وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر سے پاک برطانیہ اور پاکستان سکاٹ لینڈ بزنس کونسل کے وفد کی ملاقات     No IMG     حکومت کو شدید مشکلات کا سامنا آئی ایم ایف نے بیل آوٹ پیکج کیلئے اپنی شرائط سخت کردیں     No IMG     آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا آرمی سروس کور سینٹر نوشہرہ کا دورہ     No IMG     جاپانی وزیراعظم شینزو آبے آسٹریلیا پہنچ گئے     No IMG     کیلیفورنیا ,کی جنگلاتی آگ ، ہلاکتوں کی تعداد 63 ہو گئی     No IMG     برطانوی وزیراعظم کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک اگلے ہفتے پیش ہو سکتی ہے     No IMG     ملائیشین ہائی کمشنر اکرام بن محمد ابراہیم کی وزیراعظم عمران خان سے ملاقات     No IMG     امریکی بلیک میلنگ کا مقصد حماس کی قیادت کو نشانہ بنانا ہے     No IMG     زمبابوے بس میں گیس سیلنڈر پھٹنے سے 42 افراد ہلاک جبکہ متعدد افراد زخمی ہوگئے     No IMG     زلفی بخاری کیس: ’دوستی پر معاملات نہیں چلیں گے‘ چیف جسٹس میاں ثاقب نثار     No IMG     غزہ پرحملے, اسرائیل کو 40 گھنٹوں میں 33 ملین ڈالر کا نقصان     No IMG     تنخواہیں واپس لے لیں سپریم کورٹ کاحکم آتے ہی افسران سیدھے ہو گئے     No IMG     پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ابوظہبی ٹیسٹ کا پہلا دن باؤلرز کے نام     No IMG     چودھری پرویز الٰہی اپنے ہی جال میں پھنس گئے     No IMG     ق لیگ نے پاکستان تحریک انصاف کیخلاف بغاوت کردی     No IMG    

نیوزی لینڈ کے خلاف تین ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز کے لیے پاکستان نے سکواڈ برقرار رکھنے کا فیصلہ
تاریخ :   29-10-2018

دبئی( ورلڈ فاسٹ نیوزفاریو ) نیوزی لینڈ کے خلاف تین ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز کے لیے پاکستان نے سکواڈ برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر کی جانب سے ایک بیان میں کہا گیا کہ کینگروز کو 3 میچوں پر مشتمل ٹی ٹونٹی سیریز میں کلین سویپ کرنے والی قومی کرکٹ ٹیم میں

کسی تبدیلی کی ضرورت محسوس نہیں کی گئی لہذا نیوزی لینڈ کے خلاف بھی وہی سکواڈ برقرار رکھا گیا ہے۔
منتخب کھلاڑیوں میں فخر زمان،محمد حفیظ، صاحبزادہ فرحان، بابر اعظم، شعیب ملک، آصف علی ،حسین طلعت ، کپتان آصف احمد، شاداب خان، شاہین شاہ آفریدی، عثمان شنواری، حسن علی، عماد وسیم، وقاص مقصود اور فہیم اشرف شامل ہیں۔ سلیکٹرز نے سکواڈ کو برقرار رکھنے کا فیصلہ ہیڈ کوچ مکی آرتھر اور کپتان سرفراز احمد کی مشاورت سے کیا ہے۔
آسٹریلیا کو ٹی ٹونٹی سیریز میں وائٹ واش کرنے کے بعد پاکستان ٹیم اب نیوزی لینڈ کے مدمقابل ہوگی۔

دونوں ٹیموں کے درمیان 3 ٹی ٹونٹی، 3 ون ڈے اور 3 ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز متحدہ عرب امارات میں کھیلی جائے گی جس کا باقاعدہ آغاز 31 اکتوبر کو ٹی ٹونٹی میچ سے ہوگاجس کے بعد 2 اور 4 نومبر کو دبئی انٹرنیشنل سٹیڈیم میں دیگر میچز کھیلے جائیں گے۔یاد رہے کہ نیوزی لینڈ نے بھی پاکستان کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز کے لیے ٹیم کا اعلان کردیا ہے ۔تین ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز کے لیے کورے اینڈرسن اور مائیکل فلپس کو کیوی ٹیم میں لیاگیاہے۔
دونوں کھلاڑی اس وقت نیوزی لینڈ اے کے ساتھ یواے ای میں پاکستان اے کے خلاف کھیل رہے ہیں۔ کین ولیمسن مہمان ٹیم کی قیادت کریں گے۔دوسرے کھلاڑیوں میں راس ٹیلر، کولن منرو، کولن ڈی گرینڈ ہوم، ایش سوڈھی، ایڈم میلنے، ٹم سوڈھی، مارک چمپ مین، رینسے، ٹم سیفرڈ اور لیوکی فرگوسن شامل ہیں۔انجری کی وجہ سے مارٹن گیپٹل ان میچز سے باہر ہوچکے ہیں۔ پیسر ٹرینٹ بولٹ بھی سکواڈ کا حصہ نہیں ہیں۔ٹی ٹونٹی میچز اکتیس اکتوبر، دو اور چار نومبر کو ہوں گے جب کہ سات اکتوبر سے شیڈول ون ڈے سیریز کے لیے کیوی ٹیم کا اعلان بعد میں ہوگا۔

Print Friendly, PDF & Email
ڈاکٹر شاہد مسعود صحافی کے سوال پر آگ بگولہ ہو گئے اور صحافی سے کیمرہ چھین لیا
سوئٹزرلینڈ کی طرف سے ایسا اعلان سامنے آ گیا ہے کہ سن کر سعودی حکمران خوش ہو جائیں گے
Translate News »