چودھری پرویزالٰہی سے فردوس عاشق اعوان کی ملاقات     No IMG     یوکرین کے مزاحیہ اداکار ملک کے صدر منتخب     No IMG     وزیروں کو نکالنے سے سلیکٹڈ وزیراعظم کی نااہلی نہیں چھپے گی, بلاول بھٹو زرداری     No IMG     ایران کے صدر حسن روحانی نے تہران میں سعد آباد محل میں پاکستانی وزیر اعظم عمران خان کا باقاعدہ اور سرکاری طور پر استقبال     No IMG     بھارت اور چین کے مابین پیر کے روز بیجنگ میں باہمی فیصلہ کن مذاکرات کا آغاز     No IMG     بھارتی وزیر اعظم,ہمارا پائلٹ واپس نہ کیا جاتا تو اگلی رات خون خرابے کی ہوتی     No IMG     ملکی سیاسی پارٹیاں ووٹ تو غریبوں ،محنت کشوں کے نام پر لیتی ہیں مگر تحفظ جاگیرداروں اور مافیاز کو دیتی ہیں ,جواد احمد     No IMG     افغان سپریم کورٹ نے صدر کے انتخاب تک صدر اشرف غنی کی مدت صدارت میں توسیع کردی     No IMG     آزاد کشمیر میں منڈا بانڈی کے مقام پر ایک جیپ کھائی میں گرنے سے 5 افراد ہلاک     No IMG     مصرمیں صدرکےاختیارات میں اضافے کےلیے ہونےوالے تین روزہ ریفرنڈم میں ووٹ ڈالنےکا سلسلہ جاری ہے     No IMG     لاہور میں 3 منزلہ خستہ حال گھر زمین بوس ہونے کے نتیجے میں خاتون سمیت 6 افراد جاں بحق جبکہ 4 افراد زخمی     No IMG     وزیراعظم عمران خان ایران کے پہلے سرکاری دورے پر تہران پہنچ گئے     No IMG     سری لنکا میں کل ہونے والے آٹھ بم دھماکوں کے نتیجے میں 300 افراد ہلاک اور 500 زخمی     No IMG     وزیراعظم عمران خان نے مکران کوسٹل ہائی وے پر دہشت گردی کی سخت مذمت کرتے ہوئے حکام سے واقعے پر رپورٹ طلب کر لی     No IMG     افغانستان اور افغان طالبان کے درمیان مذاکرات ایک مرتبہ پھر کھٹائی میں پڑتے دکھائی دے رہے ہیں     No IMG    

نئے سال کا تحفہ، ، کار ساز کمپنی پاک سوزوکی نے گاڑیوں کی قیمتوں میں لاکھوں روپے کا اضافہ کردیا
تاریخ :   01-01-2019

لاہور( ورلڈ فاسٹ نیوزفاریو ) نئے سال کا تحفہ، پاک سوزوکی نے گاڑیوں کی قیمتوں میں لاکھوں روپے کا اضافہ کردیا، کار ساز کمپنی پاک سوزوکی نے مختلف گاڑیوں کی قیمتوں میں 40 ہزار روپے سے لے کر 3 لاکھ 22 ہزار روپے تک کا اضافہ کر دیا۔ ڈان نیوز کی رپورٹ میں فراہم کردہ تفصیلات کے

مطابق پاک سوزوکی نے ایک سال کے دوران اپنی گاڑیوں کی قیمتوں میں چھٹی بار اضافہ کردیا ہے۔
کمپنی کی جانب سے مقامی سطح پر تیار ہونے والی گاڑیوں اور مکمل بلٹ یونٹس کی قیمتوں میں 40 ہزار سے 3 لاکھ 22 ہزار روپے کا اضافہ کیا ہے۔ کمپنی نے نئی قیمتوں کا سرکولر ملک بھر میں تمام ڈیلرز کو بھیج دیا ہے۔ قیمتوں کے اضافے کی وجہ تو سامنے نہیں آئی مگر ممکنہ طور پر یہ ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں کمی کی وجہ سے ہی بڑھائی گئی ہوں گی۔
سوزوکی کی جانب سے نئی قیمتوں کے اطلاق کے بعد مختلف گاڑیوں کی قیمتیں کچھ اتنی ہوں گی:
سوزوکی مہران وی ایکس: اب یہ گاڑی 7 لاکھ 89 ہزار روپے میں دستیاب ہوگی۔

سوزوکی مہران وی ایکس آر : اس کی قیمت 8 لاکھ 60 ہزار روپے ہوگئی ہے۔

سوزوکی راوی : 7 لاکھ 76 ہزار روپے میں دستیاب ہوگی۔

سوزوکی بولان : اس گاڑی قیمت اب 8 لاکھ 54 ہزار روپے ہے۔

کارگو وین : اس وین کو خریدنے کے لیے 8 لاکھ 20 ہزار روپے خرچ کرنا ہوں گے۔

سوزوکی ویگنر آر وی ایکس آر: پاکستانیوں میں مقبول یہ گاڑی اب 11 لاکھ 84 ہزار کی بجائے 12 لاکھ 24 ہزار روپے میں فروخت ہوگی۔

سوزوکی ویگنر آر وی ایکس ایل : اس کی قیمت 12 لاکھ 74 ہزار سے بڑھا کر13 لاکھ 14 ہزار روپے کردی گئی۔

سوزوکی کلٹس وی ایکس آر : اس کی قیمت 13 لاکھ 80 ہزار سے بڑھا کر 14 لاکھ 10 ہزار روپے کردی گئی ہے۔

سوزوکی کلٹس وی ایکس ایل : اس کی قیمت 15 لاکھ ایک ہزار روپے کی بجائے اب 15 لاکھ 31 ہزار روپے ہوگئی ہے۔

سوزوکی سوئفٹ ڈی ایل ایکس این وی : یہ گاڑی اب 15 لاکھ 15 ہزار کی بجائے 15 لاکھ 55 ہزار روپے میں دستیاب ہوگی۔

سوزوکی سوئفٹ اے ٹی این وی : اسے خریدنے کے لیے 16 لاکھ 51 ہزار کی بجائے 16 لاکھ 91 ہزار روپے خرچ کرنا ہوں گے۔

سوزوکی اے پی وی: اس گاڑی کی قیمت میں سب سے زیادہ 3 لاکھ 22 ہزار روپے کا اضافہ ہوا اور اب یہ 27 لاکھ 18 ہزار کی بجائے 30 لاکھ 40 ہزار روپے میں فروخت ہوگی۔

سیاز ایم ٹی : یہ گاڑی اب 19 لاکھ 60 ہزار روپے کی بجائے 20 لاکھ 60 ہزار روپے میں دستیاب ہوگی۔

سیاز اے ٹی : اس کی قیمت 21 لاکھ سے بڑھا کر 22 لاکھ روپے کردی گئی۔

ویتارا جی ایل ایکس اے ٹی : اس کی قیمت ایک لاکھ روپے اضافے سے 38 لاکھ 90 ہزار سے بڑھ کر 39 لاکھ 90 ہزار روپے ہوگئی ہے۔

جمی جے ایل ڈی ایکس ایم ٹی : یہ جیپ 23 لاکھ 93 ہزار روپے میں فروخت ہوگی۔

 

Print Friendly, PDF & Email
پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ کی زیر صدارت پنجاب ایگزیکٹو کا اجلاس کل بروز ( بدھ ) کو منعقد ہو گا
چین نے پاکستان کو2 ارب ڈالرقرض دینے پررضامندی کا اظہار
Translate News »