چودھری پرویزالٰہی سے فردوس عاشق اعوان کی ملاقات     No IMG     یوکرین کے مزاحیہ اداکار ملک کے صدر منتخب     No IMG     وزیروں کو نکالنے سے سلیکٹڈ وزیراعظم کی نااہلی نہیں چھپے گی, بلاول بھٹو زرداری     No IMG     ایران کے صدر حسن روحانی نے تہران میں سعد آباد محل میں پاکستانی وزیر اعظم عمران خان کا باقاعدہ اور سرکاری طور پر استقبال     No IMG     بھارت اور چین کے مابین پیر کے روز بیجنگ میں باہمی فیصلہ کن مذاکرات کا آغاز     No IMG     بھارتی وزیر اعظم,ہمارا پائلٹ واپس نہ کیا جاتا تو اگلی رات خون خرابے کی ہوتی     No IMG     ملکی سیاسی پارٹیاں ووٹ تو غریبوں ،محنت کشوں کے نام پر لیتی ہیں مگر تحفظ جاگیرداروں اور مافیاز کو دیتی ہیں ,جواد احمد     No IMG     افغان سپریم کورٹ نے صدر کے انتخاب تک صدر اشرف غنی کی مدت صدارت میں توسیع کردی     No IMG     آزاد کشمیر میں منڈا بانڈی کے مقام پر ایک جیپ کھائی میں گرنے سے 5 افراد ہلاک     No IMG     مصرمیں صدرکےاختیارات میں اضافے کےلیے ہونےوالے تین روزہ ریفرنڈم میں ووٹ ڈالنےکا سلسلہ جاری ہے     No IMG     لاہور میں 3 منزلہ خستہ حال گھر زمین بوس ہونے کے نتیجے میں خاتون سمیت 6 افراد جاں بحق جبکہ 4 افراد زخمی     No IMG     وزیراعظم عمران خان ایران کے پہلے سرکاری دورے پر تہران پہنچ گئے     No IMG     سری لنکا میں کل ہونے والے آٹھ بم دھماکوں کے نتیجے میں 300 افراد ہلاک اور 500 زخمی     No IMG     وزیراعظم عمران خان نے مکران کوسٹل ہائی وے پر دہشت گردی کی سخت مذمت کرتے ہوئے حکام سے واقعے پر رپورٹ طلب کر لی     No IMG     افغانستان اور افغان طالبان کے درمیان مذاکرات ایک مرتبہ پھر کھٹائی میں پڑتے دکھائی دے رہے ہیں     No IMG    

منی لانڈرنگ کیس میں سپریم کورٹ نے اومنی گروپ کی مالک انور مجید کو بیٹوں سمیت کمرہ عدالت سے گرفتار
تاریخ :   15-08-2018

اسلام آباد ( ورلڈفاسٹ نیوزفاریو ) منی لانڈرنگ کیس میں سپریم کورٹ نے اومنی گروپ کی مالک انور مجید کو بیٹوں سمیت کمرہ عدالت سے گرفتار کرلیا ہے جبکہ گرفتار افراد کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا حکم بھی دے دیا ہے

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں جعلی بینک اکاﺅنٹس کے ذریعے منی لانڈرنگ کیس کی سماعت ہوئی، چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی، اس موقع پر ایف آئی اے کی جانب سے منی لانڈرنگ کیس سے متعلق رپورٹ پیش کی گئی
کورٹ میں پیش ہوئے، اس موقع پر چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ انور مجید اور ان کے بیٹوں کے نام ای سی ایل پر ہیں، جس پرایڈیشنل اٹارنی جنرل نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ صرف انور مجید اور عبدالغنی مجید کا نام ای سی ایل پر ہے
انور مجید کے وکیل نے عدالت میں ضمانت کیلئے استدعا کی تاہم ضمانت عدالت کی جانب سے ضمانت کی درخواست مسترد ہونے کے بعد ایف آئی اے نے عبدالمجید کو ان کے چاروں بیٹوں سمیت عدالت سے گرفتار کر لیا۔

اس موقع پر عدالت عظمیٰ نے حکم دیا کہ وکلا کے دلائل سننے کے بعد جی آئی ٹی کی تشکیل کا فیصلہ کیا جائے گا، دوران سماعت چیف جسٹس نے ریمارکس دئیے کہ اگر آصف علی زرداری, فریال تالپور, اور زین ملک ایف آئی اے کے سامنے پیش ہوسکتے ہیں تو مجید فیملی کیوں نہیں۔

اس سے قبل تیرہ اگست کو سپریم کورٹ میں چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں مبینہ جعلی بینک اکاؤنٹس سے متعلق کیس کی سماعت اور اومنی گروپ کےمالکان عدالتی حکم کے باوجود عدالت میں پیش نہ ہوئے، عدالت نے پیش نہ ہونے سے متعلق مجید فیملی کی درخواست مسترد کی تھی۔
چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے تھے کہ انور مجید اور دیگرکے پیش ہونے کا رضا کاظم نے یقین دلایا تھا، کیا عدالتی حکم عدولی پر مجید فیملی کو توہین عدالت کا نوٹس دیں؟

جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ عدم حاضری کی وجوہات بتائیں؟ مجید فیملی کو بلائیں کہ وہ عدالت میں پیش ہوں، رات آٹھ بجے تک بلائیں ہم دوبارہ عدالت لگا دیں گے، آپ کو خدشات ہیں کہ مؤکل کو گرفتار کیا جائے گا؟ اگر سپریم کورٹ کے حکم پر عمل نہیں کراسکتے تو پھر بتائیں ہم کیا کریں؟ اومنی گروپ کی جائیدادیں، بینک اکاؤنٹس ایف آئی اے نےقرق کیں تو اب ہم بھی قرقی کا حکم دیتے ہیں
اس موقع پر اومنی گروپ کے وکیل شاہد حامد نے استدعا کی کہ ہمیں وقت دیں تا کہ انور مجید اور دیگر کوعدالت میں بلاسکیں، اس پر عدالت نے وقت دینے کی استدعا مسترد کردی۔

دوران سماعت ڈی جی ایف آئی اے نے عدالت کو بتایا کہ تحقیقات کے دوران اے ون انٹرنیشنل کے اکاؤنٹ سے مزید 15 اکاؤنٹس نکلے ہیں، ان اکاؤنٹس سے 6 ارب روپے کی ترسیلات ہوئیں، گرافک ڈیزائنر کےنام پراکاؤنٹ کھلوایا گیا، 35 ہزار روپے تنخواہ لینے والے گرافک ڈیزائنر کے اکاؤنٹ سے 80 کروڑ کی ترسیلات ہوئیں
ڈی جی ایف آئی اے نے مزید بتایا کہ لاہور کی ایک خاتون کے نام پر جعلی اکاونٹ کھلوایا گیا، اس اکاؤنٹ سے بھی ڈیڑھ ارب کی ترسیلات ہوئیں، اکاؤنٹ ہولڈر خاتون کا خاوند موٹرسائیکل رائیڈر ہے،یقین سےکہہ سکتاہوں رشوت کے پیسے ان اکاؤنٹس میں ڈالےگئے۔

وکیل اومنی گروپ نے مؤقف اپنایا کہ جےآئی ٹی کی 60 صفحات کی رپورٹ میں کسی جگہ رشوت یا بدعنوانی ثابت نہیں ہوئی، اومنی گروپ کا سارا پیسہ لیگل ہے اور اس کا آڈٹ ہوتا ہے، بغیر تحقیقات کے الزام تراشی کرکے میڈیا ٹرائل کیا جاتا ہےتاکہ کل ہیڈلائن بنے۔

اس پر جسٹس عمر عطا نے بشیر میمن سے مکالمہ کیا کہ ڈی جی صاحب آپ بغیر تحقیقات کسی پررشوت کا الزام نہیں لگاسکتے۔

جسٹس ثاقب ثاقب نثار نے کہاکہ پاناما طرز کی جے آئی ٹی بنادیتے ہیں جس میں واجد ضیا اور اس کی ٹیم ہو، لوگ پھر کہیں گے کہ عدالت جے آئی ٹی نہیں بناسکتی، ہم وکلا کو سننے کے بعد جے آئی ٹی بنانے کا حکم دے سکتے ہیں، پاناما جے آئی ٹی میں ایم آئی کو تڑکا لگانے کےلیے شامل کیا گیا ہوگا۔

چیف جسٹس نے کہا کہ اتنا بڑا جلوس نکال کر مجھے ڈرایا گیا، اس پر فاروق نائیک نے کہا کہ جو رویہ اس دن اختیار کیا گیا اس کی مذمت کی ہے، پیپلزپارٹی نے ہمیشہ عدالتوں کی عزت کی ہے، زرداری صاحب نے 11 سال جیل کاٹی۔

جسٹس ثاقب نثار نے استفسار کیا کہ کیا فریال تالپور اور آصف زرداری تحقیقات میں تعاون کررہے ہیں، اس پر فاروق نائیک نے کہا کہ جب بھی ایف آئی اے بلائے گی وہ حاضر ہوجائیں گے

Print Friendly, PDF & Email
سپین کے دارالحکومت میڈرڈ میں پاکستانی ایمبیسی میں جشن آزادی روایتی جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا ۔
بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے عوام کے سامنے سب سے بڑااعلان کردیا
Translate News »