دنیا بھر میں آج ہندو برادری اپنا مذہبی تہوار ہولی منا رہی ہے     No IMG     افغانستان کے صوبے ہرات میں سیلاب سے 13 افراد کے جاں بحق ہونے سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 63 ہوگئی     No IMG     لیبیا میں پناہ گزینوں کو لے جانے والی کشتی ڈوب گئی جس کے نتیجے میں 9 افراد ہلاک     No IMG     اسرائیلی دہشت گردی، غرب اردن میں مزید3 فلسطینیوں کو شہید کردیا     No IMG     پیپلز پارٹی کےچیئرمین نے 3 وفاقی وزرا کو فارغ کرنے کا مطالبہ کردیا     No IMG     وزیراعظم عمران خان کی ہولی کے تہوار پر ہندو برادی کو مبارک باد     No IMG     سابق وزیراعظم نوازشریف نے ای سی ایل سے نام نکالنے کی درخواست دائر کردی     No IMG     سمجھوتہ ایکسپریس کیس کا فیصلہ 12 سال بعد بھی تاخیر کا شکار     No IMG     وزیر اعظم آئین کے آرٹیکل 214 کی شق دو اے پر عمل کرنے میں ناکام     No IMG     روس کے وزیر دفاع سرگئی شویگو نے شام کے صدر بشار اسد سے ملاقات     No IMG     بھارت اور پاکستان متنازع معاملات مذاکرات کے مذاکرات کے ذریعے حل کریں,چین     No IMG     بریگزیٹ پرٹریزامے کی حکمت عملی انتہائی کمزورہے، ٹرمپ     No IMG     امریکی وزیر خارجہ مائیک پمپئو کی کویت کے بادشاہ سے ملاقات     No IMG     نیوزی لینڈ میں جمعہ کو سرکاری ریڈیو اور ٹی وی سے براہ راست اذان نشر ہوگی,جیسنڈا آرڈرن     No IMG     جھوٹی گواہی دینے پر کاروائی کی جائے گی،عدالتیں جھوٹے گواہ کے خلاف کسی قسم کی لچک نہ دکھائیں,۔چیف جسٹس آف پاکستان     No IMG    

وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان نے کہا ہے اوورسیز کشمیریوں کی جائیدادوں کا ہر ممکن تحفظ کیا جائے گا
تاریخ :   11-04-2018

اسلام آباد (ورلڈ فاسٹ نیوز فاریو) وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان نے کہا ہے کہ تارکین وطن ہمارا اثاثہ اور سرمایہ ہیں ملکی ترقی اور خوشحالی میں تارکین وطن کا بڑا کردار ہے اوورسیز کشمیریوں کے مسائل حل کرنے کے لیے حکومت آزادکشمیر جامع حکمت عملی کے تحت اقدامات اٹھا رہی ہے اوورسیز کشمیریوں کی جائیدادوں کا ہر ممکن تحفظ کیا جائے گا اور آزاد خطہ کے اندر سرمایہ کاری کے لیے انہیں قانونی تحفظ مہیا کیا جائے گا آزاد کشمیر کے ہر ضلع میں اوورسیز کمشنر تعینات کیے جائیں گے جن کا کام صرف تارکین وطن کے مسائل حل کرنا ہو گا اوورسیز کے لیے بورڈ تشکیل دیا جا چکا ہے اور جلد ہی کمشنرز کی تعیناتی عمل میں لائی جائے گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے کشمیری نژاد برطانوی خاتون محترمہ عشرت ناز میئر سلائو سے گفتگو کے دوران کیا میئر سلائو محترمہ عشرت ناز نے یہاں وزیراعظم آزادکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان سے تفصیلی ملاقات کی وزیراعظم سے ملاقات کے دوران محترمہ عشرت ناز نے کہا کہ آزادکشمیر کے شہر کوٹلی اور سلائو کو جڑواں شہروں کا درجہ دیا جائے گا جس سے دونوں شہروں کے درمیان تاریخی ،سیاسی ،سماجی اور ثقافتی روابط کو فروغ دیا جا سکے گا محترمہ نے کہا کہ آزادکشمیر میں قائم فاروق حکومت کے اقدامات سے تارکین وطن کے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے طویل عرصہ بعد آزادکشمیر میں ایسی حکومت آئی ہے جو حقیقی معنوں میںعوام کی خدمت کا فریضہ سر انجام دے رہی ہے خاص طور پر تارکین وطن کے مسائل کے حل کے لیے فاروق حکومت نے جو اقدامات اٹھائے ہیں وہ لائق تحسین ہیں ان اقدامات سے تارکین وطن کا ریاست اور حکومت پر اعتماد بڑھا ہے تارکین وطن آزاد خطہ کی ترقی اور خوشحالی کے لیے ہمیشہ کی طرح اب بھی ہر اول دستے کا کردار ادا کرتے رہیں گے اس موقع پر وزیراعظم آزادکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان نے کہا کہ تارکین وطن کے مسائل کے حل کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں گے حکومت آزادکشمیر نے تارکین وطن کو درپیش مسائل کے حل کے لیے ٹھوس اور جاندار پالیسی تشکیل دے رکھی ہے جس پر مرحلہ وار بنیادوں پر عمل درآمد ہو رہا ہے اوورسیئز کے لیے انویسٹمنٹ بورڈ تشکیل دیا گیا ہے تارکین وطن کو آزاد خطہ میں سرمایہ کاری کے لیے جملہ سہولیات مہیا کی جائیں گی اور تارکین وطن کو سرمایہ کاری کے لیے قانونی تحفظ مہیا کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ اب تارکین وطن کو اپنی جائیدادوں اور سرمایہ کاری کے حوالے سے مسائل اور پریشانی کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا حکومت آزادکشمیر ہر قیمت پر اوورسیئز کی جائیدادوں کا تحفظ یقینی بنائے گی اور اس سلسلہ میں تمام تر قانونی اقدامات اٹھائے جائیں گے۔

Print Friendly, PDF & Email
مسلم لیگ ق کے رہنما کا پی ٹی آئی میں شمولیت کا معاملہ کھٹائی میں پڑ گیا
دبئی میں اب پاسپورٹس کی ضرورت نہیں ہوگی,جنرل علی حمید بن خاتم

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Translate News »