بھارت اور چین کے مابین پیر کے روز بیجنگ میں باہمی فیصلہ کن مذاکرات کا آغاز     No IMG     بھارتی وزیر اعظم,ہمارا پائلٹ واپس نہ کیا جاتا تو اگلی رات خون خرابے کی ہوتی     No IMG     ملکی سیاسی پارٹیاں ووٹ تو غریبوں ،محنت کشوں کے نام پر لیتی ہیں مگر تحفظ جاگیرداروں اور مافیاز کو دیتی ہیں ,جواد احمد     No IMG     افغان سپریم کورٹ نے صدر کے انتخاب تک صدر اشرف غنی کی مدت صدارت میں توسیع کردی     No IMG     آزاد کشمیر میں منڈا بانڈی کے مقام پر ایک جیپ کھائی میں گرنے سے 5 افراد ہلاک     No IMG     مصرمیں صدرکےاختیارات میں اضافے کےلیے ہونےوالے تین روزہ ریفرنڈم میں ووٹ ڈالنےکا سلسلہ جاری ہے     No IMG     لاہور میں 3 منزلہ خستہ حال گھر زمین بوس ہونے کے نتیجے میں خاتون سمیت 6 افراد جاں بحق جبکہ 4 افراد زخمی     No IMG     وزیراعظم عمران خان ایران کے پہلے سرکاری دورے پر تہران پہنچ گئے     No IMG     سری لنکا میں کل ہونے والے آٹھ بم دھماکوں کے نتیجے میں 300 افراد ہلاک اور 500 زخمی     No IMG     وزیراعظم عمران خان نے مکران کوسٹل ہائی وے پر دہشت گردی کی سخت مذمت کرتے ہوئے حکام سے واقعے پر رپورٹ طلب کر لی     No IMG     افغانستان اور افغان طالبان کے درمیان مذاکرات ایک مرتبہ پھر کھٹائی میں پڑتے دکھائی دے رہے ہیں     No IMG     وزیراعظم عمران خان نے نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم کا افتتاح کردیا     No IMG     ایران کے وزیر خارجہ کی ترک صدر اردوغان کے ساتھ ملاقات     No IMG     عمان کے وزیر خارجہ نے اپنے ایک بیان میں شام کی عرب لیگ میں واپسی پر تاکیدکی     No IMG     سعودی عرب کی ایک کمپنی نے ترکی میں 100 ملین ڈالر کا سرمایہ لگانے کا اعلان     No IMG    

نقیب اللہ قتل کیس کی تفتیشی ٹیم نے مرکزی ملزم ملیر رائوانوار کو وعدہ معاف گواہ بننے کی صورت میں نرمی کی پیشکش
تاریخ :   17-04-2018

کراچی(ورلڈ فاسٹ نیوز فاریو):نقیب اللہ قتل کیس کی تفتیشی ٹیم نے نئی حکمت عمل کے تحت مرکزی ملزم سابق ایس ایس پی ملیر رائوانوار کو وعدہ معاف گواہ بننے کی صورت میں نرمی کی پیشکش کی ہے۔نقیب اللہ سمیت 4افراد کے قتل کے ہائی پروفائل مقدمے میں مفرور ملزمان کی گرفتاری یقینی بنانے کے لیے تفتیشی ٹیم نے نئی حکمت عمل کے تحت مرکزی ملزم سابق ایس ایس پی ملیر رائو انوار اور اس کی شوٹر ٹیم کے مفرور ملزمان کو علیحدہ علیحدہ پیشکش کرکے مقدمے کی تفتیش جلد ختم کرنے کا عندیہ دیا ہے جس کے تحت رائوانوار اور شوٹر ٹیم کو وعدہ معاف گواہ بننے کی صورت میں نرمی کی پیشکش کی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق اس پیشکش کے نتائج کے بعد تفتیشی ٹیم کو امید جاگی ہے کہ رائو انوارکے مفرور سائوتھی بھی گرفتاری پیش کردیںگے اور اگلے چند روز میں کیس کی تفتیش مکمل ہوسکتی ہے۔ جے آئی ٹی میں شامل اہم رکن نے نام ظاہر نہ کرنے پر بتا یا کہ رائو انوار والے مقدمے میں تفتیش آخری مراحل میں ہے اور جلد ہی تفتیش کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، رائو انوار کے مفرور سائوتھی بھی چند روز میں گرفتار کرلیے جائیںگے اور ان کے بیانات بھی قلمبند کیے جائیںگے۔ذرائع کے مطابق تفتیشی ٹیم کے افسران نے گرفتار ملزم سابق ایس ایس پی رائوانوار کو مقدمے میں وعدہ معاف گواہ بنے کی صورت میں نرمی کی پیشکش کی ہے اور انھیں یقین دہانی بھی کرائی ہے کہ وہ اگر نقیب اللہ سمیت 4 افراد کے قتل میں تفتیشی ٹیم سے تعاون کریں اور مفرور شوٹر ٹیم سابق ایس ایچ او شاہ لطیف امان اللہ مروت، سابق ایس ایچ او سہراب گوٹھ شعیب شوٹر ، چوکی انچارج اکبر ملاح ، فیصل سمیت 5مرکزی کردار کے خفیہ ٹھکانوں کی نشاندہی اور انھیں گرفتار کرانے میں مدد کریں۔ذرائع کے مطابق اس پیشکش پر ملزم رائوانوار نے تفتیشی ٹیم سے مہلت مانگی ہے کہ وہ اپنے قانونی مشیر سے مشورہ کرنے کے بعد جواب دیں گے۔

Print Friendly, PDF & Email
سرگودھا میں بچوں سے زیادتی کرنے اور ویڈیوز بنانے کا اسکینڈل ایس ایچ او ملزمان کا دوست بن گیا ، متاثرہ خاندانوں سے بد تمییزی اور دھمکیاں دینا معمول بن گیا
لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب کو تین صوبوں میں تقسیم کرنے کے لیے دائر کی جانے والی درخواست کے قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Translate News »