چودھری پرویزالٰہی سے فردوس عاشق اعوان کی ملاقات     No IMG     یوکرین کے مزاحیہ اداکار ملک کے صدر منتخب     No IMG     وزیروں کو نکالنے سے سلیکٹڈ وزیراعظم کی نااہلی نہیں چھپے گی, بلاول بھٹو زرداری     No IMG     ایران کے صدر حسن روحانی نے تہران میں سعد آباد محل میں پاکستانی وزیر اعظم عمران خان کا باقاعدہ اور سرکاری طور پر استقبال     No IMG     بھارت اور چین کے مابین پیر کے روز بیجنگ میں باہمی فیصلہ کن مذاکرات کا آغاز     No IMG     بھارتی وزیر اعظم,ہمارا پائلٹ واپس نہ کیا جاتا تو اگلی رات خون خرابے کی ہوتی     No IMG     ملکی سیاسی پارٹیاں ووٹ تو غریبوں ،محنت کشوں کے نام پر لیتی ہیں مگر تحفظ جاگیرداروں اور مافیاز کو دیتی ہیں ,جواد احمد     No IMG     افغان سپریم کورٹ نے صدر کے انتخاب تک صدر اشرف غنی کی مدت صدارت میں توسیع کردی     No IMG     آزاد کشمیر میں منڈا بانڈی کے مقام پر ایک جیپ کھائی میں گرنے سے 5 افراد ہلاک     No IMG     مصرمیں صدرکےاختیارات میں اضافے کےلیے ہونےوالے تین روزہ ریفرنڈم میں ووٹ ڈالنےکا سلسلہ جاری ہے     No IMG     لاہور میں 3 منزلہ خستہ حال گھر زمین بوس ہونے کے نتیجے میں خاتون سمیت 6 افراد جاں بحق جبکہ 4 افراد زخمی     No IMG     وزیراعظم عمران خان ایران کے پہلے سرکاری دورے پر تہران پہنچ گئے     No IMG     سری لنکا میں کل ہونے والے آٹھ بم دھماکوں کے نتیجے میں 300 افراد ہلاک اور 500 زخمی     No IMG     وزیراعظم عمران خان نے مکران کوسٹل ہائی وے پر دہشت گردی کی سخت مذمت کرتے ہوئے حکام سے واقعے پر رپورٹ طلب کر لی     No IMG     افغانستان اور افغان طالبان کے درمیان مذاکرات ایک مرتبہ پھر کھٹائی میں پڑتے دکھائی دے رہے ہیں     No IMG    

نااہلی کے فیصلے کے خلاف نظرثانی درخواست پر سپریم کورٹ کے فیصلے پرانہیں مایوسی ہوئی ہے،جہانگیر ترین
تاریخ :   29-09-2018

اسلام آباد( ورلڈ فاسٹ نیوزفاریو ) سپریم کورٹ کے فیصلے پر جہانگیر ترین کا باضابطہ ردعمل آگیا۔۔جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ نااہلی کے فیصلے کے خلاف نظرثانی درخواست پر سپریم کورٹ کے فیصلے پرانہیں مایوسی ہوئی ہے۔تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر

ترین کی نظر ثانی کی درخواست مسترد کر دی ہے۔
جس کے بعد جہانگیر ترین کی نا اہلی بر قرار رہے گی۔اس فیصلے کے بعد تحریک انصاف کو بڑا دھچکا لگا ہے کیونکہ جہانگیر ترین پی ٹی آئی کے اہم رہنما ہے۔۔جہانگیر ترین کی نا اہلی کے بعد سے ان کے صاحبزادے علی ترین نے سیاست میں قدم رکھا تھا۔اس حوالے سے جہانگیر ترین کا باقاعدہ ردعمل بھی سامنے آگیا ہے۔

جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ نااہلی کے فیصلے کے خلاف نظرثانی درخواست پر سپریم کورٹ کے فیصلے پرانہیں مایوسی ہوئی ہے۔
سوشل میڈیا پر اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ میری خواہش تھی کہ نظرثانی کی درخواست میں فراہم کیے گئے حقائق کو اہمیت دی جاتی۔ جہانگیر ترین نے کہا کہ انہوں نے نیا پاکستان کی تعمیر کے لیے اپنا کردار ادا کیا ہے اور اپنے رہنما، اپنے مقصد اور اپنے ملک کو اپنا سب کچھ دے دیا ہے۔ انہوں مزید کہا کہ ان لوگوں کا بھی شکریہ ادا کیا جنہوں نے پورے جذبے سے ان کی حمایت کی۔
انہوں نے کہا کہ ان کا اللہ پر ایمان پختہ ہے اور وہی ان مشکلات سے انہیں نکالے گا۔واضح رہے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین کو تا حیات نا اہل قرار دے دیا گیا تھا۔ سپریم کورٹ نے ان سائیڈ ٹریڈنگ کا اعتراف کرنے پر جہانگیر ترین کو تا حیات نا اہل قرار دے دیا تھا۔۔عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا تھا کہ سماعت کے دوران جہانگیر ترین نے جان بوجھ کر اثاثے چھپائے۔
صادق اور امین نہیں رہے ، اسی بنا پر انہیں تاحیات نااہل قرار دیا گیا ہے۔ عدالت نے جہانگیر ترین کو آرٹیکل 62 ون ایف کے تحت تاحیات نااہل قرار دیتے ہوئے کہاتھا کہ جہانگیر ترین نے اپنے بیان میں مشکوک ٹرمز استعمال کیں اور صحیح جواب نہ دینے پر انہیں ایماندار قرار نہیں دیا جاسکتا۔ جہانگیر ترین نے اپنی نا اہلی کے خلاف نظر ثانی کی درخواست دائر کی تھی جس کا فیصلہ بھی جہانگیر ترین کے خلاف آیا ہے۔

Print Friendly, PDF & Email
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب میں پاک چین اقتصادی راہداری کا خصوصی ذکر
شربت فروش کے بنک اکاؤںٹ میں اربوں روپے کی موجودگی کا انکشاف
Translate News »