آشیانہ ہاؤسنگ اسکینڈل میں اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف پر فرد جُرم عائد کر دی گئی     No IMG     محکمہ موسمیات کی پیش گوئی 19سے 26فروری تک ملک بھر میں بارشوں کی نیا سلسلہ شروع ہونے والا ہے     No IMG     وزیراعظم عمران خان کا سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کیلئے بڑا مطالبہ     No IMG     حکمرانوں کے تمام حلقے کشمیر کے معاملے پر خاموش ہیں, مولانا فضل الرحمان     No IMG     پاکستان, میں 20ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری کا پہلا مرحلہ مکمل ہوگیا: سعودی ولی عہد     No IMG     لاہور قلندرز 78 رنز پر ڈھیر     No IMG     ابو ظہبی میں ہتھیاروں کے بین الاقوامی میلے کا آغاز     No IMG     برطانوی ہوائی کمپنی (Flybmi) دیوالیہ، سینکڑوں مسافروں کو پریشانی     No IMG     یورپ میں قانونی طریقے سے داخل ہونے والے افراد کی طرف سے سیاسی پناہ کی درخواستیں دیے جانے کا رجحان بڑھ رہا ہے     No IMG     ٹرین کے ٹائلٹ میں پستول، سینکڑوں مسافر اتار لیے گئے     No IMG     یورپی یونین ,کے پاسپورٹوں کا کاروبار ’ایک خطرناک پیش رفت     No IMG     بھارت نے کشمیری حریت رہنماؤں کو دی گئی سیکیورٹی اورتمام سرکاری سہولتیں واپس لے لی     No IMG     پی ایس ایل کے چھٹے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 7وکٹوں سے شکست دےدی     No IMG     وزیرخارجہ کا ایرانی ہم منصب کو ٹیلیفون     No IMG     سعودی ولی عہد کا پاکستان میں تاریخی اور پُرتپاک استقبال     No IMG    

واشنگٹن حکومت شمالی کوریا کے ساتھ مذاکرات کے لیے ہر وقت آمادہ ہے۔ ٹلرسن
تاریخ :   13-12-2017

واشنگٹن (ورلڈ فاسٹ نیوز فار یو) حکومت کسی بھی ’پیشگی شرط‘ کے بغیر شمالی کوریا سے مذاکرات کرنے کے لیے تیار ہے۔ تاہم امریکی  وزیرِ خارجہ ریکس ٹِلرسن نے منگل کے روز اپنے بیان میں ’شمالی کوریا کے جوہری اسلحہ سازی کے خاتمے پر بھی زور دیا ہے۔

امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن کے مطابق واشنگٹن حکومت شمالی کوریا کے ساتھ مذاکرات کے لیے ہر وقت آمادہ ہے۔ ٹلرسن نے کہا کہ پیونگ یانگ حکومت کے ساتھ کسی بھی پیشگی شرط اور کسی موضوع کو طے کیے بغیر پہلی ملاقات کی جا سکتی ہے۔ ساتھ ہی ٹلرسن نے زور دے کر کہا کہ امریکا کے لیے جوہری ہتھیاروں سے لیس شمالی کوریا کسی بھی طرح قابل قبول نہیں۔ اس سے قبل ٹلرسن کا موقف تھا کہ جب تک پیونگ یانگ جوہری اسلحہ سازی سے دستبرداری کا اعلان نہیں کرتا، تب تک اس کے ساتھ کوئی بات چیت ممکن نہیں۔

اقوامِ متحدہ کے سیاسی امور کے سربراہ جیفری فیلٹمان نے حال ہی میں شمالی کوریا کے دارالحکومت ’پیانگ یانگ‘ کے دورے پر تھے۔ فیلٹمان نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ شمالی کوریا کے حکمران ’کسی بھی طرح کی جنگ کو روکنے  پر رضامند ہیں اور ان کے نزدیک یہ بات اہم ہے۔‘ فیلٹمان سن 2011 کے بعد شمالی کوریا کا دورہ کرنے والے اقوام متحدہ کے پہلے اعلٰی عہدیدار  ہیں۔ اس دورے پر انہوں نے شمالی کوریا کے وزیر خارجہ سے ملاقات کی تھی۔ تاہم ان کا کہنا ہے کہ  ملاقات کے دوران ’مذاکرات کے سلسلے میں کوئی حتمی تجویز پیش نہیں کی گئی۔

دریں اثناء وائٹ ہاؤس کی ترجمان سارا سینڈرز کا کہنا ہے کہ ’شمالی کوریا کے منصوبے نہ صرف جاپان، چین اورجنوبی کوریا بلکہ پوری دنیا کے لیے خطرناک ہیں۔‘

واضح رہے ماضی میں شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن کی جانب سے امریکا کے خلاف اشتعال انگیز بیانات بھی سامنے آتے رہے ہیں۔ ان بیانات میں کم جونگ اُن نے شمالی کوریا کو ’دنیا کی سب سے بڑی عسکری اور جوہری طاقت‘ بنانے کا اعلان کیا تھا۔ اسی تناظر میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وعدہ کیا تھا کہ کِم جونگ اُن کو امریکی سرزمین تک پہنچنے والے جوہری میزائلوں کو تیار کرنے کے ان کے ارادوں میں کبھی کامیاب نہیں ہونے دیا جائیگا۔

Print Friendly, PDF & Email
ترکی,دنیا مشرقی یروشلم کو فلسطینی دارالحکومت تسلیم کرے
عمران خان اورپرویزخٹک نے آخرکارنوازشریف کے ترقیاتی اوردوررس ثمرات کے منصوبوں کا اعتراف کر لیا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Translate News »