چیف جسٹس کے اعزاز میں فُل کورٹ ریفرنس کاایک جج نے بائیکاٹ کردیا، جانتے ہیں وہ معزز جج کون ہیں ؟     No IMG     الیکشن کمیشن آف پاکستان نے گوشوارے جمع نہ کروانے پر 322 ارکان کی رکنیت معطل     No IMG     حکومت کا غیر قانونی موبائل فونز ضبط کرنے کا فیصلہ     No IMG     امریکہ نے پریس ٹی وی کی اینکر پرسن کو بغیر کسی جرم کے گرفتار کرلیا     No IMG     سندھ میں آئینی تبدیلی لائیں گے، فواد چودھری     No IMG     کسی کی خواہش پرسابق آصف زرداری کو گرفتار نہیں کرسکتے، نیب     No IMG     نئے پاکستان میں تبدیلی آگئی تبدیلی آگئی، اب لاہور ایئرپورٹ پر شراب دستیاب ہوگی     No IMG     برطانوی وزیراعظم ٹریزامےکیخلاف تحریکِ عدم اعتماد ناکام ہوگئی     No IMG     وزیراعظم کی رہائش گاہ پر وفاقی کابینہ کا ہنگامی اجلاس طلب     No IMG     گاڑیوں کی درآمد پر ٹیکس اب غیر ملکی کرنسی میں ادا کرنا ہوگا, وزیر خزانہ     No IMG     تائيوان, کے معاملے ميں مداخلت برداشت نہيں کی جائے گی, چين     No IMG     امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ترکی کی معیشت کو تباہ کرنے کے بیان سے یوٹرن لیتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان معاشی ترقی کے وسیع مواقع ہی     No IMG     وزیراعظم سے سابق امریکی سفیر کیمرون منٹر کی ملاقات     No IMG     آپ لوگ کام نہیں کر سکتے چیف جسٹس نے اسد عمرکو دو ٹوک الفاظ میں کیا کہہ ڈالا     No IMG     شادی والے گھر میں آگ لگنے سے دلہن سمیت 4 خواتین جاں بحق     No IMG    

ملک کے شمالی علاقوں میں موسم شدید سردی ,پنجاب کے کئی شہروں میں دھند کا راج
تاریخ :   13-12-2018

اسلام آباد( ورلڈ فاسٹ نیوزفاریو ) محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے شمالی علاقوں میں موسم شدید سرد اور خشک جبکہ دیگر علاقوں میں سرد اور خشک رہے گا جبکہ پنجاب کے کئی شہروں میں دھند کا راج ہے. محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ پنجاب کے وسطی اور جنوبی علاقوں

میں بعض مقامات پر شدید دھند اور بعض مقامات پر ہلکی دھند ہے‘ موٹروے حکام نے غیر ضروری سفر سے گریز اور فوگ لائٹس کےاستعمال کی ہدایت کی ہے.
فضا دھندلانے سے معمولاتِ زندگی بری طرح متاثرہوئے ہیں۔
ملتان میں حد نگاہ 200میٹر سے بھی کم رہ گئی ہے جس سے سکول جانے والے طلبا اور دفاتر جانے والے شہریوں کومشکلات کا سامنا کرنا پڑا. وہاڑی بھی دھند میں لپٹا رہا اور ساتھ چلتی گاڑیاں دیکھنا بھی دشوار ہوگیا‘ٹوبہ ٹیک سنگھ میں بھی دھند چھائی رہی جس سے سردی کی شدت میں بھی اضافہ ہوگیا‘بورےوالامیں بھی حد نگاہ کم ہونے سے ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہوئی.

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران راولپنڈی، لاہور، ساہیوال، بہاولپور، بنوں ڈویژن اور اسلام آباد میں چند مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر برفباری ہوئی. دوسری جانب ملکہ کوہسار مری میں رواں سیزن کی پہلی برف باری ہونے کے بعد سیاحوں کا رش بڑھ گیا ہے. مری میں ٹریفک کی سہولتوں کے پیش نظر ٹریفک پولیس کی اضافی نفری تعینات کی گئی ہے، ٹریفک پولیس نے سیاحوں کی سہولت کے لیے ٹریفک ایڈوائزری جاری کر تے ہوئے کہا ہے کہ سیاح صرف پیٹرول گاڑی پر ہی مری آئیں، مری آنے والے سیاح گاڑی میں ٹوچین بھی ساتھ رکھیں.
ٹریفک پولیس کے مطابق روڈ پر گاڑی کھڑی کرکے سیلفیاں نہ بنائیں تاکہ اس ٹریفک متاثر نہ ہو، سیاح پیٹرول کا ٹینک فل رکھیں اور غلط پارکنگ نہ کریں. ٹریفک پولیس کا یہ بھی کہنا ہے کہ سیاح مدد اور رہنمائی کے لیے ٹریفک پولیس کی ہیلپ لائن پر رابطہ کریں.

Print Friendly, PDF & Email
سابق وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق ریلوے خسارہ کیس کی سماعت کے لیے سپریم کورٹ میں پیش
سابق صدر آصف علی زرداری کی خواجہ سعد رفیق اور سلمان رفیق کی گرفتاری کی مذمت
Translate News »