چودھری پرویزالٰہی سے فردوس عاشق اعوان کی ملاقات     No IMG     یوکرین کے مزاحیہ اداکار ملک کے صدر منتخب     No IMG     وزیروں کو نکالنے سے سلیکٹڈ وزیراعظم کی نااہلی نہیں چھپے گی, بلاول بھٹو زرداری     No IMG     ایران کے صدر حسن روحانی نے تہران میں سعد آباد محل میں پاکستانی وزیر اعظم عمران خان کا باقاعدہ اور سرکاری طور پر استقبال     No IMG     بھارت اور چین کے مابین پیر کے روز بیجنگ میں باہمی فیصلہ کن مذاکرات کا آغاز     No IMG     بھارتی وزیر اعظم,ہمارا پائلٹ واپس نہ کیا جاتا تو اگلی رات خون خرابے کی ہوتی     No IMG     ملکی سیاسی پارٹیاں ووٹ تو غریبوں ،محنت کشوں کے نام پر لیتی ہیں مگر تحفظ جاگیرداروں اور مافیاز کو دیتی ہیں ,جواد احمد     No IMG     افغان سپریم کورٹ نے صدر کے انتخاب تک صدر اشرف غنی کی مدت صدارت میں توسیع کردی     No IMG     آزاد کشمیر میں منڈا بانڈی کے مقام پر ایک جیپ کھائی میں گرنے سے 5 افراد ہلاک     No IMG     مصرمیں صدرکےاختیارات میں اضافے کےلیے ہونےوالے تین روزہ ریفرنڈم میں ووٹ ڈالنےکا سلسلہ جاری ہے     No IMG     لاہور میں 3 منزلہ خستہ حال گھر زمین بوس ہونے کے نتیجے میں خاتون سمیت 6 افراد جاں بحق جبکہ 4 افراد زخمی     No IMG     وزیراعظم عمران خان ایران کے پہلے سرکاری دورے پر تہران پہنچ گئے     No IMG     سری لنکا میں کل ہونے والے آٹھ بم دھماکوں کے نتیجے میں 300 افراد ہلاک اور 500 زخمی     No IMG     وزیراعظم عمران خان نے مکران کوسٹل ہائی وے پر دہشت گردی کی سخت مذمت کرتے ہوئے حکام سے واقعے پر رپورٹ طلب کر لی     No IMG     افغانستان اور افغان طالبان کے درمیان مذاکرات ایک مرتبہ پھر کھٹائی میں پڑتے دکھائی دے رہے ہیں     No IMG    

نیدر لینڈز میں144 مساجد کا اسلام مخالف گیرٹ وائیلڈرس کا ٹویٹر اکاؤنٹ بند کرنے کا مطالبہ
تاریخ :   07-11-2018

ہیگ ( ورلڈ فاسٹ نیوزفاریو ) نیدر لینڈز میں 144 ترک مساجد کی نمایندہ تنظیم نے مائیکرو بلاگنگ کی ویب سائٹ ٹویٹر سے اسلام مخالف ڈچ سیاست دان گیرٹ وائیلڈرس کا اکاؤنٹ مستقل طور پر معطل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ ان پر اسلام مخالف منافرت پھیلانے کا الزام ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے ترک

اسلامی ثقافتی فیڈریشن نے ٹویٹر کے نام ایک خط لکھا اور اس میں مسٹر گیرٹ وائیلڈر کا اکاؤنٹ مستقل طور پر بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے اور اس کا جواز یہ پیش کیا ہے کہ وہ اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر مسلسل ایسے پیغامات ، تصاویر اور دوسرامواد جاری کررہے ہیں جس سے منافرت پھیل رہی ہے اور اس طرح وہ ٹویٹر کے صارفین کے لیے رہ نما اصولوں اور قواعد وضوابط کی بھی خلاف ورزی کے مرتکب ہورہے ہیں۔
اس نے کہا کہ گیرٹ کے نفرت انگیز پیغامات ٹویٹر کے پلیٹ فارم سے دنیا بھر میں پھیل رہے ہیں۔
اگر ٹویٹر نے اس درخواست کے اکیس روز کے اندر ڈچ انتہا پسند رکن کے خلاف کارروائی نہ کی تو پھر ترک فیڈریشن از خود کارروائی کرے گی۔اس فیڈریشن کے وکیل اعجدر کوس نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر ان کی درخواست پر کچھ بھی نہیں ہوتا تو پھر ہم از خود قانونی چارہ جوئی کریں گے۔

تاہم ان کا کہنا تھا کہ عدالت سے رجوع تو آخری حربہ ہوتا ہے لیکن ہمیں عدالت بھی جانا پڑا تو ہم ضرور جائیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ وائیلڈرس کی بہت سی ٹویٹس سے پاکستان ، تیونس ، مراکش اور انڈونیشیا کے ملکی قوانین کی خلاف ورزی ہوتی ہے۔ نیدر لینڈز کی جماعت پی وی وی کے انتہا پسند لیڈر گیرٹ وائیلڈرس نے اپنے ٹویٹر اکاؤ نٹ کو معطل کرنے کے مطالبے کو ’’پاگل پن‘‘ قرار دیا ہے۔واضح رہے کہ ان کی جماعت ماضی میں مسلم تارکین وطن کے لیے سرحدیں اور ملک میں مساجد بند کرنے پر زور دیتی رہی ہے۔

Print Friendly, PDF & Email
پاکستان اورنیوزی لینڈ کےدرمیان پہلا ون ڈے میچ آج ابو ظہبی میں کھیلا جائےہوگا
آسیہ بی بی کو بیرون ملک منتقل کرنے کے لیے اٹلی ، کینیڈا کے ٹی وی چینلز میدان میں آگئے
Translate News »