اسرائیلی فوج ’فوری طور پر حملے بند, کرے، ترکی     No IMG     یورپی فوج‘ تشکیل دی جائے ,چانسلر انگیلا میرکل     No IMG     ترکی میں مہاجرین کی کشتی ڈوبنے سے 3 بچوں سمیت 5 افراد ہلاک     No IMG     آرمی چیف کی زیر صدارت کمانڈرز کانفرنس     No IMG     ٹریفک کےمختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق     No IMG     اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری سرگرمیوں کے آغاز کے ساتھ ہی مندی کا رحجان     No IMG     ایف بی آرنے وفاقی وزیرسائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے خلاف تحقیقات کیلئے قائم کردہ جے آئی ٹی کو معلومات فراہم کرنے سے انکار کردیا     No IMG     نیب ادارہ ختم کر دیا جا ئے ، اہم ترین اعلان     No IMG     آصف علی زرداری، فریال تالپور اور دیگر ملزمان کی عبوری ضمانت میں 10 دسمبر تک کی توسیع     No IMG     ہولناک ٹریفک حادثہ، ڈرائیور ہلاک، 7 افراد زخمی     No IMG     فلسطینیوں نے مقبوضہ علاقوں پر 200 راکٹ فائر کئے ہیں جن کے نتیجے میں 19 صہیونی زخمی     No IMG     بالی ووڈ اداکارہ راکھی ساونت کوغیر ملکی خاتون ریسلر سے پنگا مہنگا پڑگیا‘ اداکارہ ہسپتال پہنچ گئی     No IMG     موجودہ حکومت کے پاس نہ تو اہلیت ہے نہ ہی صلاحیت اور نہ ہی منصوبہ بندی,چیف جسٹس آف پاکستان     No IMG     چیئرمین نیب نے تمام افسران کے میڈیا کو انٹرویوز پر پابندی عائد کردی     No IMG     افریقی ملک یوگنڈا میں ایک اسکول میں آگ لگنے کے سبب 9 بچے ہلاک 40 زخمی     No IMG    

ممتاز گلوکارہ ثومیہ خان کے گانے نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی
تاریخ :   06-08-2018

کراچی ۔ ( ورلڈفاسٹ نیوزفاریو )ممتاز گلوکارہ ثومیہ خان کے گانے ’’تصویر بنا کے‘‘ نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی۔ پاکستان،، یو اے ای و دیگر ممالک میں بھرپور پذیرائی مل رہی ہے۔ پیر کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق ثومیہ خان نے ترکی کی میوزک کمپنی کیلئے ’’گانا تصویر بنا کے‘‘ ریلیز کیا ہے جو مقامی پاکستانی ڈرامے کا بھی ٹائٹل سانگ ہے۔گانے کی کمپوزنگ شگفتہ بیگم اور میوزک ڈائریکٹر سونو علی ہیں۔ علاوہ ازیں ثومیہ خان کے گانے ’’چٹا چولا‘‘، ’’خود سے پیار‘‘، ’’جو یار تھا‘‘، ’’نخراں ڈولا دے‘‘، ’’نیندن‘‘ بھی میوزک انڈسٹری میں بے حد پسند کیا جا رہے ہیں جبکہ یوٹیوب سمیت ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر عوام کی جانب سے بھرپور پذیرائی مل رہی ہے۔

اس سلسلے میں ثومیہ خان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میوزک سے جنون کی حد تک لگائو ہے، اپنے ملک پاکستان کیلئے سنگنگ کرتی ہوں، یو اے ای سمیت دنیابھر میں جہاں بھی پرفارم کرتی ہوں وہاں کے شہریوں کی جانب سے بھرپور پذیرائی کی جاتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں میوزک کا بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے، نئے گلوکار بھی انتہائی باصلاحیت ہیں، اگر انہیں مواقع فراہم کیے جائیں تو یہ ملک و قوم کا نام روشن کرنے میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔ پاکستانی میوزک انڈسٹری کے گلوکار دنیا بھر میں اپنا منفرد مقام رکھتے ہیں۔ بالی ووڈ کی فلموں میں پاکستانی گلوکاروں کے گانوں کو پسند کیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میوزک انڈسٹری کیلئے منفرد گانوں میں کمپوزنگ اور شاعری کا اہم کردار ہے۔

Print Friendly, PDF & Email
پنجاب انرجی کمپنی میں کروڑوں کی کرپشن سامنے آگئی
رانا ثناءاللہ کی کامیابی کا نوٹیفکیشن روکنےکا حکم
Translate News »