اسرائیلی فوج ’فوری طور پر حملے بند, کرے، ترکی     No IMG     یورپی فوج‘ تشکیل دی جائے ,چانسلر انگیلا میرکل     No IMG     ترکی میں مہاجرین کی کشتی ڈوبنے سے 3 بچوں سمیت 5 افراد ہلاک     No IMG     آرمی چیف کی زیر صدارت کمانڈرز کانفرنس     No IMG     ٹریفک کےمختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق     No IMG     اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری سرگرمیوں کے آغاز کے ساتھ ہی مندی کا رحجان     No IMG     ایف بی آرنے وفاقی وزیرسائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے خلاف تحقیقات کیلئے قائم کردہ جے آئی ٹی کو معلومات فراہم کرنے سے انکار کردیا     No IMG     نیب ادارہ ختم کر دیا جا ئے ، اہم ترین اعلان     No IMG     آصف علی زرداری، فریال تالپور اور دیگر ملزمان کی عبوری ضمانت میں 10 دسمبر تک کی توسیع     No IMG     ہولناک ٹریفک حادثہ، ڈرائیور ہلاک، 7 افراد زخمی     No IMG     فلسطینیوں نے مقبوضہ علاقوں پر 200 راکٹ فائر کئے ہیں جن کے نتیجے میں 19 صہیونی زخمی     No IMG     بالی ووڈ اداکارہ راکھی ساونت کوغیر ملکی خاتون ریسلر سے پنگا مہنگا پڑگیا‘ اداکارہ ہسپتال پہنچ گئی     No IMG     موجودہ حکومت کے پاس نہ تو اہلیت ہے نہ ہی صلاحیت اور نہ ہی منصوبہ بندی,چیف جسٹس آف پاکستان     No IMG     چیئرمین نیب نے تمام افسران کے میڈیا کو انٹرویوز پر پابندی عائد کردی     No IMG     افریقی ملک یوگنڈا میں ایک اسکول میں آگ لگنے کے سبب 9 بچے ہلاک 40 زخمی     No IMG    

نواز شریف کے ممبئی حملوں کے بیان پر چوہدری نثار کا پہلا ردعمل سامنے آیاگیا
تاریخ :   16-05-2018

اسلام آباد ۔( ورلڈفاسٹ نیوزفاریو ) نواز شریف کے ممبئی حملوں کے بیان پر چوہدری نثار کا پہلا ردعمل سامنے آیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سابق اور نااہل قرار دے دیے گئے وزیراعظم نواز شریف کے ممبئی حملوں سے متعلق بیان پر چوہدری نثار کی جانب سے ردعمل دیا گیا ہے۔

سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار کی جانب سے اس تمام معاملے پر دیا جانے والا یہ پہلا ردعمل ہے۔چوہدری نثار کا کہنا ہے کہ پارٹی قیادت پر پہلے ختم نبوت کے معاملے کا الزام لگا، جبکہ اب قیادت پر غداری کا الزام لگ رہا ہے۔ اس تمام صورتحال میں پارٹی قیادت کو ٹھنڈے دماغ کے کیساتھ معاملات کو دیکھنا ہوگا۔ ن لیگ کی حکومت میں اٹھنے والے مسائل اور تنازعات بے حد تشویش ناک ہیں۔ ن لیگ کو بطور پارٹی ٹھنڈے دل و دماغ سے کام لینا ہوگا۔ غصہ اور تصادم کسی بھی مسئلے کا حل نہیں ہے۔محاذ آرائی اور غصے کی پالیسی سے ناصرف پارٹی بلکہ ملک کو بھی ناقابل تلافی نقصان پہنچے گا۔ جو کچھ ہو رہا ہے، یہ لمحہ انتہائی تشویش ناک ہے۔ سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار کا مزید کہنا ہے کہ سیاستدان کا کام ہے کہ اپنے اصولوں پر قائم رہتے ہوئے مسائل کا حل نکالے۔ واضح رہے کہ کچھ روز قبل نااہل قرار دیے جانے والے سابق وزیراعظم نواز شریف کی جانب سے کچھ روز قبل ایک انگریزی اخبار کو ایک متنازعہ انٹرویو دیا گیا تھا۔انٹرویو میں نواز شریف نے ممبئی حملوں کا الزام پاکستان پر لگا کر بھارت کے جھوٹے الزامات کی توثیق کردی تھی۔ اس بیان کے بعد سےنواز شریف کو ناصرف اپنی جماعت کے اندر سے، بلکہ ملک بھر کی سیاسی جماعتوں اور اداروں کی شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ معاملہ اس حد تک سنگین ہوگیا ہے کہ کئی جماعتیں اور حلقے نواز شریف پر غداری کا مقدمہ چلانے کا مطالبہ بھی کر رہے ہیں۔ اس تمام صورتحال میں خاص کر ن لیگ بطور پارٹی شدید دباو کا شکار ہے۔

Print Friendly, PDF & Email
روس میں اسلحے کے ڈپو میں آگ لگ گئی
پاکستان میں رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Translate News »