جرمن نے شام اور عراق کے لیے مالی امداد سو ملین یوروکا اعلان     No IMG     سعودی عرب کے سفیر خالد بن سلمان واشنگٹن سے فرار ہوگئے     No IMG     کویت نے غزہ میں تعمیر نو اور جنگ سے تباہ ہونے والے مکانات کی تعمیر کے لیے 25 لاکھ ڈالر کی امداد دینے کا اعلان     No IMG     اسرائیل کا غزہ پر فضائی حملہ ایک فلسطینی نوجوان شہید 8 زخمی     No IMG     روس کے زیر انتظام کریمیا میں بم دھماکے کے نتیجے میں 18 افراد ہلاک اور 50 زخمی     No IMG     ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان نے کہا ہے کہ اگر امریکہ شام میں کئے گئے وعدے پورے کرے     No IMG     پی آئی اے نے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری کےالزامات کو غلط قرار دیتے ہوئے سینیٹر مشاہد اللہ خان کو کلین چٹ دیدی     No IMG     قطر کی حکومت نے ملازمت کے خواہش مندوں کے لیے پاکستان میں ویزا مرکز کھولنے کا اعلان     No IMG     مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف نے کہاہے کہ کے الیکٹرک بکا ہی نہیں تھا اس لئے کسی ڈیل کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا،     No IMG     سلمان خان نے اپنے بھائیوں کے ساتھ مل کر میرا ریپ کیا,بھارتی ماڈل اور وی جے پوجا مشرا کا الزام     No IMG     اسلام آباد ہائی کورٹ نے ایس ایس پی تشدد کیس میں وزیراعظم عمران خان کی بریت کیخلاف وفاق کی اپیل پر مقدمے کا ریکارڈ طلب کرلیا     No IMG     ابوظہبی, پاکستان کی میچ پر گرفت مضبوط ، ایک وکٹ کے نقصان پر 106 رنز جوڑ لیے ،245 رنز کی برتری     No IMG     افغانستان کے صوبے ہلمند میں انتخابی مہم کے دفتر میں دھماکے سے انتخابی امیدوار سمیت 3 افراد ہلاک     No IMG     ہارون اختر اور سابق وزیر اعظم کی بہن سعدیہ عباسی نااہل قرار     No IMG     بھارت اور چین نے افغانستان کے سفارت کاروں کو تربیت دینے کے مشترکہ پروگرام کا آغاز کر دیا     No IMG    

نیب نے معروف بزنس مین میاں منشا کوکل طلب کرلیا
تاریخ :   16-08-2018

لاہور:( ورلڈفاسٹ نیوزفاریو ) میاں منشا کل نیب آفس طلب پچانوے ملین ڈالر کی منی لانڈرنگ کیس میں نیب نے معروف بزنس مین میاں منشا کوکل طلب کرلیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق قومی احتساب بیورو نے 95 ملین ڈالر منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے لئے میاں منشا کو 17 اگست کو طلب کیاہے، جہاں نیب کی 3

رکنی ٹیم میاں منشا سے منی لانڈرنگ کی تحقیقات کرے گی۔نیب ذرائع کے مطابق میاں منشا کے خلاف پاکستان ورکر پارٹی کے فاروق سہلریا نے درخواست دی تھی، فاروق سہلریا کو الیکشن سےقبل طلب کرکے بیان ریکارڈ کرچکا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ میاں منشا نے 95 ملین ڈالر منی لانڈرنگ کے ذریعے برطانیہ منتقل کیے، ایم سی بی بینک، نشاط گروپ، ڈی جی خان سیمنٹ میاں منشا کی ملکیت ہیں جبکہ آدم جی انشورنس اور نشاط پاورکمپنیاں بھی میاں منشا کی ملکیت ہیں۔خیال رہے میاں منشانواز شریف کے قریبی ساتھیوں میں شمار کیے جاتے ہیں۔دوسری جانب ایف آئی اے نے منی لانڈرنگ سے متعلق اپنی رپورٹ تیار کرلی ہے، جسے پیر کے روز سپریم کورٹ میں پیش کیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ کی ہدایت پر تیار کئی گئی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دس سے زائد سیاسی جماعتیں مجموعی طور پر 35 ملین ڈالرز کی غیر قانونی ٹرانزیکشن میں ملوث ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف آئے اے نے غیر قانونی ٹرانزیشکن کرنے والے کئی جھوٹے اکاؤئنٹس کا پتہ چلالیا ہے۔دوسری جانب فریال تالپور کے خلاف منی لانڈرنگ کیس میں عدالت نے ایف آئی اے ، ڈپٹی اٹارنی جنرل اور ایڈووکیٹ جنرل سمیت دیگر کو نوٹس جاری کردیا ہے۔ سندھ ہائی کورٹ میں فریال تالپور کے خلاف ایف آئی اے کے عبوری چالان کے خلاف دائر درخواست پر سماعت ہوئی،عدالت میں وکیل صفائی فاروق ایچ نائیک کا کہنا تھا کہ ایف آئی اے کی ایف آئی آر میں منی لانڈرنگ کا ذکر نہیں فریال تالپور کا ایف آئی آر میں کوئی کردار واضح نہیں الزامات سےان کا کوئی تعلق نہیں ایف آئی آر سے کہیں ظاہر نہیں کہ کمیشن یا بدعنوانی کی ہو ۔یہ ویڈیو دیکھنے کیلئے پلے کا بٹن دبائیےجس پر عدالت نے ایف آئی اے سے استفسار کیا کہ کیا فائنل چالان جمع کرادیا ہے ،جس پر ایف آئی اے کے وکیل صفائی کا کہنا تھا کہ نہیں فائنل چالان ابھی جمع نہیں کرایا گیا عدالت کا کہنا تھا کہ پھر وکیل صاحب آپ کیسے کہہ رہے کہ کہ نام چالان سے نکال دے ابھی فائنل چالان تو جمع ہونے دیں ۔عدالت نے کہا کہ چالان میں تو درخواست گزار روپوش قرار دئیے گئے ہیں اور ان کے نام پر لال مارک ہے ، جس پر وکیل صفائی کا کہنا تھا کہ ایف آئی اے نے فریال تالپور کو مفرور قرار دے رکھا ہے۔عدالت سے استدعا ہے کہ ایف آئی اے کے چالان کو غیر قانونی قرار دیا جائے عدالت نے وکیل صفائی کا موقف سنتے ہوئےایف آئی اے ڈپٹی اٹارنی جنرل ایڈووکیٹ جنرل سمیت دیگرکو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی ہے۔فریال تالپور نے ایف آئی اے کا عبوری چالان چیلنج کردیاگذشتہ روز آصف زرداری کی ہمشیرہ فریال تالپور نے منی لانڈرنگ کیس میں وفاقی تحقیقاتی ادارے کے عبوری چالان کو عدالت میں چیلنج کردیا ہے،فریال تالپور نے درخواست میں مؤقف اختیار کیا کہ ایف آئی آر میں کسی قسم کی منی لانڈرنگ کا ذکر نہیں ہے، چالان میں میرا کوئی کردار واضح نہیں اور الزامات سے میراکا کوئی تعلق نہیں۔ویڈیودیکھنے کےلیے پلے کابٹن دبائیںدرخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ ایف آئی اے کی جانب سے دائر مقدمہ خارج کیا جائے، ایف آئی اے کے چالان کو غیر قانونی قرار دے کر معطل کیا جائے اور عدالت چالان پر حکم امتناع جاری کرکے کارروائی کرے۔یاد رہے کہ اٹھائیس جولائی کو منی لانڈرنگ کیس میں سابق صدر آصف علی زرداری اور فریال تالپور آج بھی ایف آئی اے ٹیم کے سامنے پیش نہ ہوئے، جبکہ فریال تالپور نے جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہونے کے لیئے مزید پندرہ دن کی مہلت مانگی تھی۔فریال تالپور کے وکیل فاروق ایچ نائیک نے منی لانڈرنگ کیس کے سلسلے میں ایف آئی اے کی جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہونے کیلئے مزید پندرہ دن کی مہلت کی درخواست جمع کرائی،درخواست میں کہا گیا ہے کہ فریال تالپور آج مصروف ہیں، جےآئی ٹی کے سامنے پیش ہونے کے لیے کوئی اور تاریخ دی جائے۔یاد رہے کہ انتخابات سے قبل منی لانڈرنگ کیس میں ایف آئی اے حکام کی جانب سے آصف زرداری اور فریال تالپور طلبی کے باوجود پیش نہ ہوئے تھے، دونوں کی جانب سے فاروق ایچ نائیک ایسوسی ایٹ کے وکلاء نے ایف آئی اے حکام کے سامنے پیش ہوکر درخواست دی تھی۔ درخواست میں کہا گیا تھا کہ آصف علی زرداری انتخابی سرگرمیوں کی وجہ سے مصروف ہیں، 25 جولائی کے بعد تمام سوالوں کے جواب دیں گے، 2014 کا کیس ہے اور مؤکل کو جولائی 2018 میں طلب کیا گیا، طلبی اس وقت کی جارہی جب انتخابات کا 2 ہفتوں بعد انعقاد ہورہا ہے۔فریال تالپور کی جانب سے بھی جواب میں کہا گیا تھا کہ پیپلزپارٹی خواتین ونگ کی سربراہ ہیں اور پی ایس 10 لاڑکانہ سےانتخابات میں حصہ لے رہی ہیں، الیکشن مہم کی وجہ سے تمام ریکارڈ جمع کرکے جواب دینا ممکن نہیں، لہذا جواب داخل کرانے کےلیے 31 جولائی تک مہلت دی جائے، وقت دیں انکوائری میں مکمل تعاون کیا جائے۔یاد رہے کہ انتخابات 2018 میں حصہ لینے کی وجہ سے سپریم کورٹ نے آصف علی زرداری اور فریال تالپور کو الیکشن تک مہلت دی تھی۔

Print Friendly, PDF & Email
فرانس میں بھارت کے خلاف یوم سیاہ منایا گیا
امریکی صدر دھمکیوں کا سلسلہ بند کریں تو مذاکرات کیلئے تیار ہیں، ترک وزیر خارجہ
Translate News »