پاک فوج نے ایک آپریشن میں 4 مغوی ایرانی فوجیوں کو بازیاب کرالیا     No IMG     دنیا بھر میں آج ہندو برادری اپنا مذہبی تہوار ہولی منا رہی ہے     No IMG     افغانستان کے صوبے ہرات میں سیلاب سے 13 افراد کے جاں بحق ہونے سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 63 ہوگئی     No IMG     لیبیا میں پناہ گزینوں کو لے جانے والی کشتی ڈوب گئی جس کے نتیجے میں 9 افراد ہلاک     No IMG     اسرائیلی دہشت گردی، غرب اردن میں مزید3 فلسطینیوں کو شہید کردیا     No IMG     پیپلز پارٹی کےچیئرمین نے 3 وفاقی وزرا کو فارغ کرنے کا مطالبہ کردیا     No IMG     وزیراعظم عمران خان کی ہولی کے تہوار پر ہندو برادی کو مبارک باد     No IMG     سابق وزیراعظم نوازشریف نے ای سی ایل سے نام نکالنے کی درخواست دائر کردی     No IMG     سمجھوتہ ایکسپریس کیس کا فیصلہ 12 سال بعد بھی تاخیر کا شکار     No IMG     وزیر اعظم آئین کے آرٹیکل 214 کی شق دو اے پر عمل کرنے میں ناکام     No IMG     روس کے وزیر دفاع سرگئی شویگو نے شام کے صدر بشار اسد سے ملاقات     No IMG     بھارت اور پاکستان متنازع معاملات مذاکرات کے مذاکرات کے ذریعے حل کریں,چین     No IMG     بریگزیٹ پرٹریزامے کی حکمت عملی انتہائی کمزورہے، ٹرمپ     No IMG     امریکی وزیر خارجہ مائیک پمپئو کی کویت کے بادشاہ سے ملاقات     No IMG     نیوزی لینڈ میں جمعہ کو سرکاری ریڈیو اور ٹی وی سے براہ راست اذان نشر ہوگی,جیسنڈا آرڈرن     No IMG    

نگران وزیراعلیٰ پنجاب سے ائیروائس مارشل عرفان احمد کی ملاقات
تاریخ :   30-06-2018

لاہور(ورڈ فاسٹ نیوز فار یو) نگران وزیراعلیٰ پنجابڈاکٹر حسن عسکری سے آج ائیر آفیسر کمانڈنگ سنٹرل ائیر کمانڈ پاکستان ائیر فورس،ائیروائس مارشل عرفان احمد نے ملاقات کی۔وزیراعلیٰ آفس میں ہونے والی ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور پاک فضائیہ کی پیشہ ورانہ سرگرمیوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔نگران وزیراعلیٰ نے ایئر آفیسر کمانڈنگ سنٹرل ایئر کمانڈ پاکستان ایئرفورس کا منصب سنبھالنے پر ایئر وائس مارشل عرفان احمد کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔نگران وزیراعلیٰ نے پیشہ ورانہ امور پرمہارت اور فضائی سرحدوںکی بہترین حفاظت پر پاک فضائیہ کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاک فضائیہ بہترین پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی حامل فورس ہے اور اس کا شمار دنیا کی بہترین فضائی فورسز میں ہوتا ہے ۔

پاک فضائیہ نے ملک کی فضائی حدودکے تحفظ کیلئے جرأت اوربہادری کی تاریخ رقم کی ہے ۔نگران وزیراعلیٰ نے پنجاب نے پاک فضائیہ کے جانبازوں کی شجاعت کو خراج تحسین پیش کرتے ہوکہا کہ پاک فضائیہ کے بہادر سپوتوں پر پوری قوم کو فخر ہے اور قوم کو پاک فضائیہ کے شاہینوں کی بہادری اور جرأت پر ناز ہے۔

نگران وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ڈاکٹر حسن عسکری پاک فضائیہ کے افسروں اور جوانوں نے ملک میں امن کے قیام کیلئے بیش قیمت قربانیاں دی ہیں او ر دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ایک تاریخ رقم کی ہے۔نگران وزیر اعلیٰ نے کہا کہ پاک فضائیہ کے شاہینوں نے ملک کے دفاع کیلئے گرانقدر خدمات سرانجام دی ہیں اورفضائی سرحدوں کی حفاظت کیلئے پاک فضائیہ کے شاندار کردار کی دنیا بھی معترف ہے۔نگران وزیراعلیٰ نے کہا کہ پاک فضائیہ نے فضائی حدود کے دفاع کیلئے شاندار خدمات سرانجام دینے کے ساتھ معاشرے کی ترقی کیلئے بھی بہترین انداز میں کام کیا ہے۔ تعلیم اور صحت کے شعبوں میں پاک فضائیہ کی خدمات گرانقدر ہیںاورڈیزاسٹر مینجمنٹ کے حوالے سے ایئرفورس نے ہمیشہ بڑھ چڑھ کر کام کیا ہے ۔انہوںنے کہا کہ قدرتی آفات کے دوران پاک فضائیہ نے ریسکیو آپریشن کرکے قومی خدمت سرانجام دی ہیں۔

Print Friendly, PDF & Email
شجاع آباد،PP221.NA158 کے حلقے کی راو برادریوں نے کہا ے کے جو رانا عبدالصمد عرف شمع ولد پی ٹی عبداحمید کا راضی نامہ کرواے گا ہم ان کے ساتھ ہے
مقبوضہ کشمیر میں گزشتہ 2روز سے جاری شدید بارشوں کیوجہ سے دریائے جہلم میں سانگام کے مقام پر پانی کی سطح 22 فٹ تک بلند ہوگئی
Translate News »