آرمی چیف سے بحرین نیشنل گارڈ کے کمانڈر کی ملاقات     No IMG     اسرائیل کی جیل میں آگ بھڑک اٹھی، کئی کمرے جھلس گئے     No IMG     اسرائیلی فوج کی گھر گھر تلاشی15 فلسطینی شہری گرفتار     No IMG     وزیر ریلوے شیخ رشید کی نا اہلی کے لیے الیکشن کمیشن میں درخواست دائر     No IMG     فضائی حدود کی بندش، ائیرانڈیا کو کروڑوں کا نقصان     No IMG     دہشت گردی کا کوئی دین اور نسل نہیں ہوتی ,سعودی وزیر خارجہ     No IMG     ایران، عراق اور شامی افواج کے خون نے تینوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط بنایا, بشار الاسد     No IMG     آصف زرداری اور فریال تالپور کی 10 دن کے لیے حفاظتی ضمانت منظور     No IMG     سابق وزیراعلی شہباز شریف کے خلاف ایک اور انکوائری شروع     No IMG     کینیڈین وزیر اعظم جسٹس ٹروڈو نے نیوزی لینڈ میں دہشت گردی کے واقعہ کی مذمت     No IMG     روسی صدر پوتن نے کہا ہے کہ وہ روس میں کرائسٹ چرچ جیسا دہشت گرد حملہ نہیں ہونے دیں گے     No IMG     برطانوی حکام نے نیوزی لینڈ کی مسجدوں میں ہوئی دہشت گردی کی طرز پر برطانیہ میں بھی واقعات پیش آنے کا خدشہ     No IMG     نیوزی لینڈ کی پارلیمنٹ کے پہلے اجلاس کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا     No IMG     نیوزی لینڈ مساجد پر دہشت گرد حملے سے متعلق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنے بیان پر میڈیا کی تنقید سے برہم     No IMG     نیوزی لینڈ کی قومی فٹسل ٹیم کے گول کیپر عطا الیان بھی کرائسٹ چرچ واقعے میں شہید     No IMG    

نائیجیرین باشندے کو دھوکا دہی سے 73 ہزاراماراتی درہم کی رقم ہتھیانے پر پولیس نے گرفتار کر لیا۔
تاریخ :   16-08-2018

ابو ظہبی( ورلڈفاسٹ نیوزفاریو ) ایک نائیجیرین باشندے کو دھوکا دہی سے 73 ہزاراماراتی درہم کی رقم ہتھیانے پر پولیس نے گرفتار کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق 22 اپریل 2018ء کو جبل علی پولیس اسٹیشن میں ایک 34 سالہ بھارتی باشندے نے رپورٹ درج کرائی کہ’’میں ایک اپنے آبائی وطن بھارت میں ایک

کیفے کھولنے کا ارادہ بنائے بیٹھا تھا اس مقصد کے لیے مجھے ایک بزنس پارٹنر کی تلاش تھی۔اس سلسلے میں مجھ سے ایک نائیجیرین باشندے نے رابطہ کیا اور کہا کہ وہ کیفے کے سلسلے میں میرے ساتھ شرکت کے لیے تیار ہے۔ تاہم اُس کی دس لاکھ ڈالر کی رقم جنوبی افریقہ میں پڑی ہے‘ جو کہ اُس کے مُلک کے قونصلیٹ کے ذریعے متحدہ عرب امارات بھیجی جائے گی۔ 4 اپریل 2018ء کو میری ملزم سے میرے گھر پر ملاقات ہوئی جس میں اُس نے کہا کہ اُس کے پاس ایک ایسا کیمیکل ہے جو کالے کاغذ کو اصل ڈالرز میں بدل دیتا ہے۔

جس پر میں نے اُسے کہا کہ وہ میرے پاس موجود رقم کو بھی ڈبل کر دے۔ یہ سُن کر وہ کہنے لگا کہ مجھے بیس ہزار ڈالر دو‘ اور ساتھ میں ایک سُوٹ کیس بھی دو۔ میں تمہارے نوٹوں کے ساتھ کالے پیپر مِکس کر کے رکھ دُوں گا ‘ اور اس پر کیمیکل ڈالوں گا۔ اگلے چوبیس گھنٹوں بعد کالے کاغذوں پر اتنی ہی مالیت کے نوٹ تیار ہو جائیں گے۔ اس پر میں نے اُسے رقم دے دی ‘ جو بظاہر تو اُس نے سُوٹ کیس میں ڈال دی تھی‘ مگر حقیقت میں ہاتھ کی صفائی سے اپنی جیب میں ڈال لی۔پھر مجھ سے سُوٹ کیس کی چابی مانگی اور اُسے لاک کر کے مجھے واپس کر دیا اور تاکید کی کہ اسے اگلے چوبیس گھنٹوں سے پہلے نہیں کھولنا۔ نہیں تو کیمیائی عمل میں خرابی واقع ہو جائے گی۔ وہ خود آ کر اسے کھولے گا۔ اتنا کہہ کر وہ چلتا بنا۔ مگر جب اگلے دِن وہ نہ آیا تو میں نے سُوٹ کیس کھول کر دیکھا جہاں کالے کاغذوں کے علاوہ اور کچھ نہ تھا۔ اس پر مجھے احساس ہوا کہ میرے ساتھ دھوکا ہوا ہے۔ جس کی میں نے رپورٹ درج کروا دی۔ ‘‘پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے عدالت میں پیش کر دیا۔ مقدمے کی اگلی سماعت 9 ستمبر 2018ء کو ہو گی۔ملزم کا ایک ساتھی تاحال مفرور ہے۔

Print Friendly, PDF & Email
دریا چناب میں سیلابی ریلے نے قریبی گاﺅں میں تباہی مچا دی
اگر عمران خان کی حکومت کارکردگی دکھائے گی تو تعریف کروں گی: ریحام خان
Translate News »