پاک فوج نے ایک آپریشن میں 4 مغوی ایرانی فوجیوں کو بازیاب کرالیا     No IMG     دنیا بھر میں آج ہندو برادری اپنا مذہبی تہوار ہولی منا رہی ہے     No IMG     افغانستان کے صوبے ہرات میں سیلاب سے 13 افراد کے جاں بحق ہونے سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 63 ہوگئی     No IMG     لیبیا میں پناہ گزینوں کو لے جانے والی کشتی ڈوب گئی جس کے نتیجے میں 9 افراد ہلاک     No IMG     اسرائیلی دہشت گردی، غرب اردن میں مزید3 فلسطینیوں کو شہید کردیا     No IMG     پیپلز پارٹی کےچیئرمین نے 3 وفاقی وزرا کو فارغ کرنے کا مطالبہ کردیا     No IMG     وزیراعظم عمران خان کی ہولی کے تہوار پر ہندو برادی کو مبارک باد     No IMG     سابق وزیراعظم نوازشریف نے ای سی ایل سے نام نکالنے کی درخواست دائر کردی     No IMG     سمجھوتہ ایکسپریس کیس کا فیصلہ 12 سال بعد بھی تاخیر کا شکار     No IMG     وزیر اعظم آئین کے آرٹیکل 214 کی شق دو اے پر عمل کرنے میں ناکام     No IMG     روس کے وزیر دفاع سرگئی شویگو نے شام کے صدر بشار اسد سے ملاقات     No IMG     بھارت اور پاکستان متنازع معاملات مذاکرات کے مذاکرات کے ذریعے حل کریں,چین     No IMG     بریگزیٹ پرٹریزامے کی حکمت عملی انتہائی کمزورہے، ٹرمپ     No IMG     امریکی وزیر خارجہ مائیک پمپئو کی کویت کے بادشاہ سے ملاقات     No IMG     نیوزی لینڈ میں جمعہ کو سرکاری ریڈیو اور ٹی وی سے براہ راست اذان نشر ہوگی,جیسنڈا آرڈرن     No IMG    

ملک ریاض کو پانچ دنوں میں ایک ہزار ارب روپے ادا کرنےکاحکم
تاریخ :   26-09-2018

اسلام آباد (( ورلڈ فاسٹ نیوزفاریو )چیف جسٹس ثاقب نثار نے چئیرمین بحریہ ٹائون ملک ریاض کو ایک ہزار ارب روپے ادا کرنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔تفصیلات کے مطابق مارگلہ ہلز کی کٹائی سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس اور ر بحریہ ٹاؤن کے

چئیرمین ملک ریاض میں دلچسپ جُملوں کا تبادلہ ہوا۔ سپریم کورٹ میں آج ہونے والی کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس نے کہا کہ بحریہ انکلیو نے بہت ساری سرکاری اراضی گھیر رکھی ہے۔لوگوں کے سرکاری زمین پر گھر بھی بن چکے ہیں۔ چیف جسٹس نے کہا کہ سُنا ہے کہ بحریہ ٹاؤن اسلام آباد کی حد بندی بھی ہوئی ہے۔ سماعت کے دوران ایڈشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ بحریہ ٹاؤن کا دفتر بھی نیشنل پارک کی زمین پر قائم ہے۔ جس پر چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے چئیرمین بحریہ ٹاؤن سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ ملک ریاض ! کیا آپ کے پاس ایک ہزار ارب روپے ہیں؟ جس پر ملک ریاض نے جواب دیا کہ میرے پاس ایک سو ارب روپے بھی نہیں ہیں۔چیف جسٹس نے کہا کہ ملک صاحب جو تجاوزات آپ نے قائم کی ہیں ان کی ادائیگی کرنا ہو گی۔۔ملک ریاض کے پاس اگر پیسہ نہیں تو کس کے پاس ہے؟ پورے پاکستان کا پیسہ ملک ریاض کے پاس ہے۔۔ملک ریاض نے کہا کہ میرے پاس حلال کا پیسہ ہے حرام کا نہیں۔ جس پر چیف جسٹس نے جواب دیا کہ آپ کو کب کہا کہ پیسہ حرام کا ہے؟چیف جسٹس نے ملک ریاض کو ہدایت کی کہ –> آئندہ سماعت پر ایک ہزار ارب روپے کا بندوبست کر کے آئیں۔ملک ریاض کا کہنا تھا کہ ایک ہزار ارب تو امریکہ کے پاس بھی نہیں ہو گا۔۔ملک ریاض نے کہا کہ عدالت سے استدعا ہے کہ مجھے 20 منٹ دئے جائیں۔ جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ یکم اکتوبر کو آپ کو 20 منٹ سُنیں گے۔ یاد رہے کہ اس سے قبل بھی ایک سماعت کے دوران چیف جسٹس اور ملک ریاض کا آمنا سامنا ہوا تھا جس پر چیف جسٹس نے ملک ریاض کے پیسوں کی بات کی تھی۔ جون 2018ء میں سپریم کورٹ آف پاکستان میں کالا باغ ڈیم سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے ملک ریاض کوکمرہ عدالت میں دیکھتے ہی کہا تھا کہ یہ ڈیم ہر صورت بننا ہے، نہیں معلوم کہ یہ ڈیم میری زندگی میں بنتا ہے یا نہیں،،چیف جسٹس نے ریمارکس دئے کہ ملک ریاض بھی کمرہ عدالت میں موجود ہیں، ملک ریاض سے میں نے سب پیسہ لے لینا ہے۔

Print Friendly, PDF & Email
حکومت غلط فیصلوں سے ملک کو تباہی کی جانب لے جا رہی ہے، بلاول بھٹو
بند روڈ کے قریب کارخانے کی چھت گرنے سے دو مزدور جاں بحق جبکہ تین زخمی
Translate News »