وزیراعظم عمران خان نے مکران کوسٹل ہائی وے پر دہشت گردی کی سخت مذمت کرتے ہوئے حکام سے واقعے پر رپورٹ طلب کر لی     No IMG     افغانستان اور افغان طالبان کے درمیان مذاکرات ایک مرتبہ پھر کھٹائی میں پڑتے دکھائی دے رہے ہیں     No IMG     وزیراعظم عمران خان نے نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم کا افتتاح کردیا     No IMG     ایران کے وزیر خارجہ کی ترک صدر اردوغان کے ساتھ ملاقات     No IMG     عمان کے وزیر خارجہ نے اپنے ایک بیان میں شام کی عرب لیگ میں واپسی پر تاکیدکی     No IMG     سعودی عرب کی ایک کمپنی نے ترکی میں 100 ملین ڈالر کا سرمایہ لگانے کا اعلان     No IMG     روس کی سرحد پربرطانوی فوجی ہیلی کاپٹروں کی تعیناتی پر شدید رد عمل     No IMG     چین ,نے سی پیک پر بھارت کے اعتراضات کو مسترد کردیا     No IMG     چلی میں چھوٹا طیارہ ایک گھر پر گر کر تباہ ہوگیا، جس کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک     No IMG     فیصل آباد میں جعلی اکاﺅنٹ پکڑے گئے‘بنکوں کا عملہ بھی ملوث نکلا     No IMG     حمزہ شہبازعبوری ضمانت میں توسیع کے لیے ہائی کورٹ پہنچ گئے     No IMG     عوامی مقامات پر غیر مناسب لباس ممنوع، 5 ہزار ریال جرمانہ     No IMG     عالمی بینک نے پاکستان سے جوہری پروگرام، جے ایف 17 تھنڈر، بحری آبدوزوں اور سی پیک قرضوں کی تفصیلات فراہم کرنے کا مطالبہ کردیا     No IMG     امریکی شہری پاکستان کا غیر ضروری سفر کرنے سے گریز کریں, امریکی محکمہ خارجہ     No IMG     ملک بھر میں شدید طوفان آنے کا خدشہ     No IMG    

نئی ٹیسٹ رینکنگ ،فاسٹ باﺅلر محمد عباس تیسرے بہترین باﺅلر بن گئے
تاریخ :   21-10-2018

ابوظہبی ( ورلڈ فاسٹ نیوزفاریو ) پاکستانی فاسٹ باﺅلر محمد عباس نے محض10میچز کھیل کر انٹر نیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی ) کی نئی ٹیسٹ رینکنگ میں باﺅلرز کی فہرست میں تیسری پوزیشن پر قبضہ جما لیا ہے ۔محمد عباس نے آسٹریلیا کے خلاف ابوظہبی ٹیسٹ میں 10شکار کیے تھے جس کی بدولت

پاکستان نے آسٹریلیا کو373رنز کے بڑے مارجن سے شکست دی تھی ۔
28سالہ محمد عباس نے رینکنگ میں 11درجے ترقی پاکر تیسری پوزیشن اپنے نام کرنے کے ساتھ ساتھ 800رینکنگ پوائنٹس کا سنگ میل بھی عبور کیا،ان کے علاوہ ساتھی لیگ سپنر یاسر شاہ اور جنوبی افریقہ کے ورنن فلینڈر نے بھی محض10ٹیسٹ میچز کے بعد 800پوائنٹس کا سنگ میل عبو ر کیا تھا ۔ تین کھلاڑیوں نے 10سے کم ٹیسٹ میچزمیں800پوائنٹس اپنے نام کیے تھے لیکن وہ19صدی میں ٹیسٹ کرکٹ کھیلے تھے ، انگلینڈ کے ٹام رچرڈ سن نے محض1896ءمیں محض8ٹیسٹ میچز کھیل کر یہ کارنامہ سر انجام دیا ،آسٹریلیا کے چارلی ٹرنر نے1892ءمیں 9میچز کھیل کر یہ کارنامہ سر انجام دیا جبکہ آسٹریلیااور انگلینڈ کی نمائندگی کرتے ہوئے جان فیرس نے بھی 1892ءمیں 9میچز کھیل کر یہ کارنامہ سر انجام دیا ۔
محمد عباس نے21ویں پوزیشن کے ساتھ ٹیسٹ سیریز کا آغا ز کیا تھا اور وہ800پوائنٹس کا سنگ میل عبور کرنے والے 10ویں پاکستانی باﺅلر ہیں ،ان کے علاوہ فضل محمود (16ٹیسٹ)،عمران خان اوروسیم اکرم(37ٹیسٹ )،وقار یونس (12ٹیسٹ)، مشتاق احمد(25ٹیسٹ )،شعیب اختر(29ٹیسٹ )اور محمد آصف اور سعید اجمل (19ٹیسٹ ) بھی یہ کارنامہ سر انجام دے چکے ہیں ۔پاکستانی آف سپنر بلال آصف نے نئی ٹیسٹ رینکنگ میں 17درجے ترقی کے ساتھ 52ویں پوزیشن اپنے نام کی ہے جب کہ کپتان سرفراز احمد نے ابوظہبی ٹیسٹ میں 94اور81رنز کی باریاں کھیلنے کے بعد17سیڑھیاں پھلانگ کر25ویں پوزیشن پر قبضہ جمایا ہے ۔
قومی ٹیم کے اوپنر فخر زمان نے ابوظہبی ٹیسٹ میں 94اور66رنز سکور کرکے68ویں پوزیشن کے ساتھ رینکنگ میں اینٹری دی ہے جب کہ بابر اعظم نے9درجے ترقی کے ساتھ کیریئر کی بہترین76ویں پوزیشن اپنے نام کی ہے ،آسٹریلیا کے ایرون فنچ نے74ویں سے 59ویں ، ٹریوس ہیڈ نے 102ویں سے97ویں اور فاسٹ باﺅلر مچل سٹارک نے 96ویں سے89ویں پوزیشن پر ترقی پائی ہے۔

Print Friendly, PDF & Email
ڈنمارک کے وزير اعظم نے خاشقجی کے قتل کے بارے میں سعودی عرب کے اعتراف پر شدید تنقید
ترک حکام کاسعودی صحافی جمال خاشقجی کی لاش ڈھونڈنےکیلئےسعودی قونصلیٹ کے قریب جنگلات میں سرچ آپریشن جاری
Translate News »