مسلم لیگ ق نے کا تحریک انصاف کے رویے پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کو تحفظات سے آگاہ کرنے کا فیصلہ     No IMG     تحریک انصاف نے سابق صدرآصف علی زرداری کی نااہلی کے لیے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی     No IMG     وزیراعظم عمران خان نے سانحہ ساہیوال پر بغیر تحقیقات کے بیانات دینے پر وزرا اور پنجاب پولیس پر سخت اظہار برہمی     No IMG     وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری کی جسٹس ثاقب نثارپرتنقید، موجود چیف جسٹس کی تعریف     No IMG     برطانیہ میں بھی برف باری سے شدید سردی     No IMG     برطانیہ کے سابق وزیراعظم کے جان میجر نے موجودہ وزیرِاعظم تھریسا مے سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ یورپ سے علیحدگی (بریگزٹ) پر ریڈ لائن سے پیچھے ہٹ جائیں     No IMG     میکسیکو میں پیٹرول کی پائپ لائن میں دھماکے اور آگ لگنے کے حادثے میں ہلاکتوں کی تعداد 73 ہوگئی     No IMG     امریکی سینیٹر لنزے گراہم کی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات     No IMG     سی ٹی ڈی کے مطابق ذیشان کا تعلق داعش سے تھا ,صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت     No IMG     وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کو معلوم ہی نہیں پھولوں کا گلدستہ کہاں پیش کرنا ہے کہاں نہیں؟     No IMG     لاہورمیں شہریوں نے پولیس کی دھلائی کر ڈالی، بھاگ کر جان بچائی     No IMG     وزارتِ تجارت نےکاروں کی درآمد پر لگائی جانی والی پابندیوں پر نظر ثانی کرتے ہوئے انہیں مزید سخت کردیا     No IMG     خواتین کے مساوی حقوق اور تشدد کے خاتمے کے لیے امریکہ، برطانیہ سمیت مختلف ممالک میں خواتین کی جانب سے ریلیاں نکالی گئیں۔     No IMG     فرانس میں صدر میکروں کی حکومت کے خلاف پیلی جیکٹ والوں کا احتجاج اس ہفتے بھی جاری رہا، کئی مقامات پر پولیس اور مظاہرین میں جھڑپیں     No IMG     وزیراعلیٰ پنجاب نے اعلیٰ سطحی اجلاس طلب کرلیا     No IMG    

ملی مسلم لیگ خدمت انسانیت اور نظریہ پاکستان کی بنیاد پر سیاست کرے گی جماعتیں اپنا الیکشن لڑیں گی ہم نے پاکستان کا الیکشن لڑناہے،جلسہ عام سے خطاب
تاریخ :   04-07-2018

لاہور(ورلڈ فاسٹ نیوز فار یو) امیر جماعةالدعوة پاکستان پروفیسرحافظ محمد سعید نے کہا ہے کہ ملی مسلم لیگ خدمت انسانیت اور نظریہ پاکستان کی بنیاد پر سیاست کرے گی۔ ہم قوم کی خدمت اوراس ملک کو ناقابل تسخیر بنانے کیلئے میدان میں آئے ہیں۔ الیکشن اورسیاست کو نفع بخش کاروبار بنادیا گیا ہے۔ جماعتیں اپنا الیکشن لڑیں گی ہم نے پاکستان کا الیکشن لڑناہے۔ہم نے بیرونی قوتوں کی مداخلت کے راستے بند کرنے ہیں۔ کسانوں،تاجروں اورصنعتکاروں کو بہتر مستقبل کے لئے ماحول مہیاکرنے کی ضرورت ہے۔ملی مسلم لیگ لوگوں میں پھیلنے والی مایوسیاں ختم کرے گی۔وہ مین بازار 46اڈا سرگودھا میں این اے 91سے ملی مسلم لیگ کی حمایت یافتہ اللہ اکبر تحریک کے نامزد امیدوار حافظ طلحہ سعیدکی انتخابی مہم کے سلسلہ میں ایک بڑے جلسہ عام سے خطاب کر رہے تھے۔قبل ازیں پی پی 75 سے آزاد امیدوار میاں اکرام الحق ، پی پی 79سے آزاد امیدوار چوہدری اکبر سندھو اور یوسی 136جنوبی کے چیئرمین چوہدری نوید آرائیں نے ملی مسلم لیگ کی حمایت کا اعلان کیا ۔انتخابی جلسہ میں مقامی سیاسی، مذہبی و سماجی شخصیات سمیت تمام مکاتب فکر اور شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ اس موقع پرشرکاء میں زبردست جوش و خروش دیکھنے میں آیا۔جلسہ میں شریک افراد کی جانب سے ملی مسلم لیگ اور حافظ محمد سعید کے حق میں زبردست نعرے بازی کی جاتی رہی۔ جلسہ عام سے پروفیسر حافظ عبدالرحمن مکی، ملی مسلم لیگ کے صدر سیف اللہ خالد، این اے 91سے ملی مسلم لیگ کی حمایت یافتہ اللہ اکبر تحریک کے امیدوارحافظ طلحہ سعید ،حمید الحسن، محمد ادریس ودیگر نے بھی خطاب کیا۔۔حافظ محمد سعید و دیگر رہنمائوں کی آمد پر شرکاء کی جانب سے زبردست استقبال کیا گیا اور پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں۔جماعةالدعوة کے سربراہ حافظ محمد سعید نے اپنے خطاب میں کہاکہ لوگ انتخابات میں حصہ کاروبارکیلئے لیتے ہیں‘ہم نے کاروبار نہیں کرنا بلکہ اس ملک میں نظریہپاکستان کو مضبوط کرنا ہے۔۔پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ یہ ہے کہ جو بھی پارٹی جیت کر جاتی ہے وہ قرضے لیکر پاکستان کو غلامی کی زنجیروں میں جکڑدیتی ہے۔ سیاسی جماعتوں نے اپنے رویہ سے قوم کو بہت مایوس کیا ہے۔ملی مسلم لیگ کی حمایت یافتہ اللہ اکبر تحریک روایتی انتخابی مہم نہیں چلائے گی۔ہماری سیاست خدمت انسانیت ہے۔ ہم ملک میں نظریہ پاکستان کو مضبوط کرنے کیلئے میدان میں نکلے ہیں۔انہوںنے کہاکہ قیام پاکستان کے وقت ہم نے اللہ سے عہد کیا تھا کہ اس ملک میں اسلام کی حکمرانی ہو گی لیکن افسوسناک امر یہ ہے کہ ستر برس سے زائد عرصہ گزرنے کے باوجود ہم نے اللہ رب العزت سے کئے گئے اپنے عہد کو پورا نہیں کیا۔دوقومی نظریہ پر عمل پیرا نہ ہونے کی وجہ سے وطن عزیز کو سخت نقصانات سے دوچار ہونا پڑا۔ ہمیں آپس کے جھگڑوں کو ترک کر کے ملک میں اتحادویکجہتی کی فضا پیدا کرناہو گی۔ ہم نے صرف اپنی جماعت نہیں بپاکستان کا الیکشن لڑناہے۔ہم نے امیدوں کے چراغ جلانے ہیں۔ کارکنان عام لوگوں، مزدوروں اور غریبوں کو ساتھ ملا کر ملک گیر تحریک برپا کریں۔جماعةالدعوة سیاسی امور کے سربراہ پروفیسر حافظ عبدالرحمن مکی نے کہاکہنظریہ پاکستان کی بنیاد پر ملک میں زبردست تحریک کھڑی کریں گے۔ملی مسلم لیگ ہماری سیاست خدمت انسانیت کا نعرہ لیکر میدان میں اتری ہے۔انتخابی مہم کے ذریعہ لوگوں میںپھیلنے والی مایوسیاں ختم کریں گے۔ ملی مسلم لیگ کے صد ر سیف اللہ خالد نے کہاکہ قائد اعظم نے پاکستان بنایا تھا اب پاکستان بچانے کا وقت ہے۔ ہم پاکستان کو بچانے کی سیاست کرنے نکلے ہیں۔ ہم نے ملک کو درپیش مسائل حل کرنے ہیں۔انہوںنے کہاکہ ہم نے ملک کو درپیش مسائل حل کرنے ہیں۔مزدور مہنگائی کے ہاتھوں پریشان ہے۔ہم نے ٹیکسوں کے نظام کو ختم اور مزدور کو ریلیف دینا ہے۔این اے 91سے ملی مسلم لیگ کی حمایت یافتہ اللہ اکبر تحریک کے امیدوار حافظ طلحہ سعید نے کہاکہ این اے 91میں لوگوں کو درپیش مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے۔ ہم خدمت کی سیاست کا عزم کر کے میدان میں نکلے ہیں۔ ملی مسلم لیگ اس ملک میں ان شاء اللہ سیاست کر کے دکھائے گی۔

Print Friendly, PDF & Email
انڈونیشیا کے سُلاویسی جزیرے کے قریب مسافر کشتی الٹ جانے کے نتیجے میں بچوں سمیت 31 افراد ڈوب کر ہلاک اور 3 مسافر لاپتہ
دہشتگردی پر قابو پانا ہماری فوج اور عوام کی قربانیوں کا نتیجہ ہے,سابق وزیر خارجہ خواجہ آصف
Translate News »