پاک فوج نے ایک آپریشن میں 4 مغوی ایرانی فوجیوں کو بازیاب کرالیا     No IMG     دنیا بھر میں آج ہندو برادری اپنا مذہبی تہوار ہولی منا رہی ہے     No IMG     افغانستان کے صوبے ہرات میں سیلاب سے 13 افراد کے جاں بحق ہونے سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 63 ہوگئی     No IMG     لیبیا میں پناہ گزینوں کو لے جانے والی کشتی ڈوب گئی جس کے نتیجے میں 9 افراد ہلاک     No IMG     اسرائیلی دہشت گردی، غرب اردن میں مزید3 فلسطینیوں کو شہید کردیا     No IMG     پیپلز پارٹی کےچیئرمین نے 3 وفاقی وزرا کو فارغ کرنے کا مطالبہ کردیا     No IMG     وزیراعظم عمران خان کی ہولی کے تہوار پر ہندو برادی کو مبارک باد     No IMG     سابق وزیراعظم نوازشریف نے ای سی ایل سے نام نکالنے کی درخواست دائر کردی     No IMG     سمجھوتہ ایکسپریس کیس کا فیصلہ 12 سال بعد بھی تاخیر کا شکار     No IMG     وزیر اعظم آئین کے آرٹیکل 214 کی شق دو اے پر عمل کرنے میں ناکام     No IMG     روس کے وزیر دفاع سرگئی شویگو نے شام کے صدر بشار اسد سے ملاقات     No IMG     بھارت اور پاکستان متنازع معاملات مذاکرات کے مذاکرات کے ذریعے حل کریں,چین     No IMG     بریگزیٹ پرٹریزامے کی حکمت عملی انتہائی کمزورہے، ٹرمپ     No IMG     امریکی وزیر خارجہ مائیک پمپئو کی کویت کے بادشاہ سے ملاقات     No IMG     نیوزی لینڈ میں جمعہ کو سرکاری ریڈیو اور ٹی وی سے براہ راست اذان نشر ہوگی,جیسنڈا آرڈرن     No IMG    

ملاقات کے بہانے بلایا اورمحبوبہ اپنے عاشق کا گردہ لے کر فرار ہو گئی۔
تاریخ :   07-11-2018

فیصل آباد ( ورلڈ فاسٹ نیوزفاریو ) سوشل میڈیا سائٹ فیس بُک نے جہاں کئی دلوں کو ملایا ہے وہیں اس کی وجہ سے کئی دل ٹوٹے بھی ہیں۔ ایسا ہی ایک واقعہ فیصل آباد میں پیش آیا جہاں فیس بُک پر محبت میں گرفتار ہونے والے عاشق نے اپنی محبوبہ سے ملاقات کا فیصلہ کیا لیکن محبوبہ اپنے عاشق کا گردہ لے کر

فرار ہو گئی۔ تفصیلات کے مطابق ریلوے کالونی کے رہائشی محبوب زاہد مسیح نے بتایا کہ اُس کی گلشن بی بی سے دوستی ہوئی جس کے کچھ بعد دوستی محبت میں بدل گئی۔
زاہد مسیح کا کہنا ہے کہ مجھے احساس ہو کہ مجھے سچا پیار کرنے والی مل گئی ہے۔ ایک دن گلشن نے مجھے ملاقات کے لیے بُلایا ، گلشن کے پیار میں مبتلا میں بھی بھاگا بھاگا اپنی محبوبہ سے ملاقات کے لیے گیا۔ گلشن بی بی نے زاہد مسیح کو کھانے پیشکش کی اور خوب تواضع کی لیکن زاہد مسیح کو اس کا بات کا علم نہیں تھا کہ گلشن بی بی اس کے سامنےجو کھانا پیش کیا اس میں نشہ آور دوائی ملائی گئی تھی۔
کھانا کھاتے ہی زاہد بے ہوش ہو گیا۔ زاہد کو جب ہوش آیا تو اسے علم ہوا ہے کہ اس کا ایک گردہ نکالا جا چکا ہے۔ زاہد مسیح کو اس بات کا علم ہوا تو اس کے سر سے گلشن بی بی کے عشق کو بھوت اُترا ۔ زاہد مسیح کا کہنا تھا کہ ویسے تو عشق میں دل زخمی ہوتا ہے لیکن مجھے کیا معلوم تھا کہ مجھے اپنے پیار کی قیمت ایک گردہ گنوا کر چکانا پڑے گی۔ زاہد مسیح نے گلشن بی بی کی بے وفائی اور گردہ نکالنے کے معاملے پر عدالت سے رجوع کیا۔
زاہد مسیح نے لوگوں کو خبردار کیا کہ ایسی خواتین سے دور رہیں۔ زاہد کا کہنا تھا کہ ایسا معلوم ہوتا ہے کہ گلشن کا یہی کام تھا کہ وہ پہلے لوگوں سے دوستی کرتی اور پھر ان کا گردہ نکلوالیتی تھی۔ زاہد مسیح نے الزام عائد کیا کہ پولیس بھی گلشن بی بی کے ساتھ ملی ہوئی ہے اسی لیے کوئی کارروائی نہیں کی جا رہی۔

Print Friendly, PDF & Email
امریکی اٹارنی جنرل جیف سیشنز اپنے عہدے سے مستعفی
پہلے ون ڈے میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 47رنز سے شکست دےکر سیریزمیں0-1کی برتری حاصل کرلی
Translate News »