آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان کسی بھی غیر متوقع صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار ہے     No IMG     نیازی صاحب کی نااہلی نے پاکستان کو ایشیا کی بدترین معیشت بنا دیا,مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف     No IMG     ایران سے بڑھتی کشیدگی کے باعث امریکا کی جانب سے اپنی ائیرلائنز کو خلیجی فضائی حدود میں محتاط رہنے کی ہدایت     No IMG     آصف علی زرداری کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات     No IMG     سمندر میں تیل، گیس کے ذخائر نہ مل سکے، ڈرلنگ روک دی گئی, ندیم بابر     No IMG     شامی فوج کے فضائی دفاعی سسٹم نے دارالحکومت دمشق کے جنوب مغرب میں اسرائیل کا ڈرون کو مار گرایا     No IMG     لالہ موسی میں قمر زمان کائرہ کے بیٹے اسامہ قمر اور ان کے دوست حمزہ آہوں سسکیوں میں سپرد خاک     No IMG     ملک چلانے کے لئے اسی قوم سے پیسہ اکٹھا کر کے دکھاؤں گا,وزیراعظم عمران خان     No IMG     عوام کو پتہ چلا کہ معاشی بدحالی کیا ہوتی ہے: مریم نواز     No IMG     وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی دو روزہ سرکاری دورے پر کویت روانہ     No IMG     بارسلونا قونصلیٹ نے پاکستانیوں کے لیے بڑا اعلان کردیا     No IMG     کوئٹہ میں بم دھماکے کے نتیجے میں 4 پولیس اہلکار جاں بحق جبکہ 6 افراد زخمی     No IMG     امریکہ نے ایک پاکستانی کمپنی سمیت متعدد اداروں پر پابندی عائد کردی     No IMG     بھارت کی حکمراں جماعت بی جے پی کے لیڈرکی بیٹی نامعلوم افراد کی چھیڑ چھاڑ     No IMG     ضلع کشمور کی تحصیل کندھ کوٹ میں ایک مسافر وین میں سلنڈر پھٹنے سے 2 بچوں اور 2 خواتین سمیت 5 افراد جھلس کر جاں بحق     No IMG    

ملک بھر میں شدید طوفان آنے کا خدشہ
تاریخ :   17-04-2019

لاہور(ورلڈ فاسٹ نیوز فاریو)تقریباً پچھلے ایک ہفتے سے پنجاب کے جنوبی علاقے میں خاص طور پر مسلسل بارشیں ہو رہی ہیں جبکہ اب اپر پنجاب میں بھی بارشوں کی رفتار خاصی تیز ہو گئی ہے۔اس وقت بلوچستان،خیبر پختونخوا اور پنجاب میں شدید قسم کی بارشیں ہیں جس سے فصلوں کو خاطر خواہ نقصان

پہنچنے کے علاوہ جانی و مالی نقصان بھی ہوا ہے۔
کئی لوگوں کے گھر گر گئے،مویشیوں کے چارہ کے نقصان کے ساتھ گندم کی فصل جو پک کر تیار ہو چکی تھی وہ بھی خراب ہو چکی ہے۔جبکہ پنجاب اور بلوچستان کے کچھ علاقوں میں تو بارشوں کا پانی سیلاب کی صورت میں گندم کی تیار فصلوں کے کھیتوں میں بھی پہنچ گیا ہے۔شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ یہ صورت حال ابھی اور بھی چند دن رہے گی۔اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے عوام الناس کو مطلع کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ بے وجہ گھر سے نہ نکلیں اور اپنے گھروں کی بھی حفاظت کریں کیونکہ 48گھنٹوںمیں ملک میں ایک شدید طوفان آنے والا ہے۔
جس میں انتہائی تیز ہوا کے ساتھ مسلسل بارش بھی ہو گی۔موسم کی ایسی صورت حال تقریباً سات سال بعد ہونے جا رہی ہے۔یہ طوفان ان 48گھنٹوںمیں کسی وقت بھی آ سکتا ہے۔تاہم عوام کو چاہیے کہ اس حوالے سے احتیاطی تدابیرضرور اپنائیں۔بلاوجہ کے سفر سے گریز کریں اور بچوں کو بھی بغیر وجہ کے گھر سے نہ نکلنے دیں۔ممکن بارشوں کے طوفان کے پیش نظر اپنی اور اہل خانہ کی حفاظت کریں اور ایسے گھروںمیں قطعی رہائش نہ رکھیں جن کے گرنے کا خدشہ ہو۔
دیہات کے علاقوںمیں رہنے والے ایسے لوگ جن کے گھر کچے ہیں وہ خاص طور پر احتیاط کریں اور ان علاقوں میں ہرگز نہ رہیں جہاں پانی کے اکٹھا ہونے اور سیلاب کی صورت اختیار کرنے کا خدشہ ہو۔اس کے علاوہ بجلی کی تاروں اور کھمبوں سے بھی دور رہیں اور بچوں کو اکیلے بھی گھر سے باہر مت نکلنے دیں۔

Print Friendly, PDF & Email
امریکی شہری پاکستان کا غیر ضروری سفر کرنے سے گریز کریں, امریکی محکمہ خارجہ
تحریک انصاف کی حکومت ملکی تاریخ کا سب سے بڑا قرضہ لینے کی تیاریاں
Translate News »