیاست کو یرغمال بنارکھاہے ، پانچ سال بعد الیکشن ہوتے ہیں مگر پھر وہی چہرے نئی پارٹیوں اور جھنڈوں کے ساتھ اقتدار کے ایوانوں پر قابض ہو جاتے ہیں ،نظریاتی قیادت کے بغیر ملک ترقی نہیں کر سکتا ، جماعت اسلامی سب کا بے لاگ احتساب چاہتی ہے،کرپشن کے خلاف جماعت اسلامی کی جدوجہد کامیابی سے آگے بڑھ رہی ہے ، جماعت اسلامی کا بیانیہ آج بچے بچے کی زبان پر ہے عوام حکومت اور اپوزیشن سب کا احتساب چاہتے ہیں ، حکومت پانچ ماہ میں کوئی ریکوری نہیں کر سکی، عدالتوں میں پیشیوں پر آنے جانے سے ملک و قوم کو کچھ حاصل نہیں ہو رہا ۔
ان خیالات کا اظہار انہوںنے منصورہ میں جاری مرکزی تربیت گاہ کے شرکاء سے خطاب اور میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر مرکزی سیکرٹری اطلاعات قیصر شریف بھی موجود تھے ۔ سینیٹر سراج الحق نے کہاکہ وزیراعظم نے خود ہی اعلان کیا تھاکہ احتساب ان کے گھر سے شروع کیا جائے ۔ اب ان کے گھر کے ایک فرد پر الزام لگاہے اور ان کے گرد بھی ایسے لوگ کابینہ میں شامل ہیں جن پر اربوں کی کرپشن کے الزامات ہیں۔
ملک میں انصاف کا بول بالا کرنے کے لیے ضروری ہے کہ ان کا بھی اسی طرح احتساب ہو جیسے دوسروں کا کیا جارہاہے ۔ پانچ ماہ سے زائد عرصہ گز رچکاہے مگر ابھی تک حقیقی احتساب شروع نہیں ہوسکا ۔ نوازشریف نااہل ہو ئے مگر پانامہ کے دیگر 436 ملزموں کو طلبی کا سمن تک جاری نہیں ہوا۔ حکمرانوں نے وعدہ کیا تھاکہ پاکستان سے چوری کر کے بیرون ملک منتقل کیے گئے 375 ارب ڈالر واپس لائیں گے مگر اب تک ایک پائی بھی واپس نہیں آئی ۔
حکومت نے ایک کروڑ بے روزگار وں کو نوکریاں دینے اور پچاس لاکھ بے گھر افراد کو چھت مہیا کرنے کا وعدہ کیا تھا مگر ان پانچ ماہ میں بے روزگاری میں مزید اضافہ ہوچکاہے اور ہزاروں لوگوں کو بے گھر کر دیا گیاہے ۔ انہوںنے کہاکہ ہم حکمرانوں کو ان کے وعدے اور دعوے یاد دلاتے رہیں گے تاکہ وہ عوام سے کیے گئے وعدوں کو پورا کریں اور اپنے منشور پر عملدرآمد کی طرف آئیں ۔
سینیٹر سراج الحق نے ادویات کی قیمتوں میں پندرہ سے بائیس فیصد تک اضافے کی شدیدمذمت اور اضافہ واپس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ادویات کی قیمتیں پہلے ہی زیادہ تھیں حکومت ان میں کمی کرنے کی بجائے مزید مہنگا کر رہی ہے ۔ انہوںنے کہاکہ حکمرانوں نے پروٹوکول نہ لینے اور سادگی اختیار کرنے کے بھی وعدے کیے تھے مگر عوام دیکھ رہے ہیں کہ پرانے اور نئے حکمرانوں کے پروٹوکول میں کوئی فرق نہیں ۔
صدر صاحب کسی مسجد میں جمعہ پڑھنے چلے جائیں تو دوسرے نمازیوں کو مسجد میں بھی جانے کی اجازت نہیں ہوتی ۔ سینیٹر سراج الحق نے ایک سوال کے جواب میں کہاکہ گزشتہ الیکشن میں ہم نے ایم ایم اے کے پلیٹ فارم سے حصہ لیاتھا ، جماعت اسلامی کی شوریٰ نے فیصلہ کیا ہے کہ آئندہ جماعت اسلامی اپنے جھنڈے اور نشان پر الیکشن لڑے گی ۔

Print Friendly, PDF & Email
وزیراعظم عمران خان 22 جنوری کوا قطرروانہ ہوں گے
اب کوئی بھی 18 سال سے پہلے شادی نہیں کر سکے گا، قانون بنا دیا گیا
Translate News »