جرمنی کے بڑے کار ساز ادارے آؤڈی کو 800 ملین یورو کا جرمانہ     No IMG     اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہٰی نے رولز آف بزنس کے تحت لیگی اراکین ملک وحید ،یاسین عامر،مرزا جاوید،زین النساء اور طارق گل پر پیراشرف کوایوان سے بے دخل کردیا     No IMG     ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کا برطانوی پارلیمنٹیرینز کی دعوت پر پارلیمنٹ ہائوس کا دورہ     No IMG     آئی ایم ایف سے پانچ ارب ڈالر ملیں گے :وزیر خزانہ نے قوم کواگلے ہفتے بجلی مہنگی کرنے کی خوشخبر ی سنادی     No IMG     وزیر اعلی گلگت بلتستان کی بارسلونا میں آمد پر معروف سماجی اور سیاسی شخصیت ایاز عباسی کی جانب سے پر تکلف عشائیہ     No IMG     زینب قتل کیس کےمجرم عمران علی کو پھانسی کی سزا میں معافی ؟پھانسی سے کچھ گھنٹے قبل دھماکہ خیز خبر آگئی     No IMG     صحافی خاشقجی کے قتل میں محمد بن سلمان براہ راست ملوث ہیں,امریکی سینیٹر     No IMG     بھارتی پنجاب میں ٹرک اور ڈمپر آپس میں ٹکرا گئے جس کے نتیجے میں 4 مزدور ہلاک جبکہ 3 شدید زخمی     No IMG     فرانس کے شمالی حصے ٹریب میں شدید بارشوں کے باعث آنے والے سیلاب سے 13 افراد ہلاک جب کہ متعدد زخمی     No IMG     غیرملکی گاڑیوں کے شوقین افراد کے لیے خوشخبری حکومت نے درآمدی اور پرتعیشن کاروں پر ٹیکس میں بڑی چھوٹ دے دی     No IMG     وزیراعظم عمران خان نے اخبارات اور الیکٹرانک میڈیا کے مالکان کو واضح طور پر آگاہ کر دیا ہے موجودہ حکومت سے کوئی غیر معمولی توقع نہ رکھیں     No IMG     ڈی جی نیب لاہورشہزاد سلیم کی تعلیمی ڈگری جعلی نکلی     No IMG     وزیر خزانہ اسد عمر کی زیر صدارت ای سی سی کا اہم اجلاس     No IMG     مد شہباز شریف کو احتساب عدالت میں پیش کرنے کیلئے حکمت عملی تبدیل     No IMG     استنبول میں سعودی عرب کے قونصلخانہ کی تفتیش کا کام مکمل ہوگیا ہے جس کے نتائج کا اعلان 2 یا 3 دن میں کیا جائے گا۔     No IMG    

ملک میں ترقی جمہوریت کی بدولت ہوتی ہے، پارلیمنٹ سپریم ہوگی تو ملک ترقی کرے گا۔ شاہدخاقان عباسی
تاریخ :   01-05-2018

اسلام آباد( ورلڈ فاسٹ نیوز فار یو ) ) وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہاہے کہ مشکل کام کوحقیقت میں تبدیل کردیا‘ ملک میں ترقی جمہوریت کی بدولت ہے، عملی طور پر کام کر کے دکھانا بہت مشکل ہوتا ہے‘ پارلیمنٹ سپریم ہوگی تو ملک ترقی کرے گا۔ ملک میں ترقی جمہوریت کی بدولت ہوتی ہے، کسی ملک نے جمہوریت کے بغیرترقی نہیں کی، پارلیمنٹسپریم ہوگی تو ملک ترقی کرے گا۔بے شمار چیلنجز میں حکومت کرنا آسان نہیں ہوتا، حکومتی اقدامات پر تنقید کرنا آسان ہوتا ہے، ہم نے عملی طور پر کام کرکے دکھایا ہے، ہم نے جو منصوبے شروع کیے وہ پورے بھی کیے۔ ملک میں ہزاروں کلومیٹر شاہراہیں بن رہی ہیں، ہم نے 10ہزارمیگاواٹ سے زائد بجلیسسٹم میں شامل کی، گیس کی طلب ورسد کا فرق مٹایا۔ ان خیالات کا اظہار وزیراعظم نے نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے افتتاح کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ،، گورنر خیبرپختونخوا،،انجینئر اقبال ظفر جھگڑا،وزیر داخلہ چوہدری احسن اقبال،، وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب ،وفاقی وزیر برائے کیڈ ڈاکٹر فضل چوہدری، مشیر ہوا بازی سردار مہتاب احمد خان،ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلیمرتضی جاوید عباسی ،وزیر مملکت برائے مواصلات جنید انور چوہدری،رکن قومی اسمبلی ملک ابرار احمد،میئر اسلام آباد شیخ انصر عزیز،وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی سینیٹر مشاہد اللہ خان، وزیر برائے مذہبی امور سردار محمد یوسف، وفاقی وزیر برائے سیفران عبد القادر بلوچ اوردیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ایک مشکل کام کو حقیقت میں تبدیل کر دیا‘ نیو اسلام آباد ایئر پورٹ ملک کا بہترین منصوبہ تھا۔ ہوائی سفر اب ایک ضرورت بن گیا ہے۔وزیر اعظم نے کہا کہ حکومت نے ایئر پورٹ کی تکمیل کی اور نتیجہ آپ کے سامنے ہے۔ نیو اسلام آباد ایئر پورٹ پرائیوٹ سیکٹر کی شراکت سے تعمیر پہلا ایئر پورٹ ہے۔ کوئٹہ اور پشاور ایئر پورٹس کی تزئین و آرائش آخری مراحل میں ہے۔لاہور،، فیصل آباد اور سیالکوٹ کے ایئر پورٹس بھی جدید بنا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہوائی اڈہ گزشتہ 5 سال کی حکومتی کارکردگی کی مثال ہے‘ یہ منصوبہ اقتصادی ترقی کے لیے گیٹ وے ثابت ہوگا۔وزیر اعظم نے کہا کہ وقت کے ساتھ چلنا ہے تو جدید ٹیکنالوجی اپنانا ہوگی۔ملک میں ترقی جمہوریت کی بدولت ہے، کسی ملک نے جمہوریت کے بغیر ترقی نہیں کی۔۔وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ہم نے اگر ماضی میں ترقی نہیں کی تو اس کی صرف اور صرف ایک وجہ تھی کہ ہم جمہوریت کے سفر سے ہٹ گئے اور ہم نے وقتی آمریت میں کوئی فائدے دیکھے اور اس کی طرف ہم چل پڑے، کبھی بھی کسی ملک نے جمہوریت کے بغیر ترقی نہیں کی، پاکستان صرف اس وقت ترقی کرے گا جب ملک میں جمہوریت ہو گی، آئین کی بالادستی ہو گی، پارلیمنٹ سپریم ہو گی، ادارے اپنی حدود کے اندر کام کریں گے، اسی صورت میں ترقی ہو گی، کوئی اور طریقہ ممکن نہیں ہے، میرا ماضی کی حکومتوں اور وہ تمام لوگ جو آج تنقید کرتے ہیں اور مختلف باتیں کرتے ہیں ان کو چیلنج ہے ہم موجود ہیں، ٹی وی پر بات کرنا چاہیں اور پارلیمنٹ میں بات کرنا چاہیں، نون لیگ آپ کو وہ ترقی کے کام دکھائے گی جو ملک کی 65سالہ تاریخ میں مکمل نہیں ہوئے تھے، حکومت میں ہوتے ہوئے کام کرنا بڑا مشکل کام ہے اور تنقید کرنا اور الزام لگانا بڑا آسان کام ہے، موجودہ حکومت نے وہ منصوبے مکمل کئے ہیں جو گذشتہ کئی دہائیوں سے جاری تھے، موجودہ حکومت نے نئے منصوبے شروع کئے اور ان کو مکمل کیا ہے، اگر نون لیگ کی حکومت شروع کرتی تو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ دو سال میں بن جاتا۔وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ اسلام آباد انٹرنیشنل ایئر پورٹ کا افتتاح کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے ان کا کہنا تھا کہ اس ایئر پورٹ سے اسلام آباد اور خیبرپختونخوا اور پنجاب کے بہت سے علاقے استفادہ کریں گے ایئر پورٹ کی تکمیل میں 12 سال کا عرصہ لگا ہے یہ کوالٹی ایئر پورٹ ہے جو پاکستان کے دیگر پورٹس کو سمت فراہم کرے گا شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ ہوائی سفر آج کوئی عیاسی نہیں بلکہ ضرورت ہے ایئر پورٹ ملک میں معاشی ترقی کا بھی اظہار ہے یہ ایئر پورٹ اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ گزشتہ پانچ سال میں پاکستانمیں کیا ترقی ہوئی یہ ایئر پورٹ سی پیک منصوبہ کے درمیان واقع ہے ان کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت نے وہ منصوبے مکمل کیے ہیں جو گزشتہ کئی سالوں سے جاری تھے ان کاکہنا تھا کہ موجودہ حکومت نے نئے منصوبے شروع کیے اور ان کو مکمل کیا ہے آج اس ایئر پورٹ کا افتتاح ہو رہا ہے ملتان ایئر پورٹ کا افتتاح ہو چکا ہے پشاور اور کوئٹہ ایئر پورٹس تکمیل کے آخری مراحل میں ہیں۔لاہور ایئر پورٹ کی توسیع اس ماہ شروع ہو جائے گی گوادر ایئر پورٹ بھی رواں برس شروع ہو جائے گا یہ تزئین وآرائش کے آخری مراحل میں ہے جبکہ سیالکوٹ ایئر پورٹ جو کہ نجی شعبہ کے تعاون سے پوری دنیا میں تو خطہ میں چلنے والا ایئر پورٹ ہے اس کی بھی توسیع کی گئی ہے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان میں آج کامیابی کے ماڈل دیکھنے کو مل رہے ہیں ان کا کہنا تھا کہ 1700 کلو میٹر طویل موٹر وے بھی ملک میں تعمیر کی جارہی ہے پشاور سے کراچی تک ہائی وے تعمیر کی جارہی ہے تمام صوبوں میں ہزاروں کلو میٹر طویل ہائی ویز تعمیر کی جارہی ہیں ان میں مغربی اقتصادی راہداری بلوچستان کے راستہ تعمیر کی جا رہی ہے خصوصی اقتصادی زون تعمیر کیے جا رہے ہیں اور نظام میں 10400 میگا واٹ بجلی شامل کی گئی ہے گیس کے نظام میں 30 فیصد توسیع دی گئی ہے اور آج ہم کہہ سکتے ہیں کہ پاکستان میں ہر صارف کو گیس دستیاب ہے اور ہر صارف کو بجلی دستیاب ہے ہمیں آپریشنل مشکلات کا سامنا ہے مگر یہ عارضی ہیں طلب و رسد کے فرق کو ختم کر دیا گیا ہے اور یہ مستقبل کے لیے معاملہ حل کر دیا گیا ہے ان کا کہنا تھا کہ حکومت میں ہوتے ہوئے کام کرنا بڑا مشکل ہے اور تنقید کرنا اور الزام لگانا بڑا آسان کام ہے۔شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ پاکستان کی آبادی 207 ملین ہے اور ہمارے ہان 50 کے قریب ایئر لائنز رجسٹرڈ ہیں جو کہ پانچ سو یا ایک ہزار ہونی چاہیں اور یہ ٹاسک سول ایوی ایشن اتھارٹی کو قبول کرنا چاہیے ان کا کہنا تھا کہ ایئر پورٹ علاقہ میں ترقی اور روزگار کا باعث بنے گا جبکہ ملک کو ترقی،تجارت اور سفر کے نئے مواقع میر کرے گا لیکن یہ سب چیزین جمہوریت کی بدولت آتی ہیں ہم نے اگر ماضی میں ترقی نہیں کی تو اس کی صرف اور صرف ایک وجہ تھی کہ ہم جمہوریت کے سفیر سے ہٹ گئے اور ہم نے وقتی آمریت میں کوئی فائدے دیکھے اور اس کی طرف ہم چل پڑے کبھی بھی کسی ملک نے جمہوریت کے بغیر ترقی نہیں کی۔پاکستان صرف اس وقت ترقی کرے گا جب ملک میں جمہوریت ہو گی آئین کی بالا دستی ہو پارلیمنٹ سپریم ہو گی ادارے اپنے حدود کے اندر کام کریں گے اسی صورت میں ترقی وہ گی کوئی اور طریقہ ممکن نہیں ہے میں اخباروں میں بھی پڑھتا ہوں بہت سے تجزیے بھی آتے ہیں لیکن حقیقت صرف اور صرف یہ ہے کہ ملک میں جمہوریت کا سفر آگے بڑھے اس سے اس طرح کے منصوبے لگیں گے اس سے معیشت ترقی کرے گی اسی سے روزگار کے مواقع ہونگے موجودہ حکومت نے تین فیصد سے کم گروتھ ریٹ پر ملک کو لیا تھا آج میاں نواز شریف کی محنت سے ان کے وژن سے یہ ا یئر پورٹ مکمل ہو رہا ہے ترقی کا سفر جاری ہے اور چھ فیصدگورتھ ریٹ (ن) لیگ کی حکومت پاکستان کو دے کر جا رہی ہے نواز شریف نے وہ منصوبے مکمل کیے اور شروع کیے جن کی 65 سالہ ملکی تاریخ میں نظیر نہیں ہے میرا ماضی کی حکومتوں اور وہ تمام لوگ جو آج تنقید کرتے ہیں اور مختلف باتیں کرتے ہیں میرا ان کو چیلنج ہے ہم موجود ہیں ٹی وی پر بات کرنا چاہیں اور پارلیمنٹ میں بات کرنا چاہیں (ن) لیگ آپ کو وہ کام دکھائے گی وہ ترقی کے کام دکھائے گی جو ملک کی 65 سالہ تاریخ میں مکمل نہیں ہوئے تھے جب 2013ءمیں ہماری حکومت اس ایئر پورٹ کے ایکس روڈ کا بھی کوئی منصوبہ نہیں تھا بننا تو دور کی بات ہے یہ منصوبہ ہی نہیں تھا کہ نیا ایئر پورٹ بن رہا ہے اس کو کون سی سڑک آ کر کہاں لگے گی کہاں سے آئے گی اور کیسے آئے گی ان کا کہنا تھا کہ میں یقین سے کہتا ہوں کہ اگر ہماری حکومت اس ایئر پورٹ کو نیا شروع کرتی تو دو سال میں بنا دیتی ہمیں سات سال کی مشکلات ورثہ میں ملیں اور ہم نے تنقید کو بھی برداشت کیا (ن) لیگ کی حکومت اپنے ریکارڈ پر کھڑی ہے اس نے کام کیا ہے۔

Print Friendly, PDF & Email
جڑانوالہ.میونسپل کمیٹی کی نا اہلی زور پکڑ گیئ
پٹرول کی قیمتیں بڑھا کرحکومت نے عوام کی مشکلات میں اور اضافہ کر دیا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Translate News »