آرمی چیف سے بحرین نیشنل گارڈ کے کمانڈر کی ملاقات     No IMG     اسرائیل کی جیل میں آگ بھڑک اٹھی، کئی کمرے جھلس گئے     No IMG     اسرائیلی فوج کی گھر گھر تلاشی15 فلسطینی شہری گرفتار     No IMG     وزیر ریلوے شیخ رشید کی نا اہلی کے لیے الیکشن کمیشن میں درخواست دائر     No IMG     فضائی حدود کی بندش، ائیرانڈیا کو کروڑوں کا نقصان     No IMG     دہشت گردی کا کوئی دین اور نسل نہیں ہوتی ,سعودی وزیر خارجہ     No IMG     ایران، عراق اور شامی افواج کے خون نے تینوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط بنایا, بشار الاسد     No IMG     آصف زرداری اور فریال تالپور کی 10 دن کے لیے حفاظتی ضمانت منظور     No IMG     سابق وزیراعلی شہباز شریف کے خلاف ایک اور انکوائری شروع     No IMG     کینیڈین وزیر اعظم جسٹس ٹروڈو نے نیوزی لینڈ میں دہشت گردی کے واقعہ کی مذمت     No IMG     روسی صدر پوتن نے کہا ہے کہ وہ روس میں کرائسٹ چرچ جیسا دہشت گرد حملہ نہیں ہونے دیں گے     No IMG     برطانوی حکام نے نیوزی لینڈ کی مسجدوں میں ہوئی دہشت گردی کی طرز پر برطانیہ میں بھی واقعات پیش آنے کا خدشہ     No IMG     نیوزی لینڈ کی پارلیمنٹ کے پہلے اجلاس کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا     No IMG     نیوزی لینڈ مساجد پر دہشت گرد حملے سے متعلق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنے بیان پر میڈیا کی تنقید سے برہم     No IMG     نیوزی لینڈ کی قومی فٹسل ٹیم کے گول کیپر عطا الیان بھی کرائسٹ چرچ واقعے میں شہید     No IMG    

نواز شریف نے لندن میں سیاسی پناہ حاصل کرلی,آصف زرداری
تاریخ :   04-07-2018

کراچی (ورلڈ فاسٹ نیوز فار یو) آصف زرداری کا دعوی ہے کہ نواز شریف نے لندن میں سیاسی پناہ حاصل کرلی، پاکستان واپس نہیں آئیں گے، نواز شریف کے بھائی شہباز شریف تیز چلیں نہ چلیں، ووٹ ان کے بڑے بھائی کا ہے اور ان کا ووٹ بینک مریم نواز کو منتقل ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق سابق صدر مملکت اور پیپلز پارٹی کے شریک چئیرمین آصف زرداری کی جانب سے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے تہلکہ خیز دعویٰ کیا گیا ہے۔آصف زرداری کہتے ہیں کہ سابق وزیراعظم نواز شریف جو اس وقت لندن میں موجود ہیں، وہ لندن میں سیاسی پناہ حاصل کر چکے ہیں اور اب ایسا ہی لگتا ہے کہ وہ پاکستان واپس نہیں آئیں گے۔ آصف زرداری مزید کہتے ہیں کہ ن لیگ کے صدر اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف تیز چلیں نہ چلیں، ووٹ میاں صاحب کا ہے اور ان کا ووٹ بینک مریم نواز کو منتقل ہوگا۔

ایک سوال کے جواب میں آصف علی زرداری نے کہا کہ انہیں چوہدری نثار سے نہیں، نواز شریف سے شکایت ہوگی۔

بلاول بھٹو زرداری کے بارے میں آصف زرداری نے کہا کہ وہ بلاول کو وزیراعظم دیکھنا چاہتے ہیں تاہم بلاول اپوزیشن میں بیٹھ کر بھی سیکھیں گے۔ پی پی پی شریک چیئرمین نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان سے کبھی اتحاد کی بات نہیں کی۔ ان کا کہنا تھا کہ سندھ میں نیب کارکردگی کےلحاظ سےغیر مؤثر ہے، 30سال سے میرا احتساب کیا جارہاہے۔آصف علی زرداری نے مزید کہا کہ ذوالفقار مرزا اس قابل ہی نہیں کہ اس پر تبصرہ کروں۔ واضح رہے کہ نااہل قرار دیے گئے سابق وزیراعظم نواز شریف ان دنوں لندن میں موجود ہیں۔ نواز شریف اپنی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کی عیادت کے سلسلے میں لندن میں موجود ہیں۔ اسی لیے اب انہوں نے ایون فیلڈ ریفرنس کے فیصلے کے سلسلے میں عدالت کے طلب کیے جانے کے باوجود پاکستان واپس نہ آنے کا اعلان کیا ہے۔ نواز شریف نے عدالت سے مطالبہ کیا ہے کہ ان کیخلاف ایون فیلڈ ریفرنس کا فیصلہ 6 جولائی کو نہ سنایا جائے اور اسے موخر کر دیا جائے۔

Print Friendly, PDF & Email
دہشتگردی پر قابو پانا ہماری فوج اور عوام کی قربانیوں کا نتیجہ ہے,سابق وزیر خارجہ خواجہ آصف
بارسلونا میں پاکستانی کمیونٹی کے لئے فارمز کی تصدیق، ویزہ کی سہولت ،پاسپورٹ کی وصولی کے حوالے سے غیر ضروری ڈیما نڈز کو ختم کردیا ہے‘‘ قو نصلیٹ جنرل عمران علی چوہدری
Translate News »