گاڑیوں کی درآمد پر ٹیکس اب غیر ملکی کرنسی میں ادا کرنا ہوگا, وزیر خزانہ     No IMG     تائيوان, کے معاملے ميں مداخلت برداشت نہيں کی جائے گی, چين     No IMG     امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ترکی کی معیشت کو تباہ کرنے کے بیان سے یوٹرن لیتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان معاشی ترقی کے وسیع مواقع ہی     No IMG     وزیراعظم سے سابق امریکی سفیر کیمرون منٹر کی ملاقات     No IMG     آپ لوگ کام نہیں کر سکتے چیف جسٹس نے اسد عمرکو دو ٹوک الفاظ میں کیا کہہ ڈالا     No IMG     شادی والے گھر میں آگ لگنے سے دلہن سمیت 4 خواتین جاں بحق     No IMG     قومی ترقی میں بھرپور کردار ادا کریں گے،آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ     No IMG     اپوزیشن ,جماعتوں نے منی بجٹ مسترد کردیا     No IMG     وزیراعظم عمران خان کو سونے کی کلاشنکوف کا تحفہ مل گیا     No IMG     سعودی لڑکی رھف کا فرار ہونے کے بعد پہلا انٹرویو     No IMG     بنگلہ دیش,گارمنٹس ملازمین کا تنخواہوں میں اضافہ نہ ہونے پر مظاہرہ     No IMG     بھارتی فوج مغربی سرحد کیساتھ دہشتگردانہ کارروائیوں کیخلاف سخت ایکشن لینے سے نہیں ہچکچائے گی۔     No IMG     حکومت نے ایک ہفتے میں ہم سے 113 ارب روپے قرض لیاہے، پاکستانی اسٹیٹ بینک     No IMG     وزیراعظم کی اپوزیشن پر شدید تنقید     No IMG     چین کی عدالت نے منشیات کی اسمگلنگ کے الزام میں کینیڈا کے شہری کی 15 سال قید کی سزا کو پھانسی میں تبدیل کردیا     No IMG    

نیٹو‘ کے 29 رکن ممالک افغانستان میں ’ریزولوٹ سپورٹ مشن‘ کے ذریعے جاری مالی معاونت میں 2024ء تک توسیع کی منظوری دے دی
تاریخ :   12-07-2018

برسلز (ورلڈفاسٹ نیوزفاریو) نیٹو سربراہی اجلاس کے دوسرے روز 29 ممالک کے سربراہان نے افغانستان میں ’ریزولوٹ سپورٹ مشن‘ کے تحت مالی معاونت کو سن 2024ء توسیع کرنے کے منصوبے کو منظور کرلیا۔
بیلجیم کے دارالحکومت برسلز میں واقع نیٹو کے نئے ہیڈ کوارٹرز میں سربراہی اجلاس کے دوسرے اور آخری روز آج 12 جولائی کو افغانستان میں امن و امان

کی صورتحال مرکزی موضوع رہی۔ مغربی ممالک کے دفاعی اتحاد ’نیٹو‘ کے 29 رکن ممالک افغانستان میں ’ریزولوٹ سپورٹ مشن‘ کے ذریعے جاری مالی معاونت میں 2024ء تک توسیع کی منظوری دے دی ہے۔ افغانستان میں امن و استحکام کے سلسلے میں نیٹو کے اتحادی ممالک کی جانب سے افغان فورسز کو تقریباﹰ سالانہ ایک ارب امریکی ڈالرز کی امداد دی جاتی ہے۔
نیٹو سربراہی اجلاس کے آخری روز سیکرٹری جنرل ژینس اشٹولٹن برگ نے پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ نیٹو کے اتحادی ممالک افغان سکیورٹی فورسز کی مالی امداد کو جاری رکھنے پر آمادہ ہوگئے ہیں۔ سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا، ’’تقریباﹰ سالانہ ایک ارب ڈالر کی معاونت میں توسیع افغان سکیورٹی فورسز اور افغان فضائیہ کے لیے عالمی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں مددگار ثابت ہوگی۔‘‘

برسلز میں موجود افغان صحافی عبداللہ سمجھتے ہیں کہ طالبان کے خلاف جنگ کے لیے افغان فورسز کو مالی امداد کی اشد ضرورت ہے۔ نیٹو کی جانب سے مالی امداد کی توسیع کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ افغانستان میں نیٹو مشن کی موجودگی کا فیصلہ ملک کی امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر کیا جاتا ہے، جو کہ یقینی طور پر افغان فورسز کی تربیت اور مالی امداد کو جاری رکھنے کی طرف اشارہ کرتی ہے۔

اشٹولٹن برگ نے افغانستان میں امن و استحکام کے سلسلے میں صدر اشرف غنی کے منصوبے کو سراہتے ہوئے کہا، ’’افغانستان میں طالبان تنازعے کا سیاسی حل قومی مفاہمت ہی سے ممکن ہے۔‘‘
دوسری جانب افغان صدر اشرف غنی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سمیت نیٹو کے رکن ممالک کے سربراہان کا افغانستان میں مالی امداد جاری رکھنے کے فیصلے کا شکریہ ادا کیا۔

بعد ازاں نیٹو سربراہی اجلاس کے دوران ایک مباحثہ میں شرکت کے دوران صدر غنی نے خطے کی سیاسی صورتحال کے تناظر میں بھارت، چین اور ایران سے تعلقات میں پیش رفت کو مثبت قرار دیا۔ تاہم صدر غنی نے افغانستان اور پاکستان کے مابین تعلقات پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا، ’’اسلام آباد کے ساتھ کاغذی سطح پر تعلقات تو اچھے ہیں مگر ہم امید کرتے ہیں کہ اسلام آباد بہت جلد افغانستان میں دہشت گردی کے خلاف جنگ میں عملی کردار ادا کرے گا۔‘‘

Print Friendly, PDF & Email
ایران کے صوبہ مازندران کے صدر مقام ساری کی جامع مسجد میں آگ لگ گئی ۔ اس حادثے میں مسجد راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہوگئی جبکہ 12 افراد زخمی
عمران کے فون میں کیا ملا تھا؟ آخرکار ریحام خان نے پردہ اٹھا دیا
Translate News »