سری لنکا کے وزیراعظم مہندا راجاپاکسے مستعفی ہوگئے     No IMG     سپریم کورٹ نے افضل کھوکھر اور سیف الملوک کھوکھر کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کا حکم دے دیا     No IMG     بھارتی ارب پتی مکیشن امبانی کی شادی پر خزانوں کے منہ کھُل گئے     No IMG     ایرانی وزیر خارجہ کی قطر کے وزير اعظم سے ملاقات     No IMG     وزیر اعظم کا دہشت گردوں کا آخری حد تک پیچھا کرنے کا عزم     No IMG     فرانسیسی پولیس کا معذور افراد پر بھی ظلم و ستم     No IMG     چین کینیڈین شہریوں کو رہا کرے، امریکی وزیر خارجہ     No IMG     بھارتی ریاست کرناٹک میں زہریلی خوراک کھانے سے تقریباً ایک درجن یاتریوں کی ہلاکت     No IMG     یروشلم کو اسرائیلی دارالحکومت تسلیم کرتے ہیں، آسٹریلیا     No IMG     برطانوی وزیراعظم ٹیریزا مے کے پاس اب فقط چار آپشنز موجود ہیں۔     No IMG     سپریم کورٹ کا دہری شہریت والے ملازمین کے خلاف کارروائی کا حکم     No IMG     باردوی سرنگ کے دھماکے میں 6 سکیورٹی اہلکار ہلاک     No IMG     آئی ایم ایف سے پیکج صرف پاکستان کے مفاد کو مد نظر رکھ کر لیا جائے گا۔ وزیر خزانہ اسد عمر     No IMG     ہنگری میں غلام ایکٹ کے خلاف مظاہرے     No IMG     امریکی ایوان نمائندگان نے روہنگیا مسلمانوں پر بربریت کونسل کشی قرار دینے کی قرارداد بھاری اکثریت سے منظور     No IMG    

نیوزی لینڈ نے 2 وکٹوں کے نقصان پر 26 رنز بنالیے
تاریخ :   05-12-2018

ابوظہبی( ورلڈ فاسٹ نیوزفاریو ) ٹیسٹ کے تیسرے دن کھیل کے اختتام پر نیوزی لینڈ نے دوسری اننگز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 26 رنز بنا لیے جبکہ پاکستان کی پہلی اننگز کا خسارہ ختم کرنے کیلئے مزید 48 رنز درکار ہیں۔اس سے قبل نیوزی لینڈ کے 274 رنز کے جواب میں

پاکستان کی ٹیم 348 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی تھی جس کے بعد قومی ٹیم کو کیویز پر 74 رنز کی برتری حاصل تھی۔ پاکستان کی جانب سے اظہرعلی نے زبردست کھیل کا مظاہرہ کیا اور دن کے آغاز میں ہی سنچری مکمل کی جبکہ کھانے کے وقفے سے قبل اسد شفیق نے نصف سنچری اسکور کرکے نیوزی لینڈ کے 274 رنز کی سبقت کو ختم کیا۔اظہر علی اور اسد شفیق نے انتہائی زمہ دارانہ کھیل کا مظاہرہ کیا اور قومی ٹیم کو مشکل صورتحال سے باہر نکالا، اظہر علی نے 134 رنز کی اننگز کھیلی اور آؤٹ ہوگئے جبکہ اسد شفیق نے بھی سنچری اسکور کی، انہوں نے 104 رنز بنائے اور پٹیل کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوگئے۔اظہر علی اور اسد شفیق کے آؤٹ ہونے کے بعد قومی ٹیم کا کوئی بھی کھلاڑی ذیادہ دیر تک وکٹ پر کھڑا نہ رہ سکا، کپتان سرفراز احمد نے 25، بابر اعظم 14 اور بلال آصف صرف 11 رنز ہی بناسکے اور آؤٹ ہوگئے۔کیوی ٹیم نے 74 رنز کے خسارے کے ساتھ دوسری اننگز کا آغاز کیا تو نوجوان فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی نے اوپنر رووال کو صفر پر پویلین بھیج دیا جبکہ 24 کے مجموعے پر لیتھم 10 رنز بنا کر یاسر شاہ کا شکار بنے۔ آج جب کھیل ختم ہوا تو نیوزی لینڈ نے 2 وکٹوں کے نقصان پر 26 رنز بنا لیے تھے، کیوی ٹیم کو پاکستان کی پہلی اننگز کا خسارہ ختم کرنے کیلئے مزید 48 رنز درکار ہیں۔

Print Friendly, PDF & Email
ہاکی ورلڈ کپ میں پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان میچ سنسنی خیز مقابلے کے بعد1-1 گول سے برابر
امریکہ نے بھی اعظم سواتی کا کردار بے نقاب کر ڈالا
Translate News »