محکمہ موسمیات کی پیش گوئی 19سے 26فروری تک ملک بھر میں بارشوں کی نیا سلسلہ شروع ہونے والا ہے     No IMG     وزیراعظم عمران خان کا سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کیلئے بڑا مطالبہ     No IMG     حکمرانوں کے تمام حلقے کشمیر کے معاملے پر خاموش ہیں, مولانا فضل الرحمان     No IMG     پاکستان, میں 20ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری کا پہلا مرحلہ مکمل ہوگیا: سعودی ولی عہد     No IMG     لاہور قلندرز 78 رنز پر ڈھیر     No IMG     ابو ظہبی میں ہتھیاروں کے بین الاقوامی میلے کا آغاز     No IMG     برطانوی ہوائی کمپنی (Flybmi) دیوالیہ، سینکڑوں مسافروں کو پریشانی     No IMG     یورپ میں قانونی طریقے سے داخل ہونے والے افراد کی طرف سے سیاسی پناہ کی درخواستیں دیے جانے کا رجحان بڑھ رہا ہے     No IMG     ٹرین کے ٹائلٹ میں پستول، سینکڑوں مسافر اتار لیے گئے     No IMG     یورپی یونین ,کے پاسپورٹوں کا کاروبار ’ایک خطرناک پیش رفت     No IMG     بھارت نے کشمیری حریت رہنماؤں کو دی گئی سیکیورٹی اورتمام سرکاری سہولتیں واپس لے لی     No IMG     پی ایس ایل کے چھٹے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 7وکٹوں سے شکست دےدی     No IMG     وزیرخارجہ کا ایرانی ہم منصب کو ٹیلیفون     No IMG     سعودی ولی عہد کا پاکستان میں تاریخی اور پُرتپاک استقبال     No IMG     پاکستان ,کو زاہدان کے دہشتگردانہ حملے کا جواب دینا ہوگا، ایران     No IMG    

نواز شریف کیخلاف نیب کیسز کے فیصلے کے بعد وزیر اعظم نے مشاورتی اجلاس طلب کر لیا
تاریخ :   24-12-2018

اسلام آباد ( ورلڈ فاسٹ نیوزفاریو ) نواز شریف کیخلاف نیب کیسز کے فیصلے کے بعد وزیر اعظم عمران خان نے مشاورتی اجلاس طلب کر لیا، اجلاس میں احتساب عدالت کے فیصلے، موجودہ ملکی سیاسی حالات اور آئندہ کا لائحہ عمل طے کرنے سے متعلق اہم فیصلے کیے جائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق وزیر

اعظم عمران خان نے العزیزیہ اور فلیگ شپ ریفرنس کے فیصلہ کے تناظر میں تحریک انصاف کے وزراءاور پارٹی راہنماﺅں کا مشاورتی اجلاس آج طلب کر لیا ہے۔
اجلاس میں ملکی سیاسی صورتحال پر پارٹی بیانیہ اور لائحہ عمل طے ہوگا۔ ذرائع کے مطابق اجلاس وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وزیراعظم آفس میں ہوگا۔ اجلاس میں فلیگ شپ انویسٹمنٹ اور العزیزیہ ریفرنس کے فیصلے سے متعلق مشاورت ہوگی۔
اجلاس میں وزیراعظم عمران خان حکومتی پالیسیوں پر راہنماﺅں کو اعتماد میں لیں گے اور مختلف امور پر پارٹی اور حکومت کا نقطہ نظر واضح کریں گے، جبکہ ملک کی سیاسی صورتحال اور حکومتی کارکردگی پر بھی غور ہوگا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں پارٹی کے ترجمان اور نمائندوں کو بھی طلب کیا گیا ہے تاکہ موجودہ ملکی سیاسی صورتحال پر پارٹی بیانیہ اور لائحہ عمل طے ہو اور قومی میڈیا میں پارٹی موقف کو نمایاں انداز میں پیش کیا جائے۔ وزیراعظم سیاسی صورت حال کے پیش نظر خود ہدایات جاری کریں گے. اجلاس میں وزیراعظم عمران خان حکومتی پالیسیوں پر راہنماﺅں کو اعتماد میں لیں گے، مختلف امور پر پارٹی اور حکومت کا نقطہ نظر واضح کریں گے جبکہ ملک کی سیاسی صورتحال اور حکومتی کارکردگی پر بھی غور ہوگا۔
واضح رہے کہ احتساب عدالت نے پیر کے روز 2 نیب ریفرنسز کے فیصلے سنا دیے۔ سابق وزیراعظم نوازشریف فلیگ شپ انویسمنٹ ریفرنس میں بری قرار دے دیے گئے جبکہ العزیزیہ ریفرنس میں سات سال قید کی سزا اور جرمانے کے حقدار ٹھہرے۔ احتساب عدالت کے جج محمد ارشد ملک نے قومی احتساب بیورو کی جانب سے دائر ریفرنسز پر 19 دسمبر کو محفوظ کیا گیا فیصلہ سنایا۔ جبکہ احتساب عدالت کے جج نے سابق وزیر اعظم کی اڈیالہ جیل کی بجائے لاہور جیل منتقل کرنے کی استدعا منظور کرتے ہوئے انہیں کوٹ لکھپت جیل منتقل کرنے کی ہدایت بھی کی۔ فیصلے کے بعد سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ ایمانداری سے ملک اور عوام کی خدمت کی ہے میرا ضمیر مطمئن ہے۔

Print Friendly, PDF & Email
یہ میرا کیس تھا،میں نے کیس جیت لیا ہے، نوازشریف کے کیس سے حکومت اور وزیراعظم کا کوئی تعلق نہیں شیخ رشید
نوازشریف العزیزیہ میں سات قید کی سزا ،ْ ڈیڑھ ارب روپے جرمانہ ،ْ کمرہ عدالت سے گرفتار
Translate News »