گاڑیوں کی درآمد پر ٹیکس اب غیر ملکی کرنسی میں ادا کرنا ہوگا, وزیر خزانہ     No IMG     تائيوان, کے معاملے ميں مداخلت برداشت نہيں کی جائے گی, چين     No IMG     امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ترکی کی معیشت کو تباہ کرنے کے بیان سے یوٹرن لیتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان معاشی ترقی کے وسیع مواقع ہی     No IMG     وزیراعظم سے سابق امریکی سفیر کیمرون منٹر کی ملاقات     No IMG     آپ لوگ کام نہیں کر سکتے چیف جسٹس نے اسد عمرکو دو ٹوک الفاظ میں کیا کہہ ڈالا     No IMG     شادی والے گھر میں آگ لگنے سے دلہن سمیت 4 خواتین جاں بحق     No IMG     قومی ترقی میں بھرپور کردار ادا کریں گے،آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ     No IMG     اپوزیشن ,جماعتوں نے منی بجٹ مسترد کردیا     No IMG     وزیراعظم عمران خان کو سونے کی کلاشنکوف کا تحفہ مل گیا     No IMG     سعودی لڑکی رھف کا فرار ہونے کے بعد پہلا انٹرویو     No IMG     بنگلہ دیش,گارمنٹس ملازمین کا تنخواہوں میں اضافہ نہ ہونے پر مظاہرہ     No IMG     بھارتی فوج مغربی سرحد کیساتھ دہشتگردانہ کارروائیوں کیخلاف سخت ایکشن لینے سے نہیں ہچکچائے گی۔     No IMG     حکومت نے ایک ہفتے میں ہم سے 113 ارب روپے قرض لیاہے، پاکستانی اسٹیٹ بینک     No IMG     وزیراعظم کی اپوزیشن پر شدید تنقید     No IMG     چین کی عدالت نے منشیات کی اسمگلنگ کے الزام میں کینیڈا کے شہری کی 15 سال قید کی سزا کو پھانسی میں تبدیل کردیا     No IMG    

نو منتخب وزیراعظم عمران خان کی ایوان صدر میں تقریب حلف برداری میں سادگی کی اعلیٰ مثال قائم
تاریخ :   18-08-2018

اسلام آباد ( ورلڈفاسٹ نیوزفاریو ): نو منتخب وزیراعظم عمران خان کی ایوان صدر میں تقریب حلف برداری میں سادگی کی اعلیٰ مثال قائم ہو گئی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق نو منتخب وزیر اعظم تقریب حلف برداری میں آئے مہمانوں کو صرف پانی پیش کرنے کے حق میں تھے لیکن ایوان صدر نےمہمانوں کی تواضع

 

کے لیے چائے کی تجویز پیش کی جس کےبعد تقریب حلف برداری میں آئے مہمانوں کو صرف چائے اور بسکٹ ہی پیش کیے گئے۔
مہمانوں کی صرف چائے اور بسکٹ سے تواضع کرنے پر ایک نئی مثال قائم کر دی۔ یاد رہے کہ عمران خان نے عام انتخابات 2018ء میں کامیابی حاصل کرنے کے بعد اپنے پہلے پالیسی خطاب میں کہا تھا کہ میں قوم کے ٹیکس کے پیسوں کی حفاظت کروں گا اور عوام کے پیسے کا ضیاع نہیں ہونے دوں گا۔
اس سے پہلے بھی ایک خبر سامنے آئی تھی کہ ایوان صدر نے مہمانوں کی تواضع کے لیے عمران خان کو 9 ڈشز پیش کرنے کی تجویز دی گئی تھی جسے نو منتخب وزیر اعظم عمران خان نے مسترد کیا اور کہا کہ تقریب میں آنے والے مہمانوں کو صرف سادہ پانی ہی پیش کیا جائے۔

جس پر ایوان صدر نے عمران خان سے درخواست کی کہ مہمانوں کو کم از کم چائے تو پیش کی جائے۔ اورایوان صدر کی درخوست پر نو منتخب وزیراعظم عمران خان چائے دینے پر راضی ہوئے۔یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ نو منتخب وزیراعظم عمران خان نے پروٹوکول لینے سے بھی انکار کر دیا ہے۔ عمران خان ایوان صدر جانے کے لیے بنی گالہ سے روانہ ہوئے تو انہوں نے پروٹوکول لینے سے صاف انکار کر دیا۔
یاد رہے کہ آج صبح نو منتخب وزیراعظم کی تقریب حلف برداری ایوان صدر میں منعقد ہوئی۔ جس میں تینوں مسلح افواج کے سربراہان ،پارلیمانی رہنما، ملکی و غیر ملکی مہمان اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں سمیت عمران خان کے قریبی دوست شریک تھے۔ تقریب حلف برداری میں سابق بھارتی کرکٹ نوجوت سنگھ سدھو بھی شریک تھے۔ نومنتخب وزیر اعظم عمران خان کی تقریب حلف برداری میں ان کی تیسری اہلیہ اور پاکستان کی خاتون اول بشریٰ بی بی بھی شریک تھیں۔
عمران خان کی آمد پر کابینہ سیکرٹری نے ایوان صدر میں صدر مملکت سے تقریب شروع کرنے کی اجازت طلب کی، تقریب حلف برداری کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا جس کے بعد صدر مملکت ممنون حسین نے نومنتخب وزیر اعظم عمران خان سے عہدے کا حلف لیا۔ اس موقع پر نومنتخب وزیراعظم عمران خان نے کالے رنگ کی شیروانی زیب تن کر رکھی تھی۔
حلف برداری کے بعد وزیراعظم عمران خان نے حلف کی دستاویز پر دستخط کیے جس کے بعد نو منتخب وزیر اعظم عمران خان وزیر اعظم ہاؤس روانہ ہوئے جہاں انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ عمران خان کو سخت سکیورٹی میں ایوان صدر پہنچایا گیا۔ایوان صدر روانگی سے قبل عمران خان نے پروٹوکول لینے سے انکار کردیا جس کے بعد عمران خان بغیر پروٹوکول کے ہی ایوان صدر روانہ ہوئے۔
یاد رہے کہ گذشتہ روز قومی اسمبلی میں قائد ایوان کے لیے انتخاب ہوا جس میں پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان 176 ووٹ لے کر ملک کے 22 ویں وزیراعظم منتخب ہوئے۔

Print Friendly, PDF & Email
نگراں وزیراعظم اور ان کی کابینہ کی سبکدوشی کا نوٹی فیکیشن جاری کر دیاگیا
چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے پاکستان تحریک انصاف کے رکن سندھ اسمبلی عمران علی شاہ کی جانب سے شہری کو زد و کوب کیے جانے کے واقعے پر ازخود نوٹس لے لیا
Translate News »