چیف جسٹس کے اعزاز میں فُل کورٹ ریفرنس کاایک جج نے بائیکاٹ کردیا، جانتے ہیں وہ معزز جج کون ہیں ؟     No IMG     الیکشن کمیشن آف پاکستان نے گوشوارے جمع نہ کروانے پر 322 ارکان کی رکنیت معطل     No IMG     حکومت کا غیر قانونی موبائل فونز ضبط کرنے کا فیصلہ     No IMG     امریکہ نے پریس ٹی وی کی اینکر پرسن کو بغیر کسی جرم کے گرفتار کرلیا     No IMG     سندھ میں آئینی تبدیلی لائیں گے، فواد چودھری     No IMG     کسی کی خواہش پرسابق آصف زرداری کو گرفتار نہیں کرسکتے، نیب     No IMG     نئے پاکستان میں تبدیلی آگئی تبدیلی آگئی، اب لاہور ایئرپورٹ پر شراب دستیاب ہوگی     No IMG     برطانوی وزیراعظم ٹریزامےکیخلاف تحریکِ عدم اعتماد ناکام ہوگئی     No IMG     وزیراعظم کی رہائش گاہ پر وفاقی کابینہ کا ہنگامی اجلاس طلب     No IMG     گاڑیوں کی درآمد پر ٹیکس اب غیر ملکی کرنسی میں ادا کرنا ہوگا, وزیر خزانہ     No IMG     تائيوان, کے معاملے ميں مداخلت برداشت نہيں کی جائے گی, چين     No IMG     امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ترکی کی معیشت کو تباہ کرنے کے بیان سے یوٹرن لیتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان معاشی ترقی کے وسیع مواقع ہی     No IMG     وزیراعظم سے سابق امریکی سفیر کیمرون منٹر کی ملاقات     No IMG     آپ لوگ کام نہیں کر سکتے چیف جسٹس نے اسد عمرکو دو ٹوک الفاظ میں کیا کہہ ڈالا     No IMG     شادی والے گھر میں آگ لگنے سے دلہن سمیت 4 خواتین جاں بحق     No IMG    

منی لانڈرنگ کیس : سابق صدر آصف علی زرداری‘ فریال تالپور اور انور مجید کے تینوں بیٹوں کی بینکنگ کورٹ میں پیشی
تاریخ :   16-10-2018

کراچی( ورلڈ فاسٹ نیوزفاریو ) منی لانڈرنگ کیس میں سابق صدر آصف علی زرداری، ان کی بہن فریال تالپور اور مقدمے میں نامزد اومنی گروپ کے مالک انور مجید کے تینوں بیٹے بینکنگ کورٹ میں پیش ہوگئے. ملزمان کے خلاف بوگس اکاﺅنٹ کے ذریعے اربوں روپے کی منی لانڈرنگ کا الزام ہے، سابق صدر

آصف علی زرداری، فریال تالپور، انور مجید کے تینوں صاحبزادوں، ذوالقرنین، علی مجید اور نمر مجید نے عدالت سے ضمانت حاصل کر رکھی ہے.
آج سماعت کے لیے تمام ملزمان پیش ہوئے تاہم فاضل جج کی رخصت کے باعث سماعت 13 نومبر تک کے لیے ملتوی کردی گئی.
25 ستمبر کو ہونے والی گزشتہ سماعت پر منی لانڈرنگ اسکینڈل میں ضمانت پر رہا سابق صدرآصف زرداری اور ان کی بہن فریال تالپور انور مجید اور دیگر ملزمان کراچی بینکنگ کورٹ میں پیش ہوئے. عدالت نے 5 مفرور ملزمان کے ایک مرتبہ پھر ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے سماعت آج 16 اکتوبر تک کے لیے ملتوی کردی تھی.

واضح رہے بینکنگ کورٹ نے آصف زرداری کی گرفتاری کے وارنٹ جاری کیے تھے،ایف آئی اے کے عبوری چالان میں آصف زرداری کو مفرورقراردیاگیاتھا. اس کیس میں انورمجید،غنی مجید،حسین لوائی اورطحٰہ رضاگرفتارہیں جبکہ آصف زرداری کی ہمشیرہ فریال تالپوراورانورمجید کے3 بیٹے عبوری ضمانت پرہیں. دوسری جانب منی لانڈرنگ اسکینڈل میں گرفتار اومنی گروپ کے مالک انور مجید کی درخواست کی سماعت کے دوران وفاقی تحقیقاتی ادارے ( ایف آئی اے) نے جمع کرانے کے لیے مہلت مانگ لی ہے.
سندھ ہائیکورٹ نے انور مجید کی ایف آئی اے کے خلاف درخواست کی سماعت کی تو ایف آئی اے نے عدالت سے جواب جمع کرانے کے لیے مہلت مانگی جس پر عدالت نے تفتیشی افسر نجف مرزا کو 20 نومبر کو طلب کرلیا. انور مجید نے درخواست میں موقف اختیار کیا کہ ایف آئی اے کی جانب سے جھوٹے مقدمات بنائے جارہے ہیں اس لیے ادارے کو ہراساں کرنے سے روکا جائے اور مقدمات کی تفصیلات بتائی جائے. درخواست میں انور مجید نے عدالت سے استدعا کی کہ ایف آئی اے سے ان کے خلاف زیر التواءانکوائری کی بھی تفصیلات مانگی جائیں. آصف زرداری اور حسین لوائی کی بینکنگ کورٹ ملاقات بھی ہوئی. جیل حکام نے حسین لوائی کو بھی عدالت میں پیش کیا، آصف علی زرداری نے کمرہ عدالت میں حسین لوائی سے ملاقات بھی کی.

Print Friendly, PDF & Email
حکومت نے 4 بینکوں کے سربراہان کو عہدوں سے برطرف کردیا
بھلوال سالم کےقریب سکائی ویز گاڑی کی کالج طالبات سےبھرےکیری ڈبےکو خوفناک حادثہ ڈرائیور سمیت 7طالبات جانبحق
Translate News »