آرمی چیف جنرل قمر جاویدباجوہ کی امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی سےملاقات     No IMG     تحریک انصاف ملک کو حقیقی حقیقی فلاحی ریاست اور نچلے طبقے کو اوپر لائیں گے:وزیر اعظم عمران خان     No IMG     صرافہ مارکیٹ میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 1450 روپے کا اضافہ     No IMG     برٹش ائیر ویز جون 2019ءمیں پاکستان سے دوبارہ پروازیں شروع کرنے کا اعلان     No IMG     ریاست کی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کا تحفظ کیا جائے گا,وزیر خارجہ     No IMG     چیف جسٹس میاں ثاقب نثار اور ترک صدر کے مابین ملاقات     No IMG     سعودی عرب نے سعودی صحافی جمال خاشقجی کے قتل سے متعلق امریکی سینیٹ کی قرارداد کو مسترد کردیا     No IMG     سابق سینیٹر اور پیپلز پارٹی کے رہنما فیصل رضا عابدی پر انسداد دہشت گردی کی عدالت نے فردجرم عائد کر دی     No IMG     مقبوضہ کشمیر میں نوجوانوں کی شہادت پراحتجاجی مارچ     No IMG     چیف جسٹس آف پاکستان کا دورہ تُرکی ,تُرک کمپنی نے ڈیمز فنڈ میں عطیہ دے دیا     No IMG     وینزویلا سے تعلق رکھنے والی 25 سالہ نوجوان لڑکی نے ملکہ حسن کا ٹائٹل جیت لیا     No IMG     حزب اللہ کی ايک اور سرنگ دريافت ,اسرائیلی فوج کا دعوی     No IMG     عوام اپنے مسائل کے حل کیلیے وزیر اعظم کمپلینٹ پورٹل کا استعمال کریں،وزیراعظم     No IMG     سابق صدر آصف زرداری نے پنجاب کی بجلی بند کرنے کی دھمکی دے دی     No IMG     رشوت کا سب سے بڑا ناسور پٹواری ہیں, چیف جسٹس     No IMG    

مگر مچھوں پر ہاتھ ڈالنے سے بد معاشیہ کی چیخیں نکل رہی ہیں فیاض الحسن چوہان
تاریخ :   11-10-2018

راولپنڈی(اُ( ورلڈ فاسٹ نیوزفاریو ) پنجاب کے وزیر اطلا عات و ثقافت فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ مگر مچھوں پر ہاتھ ڈالنے سے بد معاشیہ کی چیخیں نکل رہی ہیں۔ کوئی کچھ بھی کہتا رہے قومی دولت لوٹنے والوں اور ملک کو کنگال کرنے والے لٹیروں کا احتساب جاری

رہے گا۔ حکومت عام آدمی کے مسائل حل کرنے اور ملک کومعاشی بحران سے نکالنے کیلئے ہر ممکن جدوجہد کر رہی ہے۔
وزیر اعظم عمران خان کی سوچ کا محور صرف اور صرف عوامی خوشحالی اور قومی ترقی ہے ۔ سیاسی گماشتے چاہے جس قدر رکاوٹیں کھڑی کر لیں وہ عوام کو تحریک انصاف کی حکومت سے بد ظن نہیں کر سکتے۔انہوں نے یہ بات راولپنڈی میں مختلف عوامی وفودسے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ وزیر اطلا عات و ثقافت فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ کرپٹ عناصر کے خلاف گھیرا تنگ ہونے سے حکومت کے خلاف احتجاج کیا جا رہا ہے جسے اب تک اقتدار میں آئے ہوئے ابھی بمشکل دو ماہ ہی ہوئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کے پا س جانا اور قر ضوں کا بوجھ اتارنا ہماری حکومت کی وجہ سے نہیںبلکہ سابقہ حکومتوں کی عیا شیوں اور اللے تللوں کاشاخسانہ ہے۔ فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ عوام جانتے ہیں کہ کس نے ملک کو لوٹا ہے اور کس نے ملک کو معاشی بحران سے نکالنے اور ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کیلئے عزم و استقلال سے آگے بڑ ھنے کا عزم کیا ہوا ہے۔
انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان جس طرح ایک فائٹرکپتان رہے ہیں اسی طر ح وہ سیاست کے میدان میں بھی عوام کا دل جیتنے کے بعد اب اقتدار میں آ کر پا کستان کو دنیا کا با وقار ملک بنانے کی جدو جہد کر رہے ہیں اور وہ دن دور نہیں جب وقتی مشکلات اور پریشانیاں دور ہو جائیں گی اور حکومت کے قومی اصلاحاتی ایجنڈے کے ددر س اثرات ظاہر ہونا شروع ہو جا ئیں گے۔
وزیر اطلاعات و ثقافت فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ مخا لفین کی تنقید بلا جواز اور بے بنیاد ہے، تحریک انصاف کی حکومت اپنے قومی ترقی اور عوامی مفاد کے ایجنڈے پر بے خوف و خطر کار بند رہے گی اور مخالفین کی بڑ ھکیںعوام کو گمراہ نہیں کر سکتیں ۔انہوں نے کہا وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں ترقی اور ملکی وقار کی جدوجہد مکمل طاقت کے ساتھ جاری رہے گی اور مخالفین حکومت کی توجہ سے ا س عظیم مقصد کے حصول سے نہیں ہٹا سکتے بلکہ ان کی چیخیں اور کھوکھلی تنقید حکومتی عزم اور تحریک انصاف کیلئے عو امی حمایت کو مزید پختہ کرے گی۔

Print Friendly, PDF & Email
آسٹریلیا اور پاکستان کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ ڈرا
جسٹس شوکت صدیقی کو سپریم جوڈیشل کونسل کے عہدے سے ہٹانے کی سفارش، جسٹس شوکت صدیقی کو ہٹانے کا حتمی فیصلہ صدرمملکت کریں گے
Translate News »