محکمہ موسمیات کی پیش گوئی 19سے 26فروری تک ملک بھر میں بارشوں کی نیا سلسلہ شروع ہونے والا ہے     No IMG     وزیراعظم عمران خان کا سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کیلئے بڑا مطالبہ     No IMG     حکمرانوں کے تمام حلقے کشمیر کے معاملے پر خاموش ہیں, مولانا فضل الرحمان     No IMG     پاکستان, میں 20ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری کا پہلا مرحلہ مکمل ہوگیا: سعودی ولی عہد     No IMG     لاہور قلندرز 78 رنز پر ڈھیر     No IMG     ابو ظہبی میں ہتھیاروں کے بین الاقوامی میلے کا آغاز     No IMG     برطانوی ہوائی کمپنی (Flybmi) دیوالیہ، سینکڑوں مسافروں کو پریشانی     No IMG     یورپ میں قانونی طریقے سے داخل ہونے والے افراد کی طرف سے سیاسی پناہ کی درخواستیں دیے جانے کا رجحان بڑھ رہا ہے     No IMG     ٹرین کے ٹائلٹ میں پستول، سینکڑوں مسافر اتار لیے گئے     No IMG     یورپی یونین ,کے پاسپورٹوں کا کاروبار ’ایک خطرناک پیش رفت     No IMG     بھارت نے کشمیری حریت رہنماؤں کو دی گئی سیکیورٹی اورتمام سرکاری سہولتیں واپس لے لی     No IMG     پی ایس ایل کے چھٹے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 7وکٹوں سے شکست دےدی     No IMG     وزیرخارجہ کا ایرانی ہم منصب کو ٹیلیفون     No IMG     سعودی ولی عہد کا پاکستان میں تاریخی اور پُرتپاک استقبال     No IMG     پاکستان ,کو زاہدان کے دہشتگردانہ حملے کا جواب دینا ہوگا، ایران     No IMG    

نواز شریف کی طبیعت خرابی اور انہیں اسپتال منتقل کرنے کی تجاویز کے پیش نظر سابق وزیراعظم نواز شریف کا گذشتہ روز جیل اسپتال میں ڈاکٹرز کی چار رکنی ٹیم نے معائنہ کیا
تاریخ :   24-07-2018

راولپنڈی ( ورلڈفاسٹ نیوزفاریو) نواز شریف کی طبیعت خرابی اور انہیں اسپتال منتقل کرنے کی تجاویز کے پیش نظر سابقوزیراعظم نواز شریف کا گذشتہ روز جیل اسپتال میں ڈاکٹرز کی چار رکنی ٹیم نے معائنہ کیا جس کے بعد میڈیکل بورڈ نے سابق وزیر اعظم نوازشریف کوفٹ قراردیتے ہوئے اسپتال منتقل نہ کرنے کا فیصلہ کیا اور زیادہ پانی استعمال کرنے کی ہدایت کردی۔گذشتہ روز موصول ہونے والی خبروں کے مطابق سابق وزیر اعظم نواز شریف کو انسانی ہمدردی کے تحت ائیر کنڈیشنر بھی لگوا دیا گیا ہے۔ سابق وزیراعظم نواز شریفکے سیل میں دو ائیر کنڈیشنر لگائے گئے۔ جیل ذرائع کے مطابق جیل خانہ جات کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ایسا ہوا ہے کہ کسی قیدی کو ائیرکنڈیشنر کی سہولت دی گئی ہو۔

اس ضمن میں ۔۔۔وزیر قانون پنجاب نے کہا کہ جیل میں ایئرکنڈیشنر کی اجازت نہیں ہوتی البتہ انسانی ہمدردی کی بنیاد پر قانون کے مطابق نواز شریف کے سیل میں ائیرکنڈیشنر لگانے کی اجازت دی ہے ۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق جیل کے سیل میں ائیر کنڈیشنر لگنے سے قبل نواز شریف صرف جانگیا اور بنیان ہی پہنتے تھے۔۔گرمی کی شدت نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کے لیے جیل میں پورے کپڑے پہننا بھی مشکل بنا دیا تھا۔ قومی اخبار میں شائع ایک رپورٹ کے مطابق جیل میں اے سی لگنے کے بعد ہی نواز شریف نے سکون کا سانس لیا جبکہ اس سے قبل تک وہ جانگیا اور اس کے اوپر بنیان پہن کر گرمی کی شدت کو کم کرتے رہے اور باربار اپنے کمرے میں اے سی لگوانے کا مطالبہ کرتے رہے ۔ذرائع کے مطابق انہوں نے جیل انتظامیہ کو دبے لفظوں میں دھمکیاں بھی دیں کہ اگر انہیں کچھ ہوگیا تو اس کی ذمہ داری حکومت کے ساتھ جیل انتظامیہ پر براہ راست عائد ہوگی۔ نواز شریف کے اس رویہ سے جیل انتظامیہ بھی خوف میں مبتلاہوئی اور انہوں نے سابق وزیراعظم کے لیے ائیرکنڈیشنرکے بندوبست کے لیے اپنی طرف سے بھی حکام کو آگاہ کیا۔ یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ جیل سپرنٹنڈنٹ سمیت تمام عملہ سابق وزیراعلیٰ پنجاب کے دور اقتدار میں تعینات کیا گیا تھا لہٰذا جیل حکام کی ہمدردیاں بھی سابق وزیراعظم اور ان کے خاندان کے ساتھ ہیں۔جیل ڈاکٹر بھی سابق دور کا ہے جبکہ ڈی ایچ کیو اسپتال کا ایم ایس حنیف عباسی کی سفارش پر سابق وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے اپنے دورحکومت میں لگایا تھا۔ نواز شریف جو بالعموم شدید گرمیوں میں بھی اپنی واسکوٹ تک نہیں اتارتے ،،جیل میں بغیر اے سی کے گزارے ہوئے دن ان کی زندگی کے بدترین دنوں میں شمار ہوتے ہیں۔ اے سی نہ ہونے کی وجہ سے وہ کسی ایک رات بھی سکون سے سو نہیں سکے جس کے بعد انک ی طبیعت خراب ہونے کی خبریں بھی سامنے آئیں ۔ادھر حنیف عباسی کی جیل آمد کے بعد سے ان کی اپنے قائدین سے ملاقات نہیں ہوسکی جبکہ وہ جیل انتطامیہ سے اس ضمن میں درخواستیں کرتے رہے مگر انہیں بتایاگیاکہ ایسا ممکن نہیں ہے۔ یاد رہے کہ لیگی رہنما حنیف عباسی گذشتہ جمعرات کو ملاقات کا دن ہونے کے باوجود میاں نواز شریف سے اڈیالہ جیلملنے نہیں گئے لیکن یہ اور بات ہے کہ خود پارٹی قائد نواز شریف بھی ان سے ملنے کو تیار نہیں تھے۔ ۔

Print Friendly, PDF & Email
کراچی الیکشن ڈیوٹی کیلیے دوست کو بھیجنے والا سرکاری افسر گرفتار
بھارت اقوام متحدہ کے ذمہ دار رکن کی حیثیت سے دوسرے ممالک کے اندرونی معاملات میں مداخلت سے باز رہے
Translate News »