چیف جسٹس کے اعزاز میں فُل کورٹ ریفرنس کاایک جج نے بائیکاٹ کردیا، جانتے ہیں وہ معزز جج کون ہیں ؟     No IMG     الیکشن کمیشن آف پاکستان نے گوشوارے جمع نہ کروانے پر 322 ارکان کی رکنیت معطل     No IMG     حکومت کا غیر قانونی موبائل فونز ضبط کرنے کا فیصلہ     No IMG     امریکہ نے پریس ٹی وی کی اینکر پرسن کو بغیر کسی جرم کے گرفتار کرلیا     No IMG     سندھ میں آئینی تبدیلی لائیں گے، فواد چودھری     No IMG     کسی کی خواہش پرسابق آصف زرداری کو گرفتار نہیں کرسکتے، نیب     No IMG     نئے پاکستان میں تبدیلی آگئی تبدیلی آگئی، اب لاہور ایئرپورٹ پر شراب دستیاب ہوگی     No IMG     برطانوی وزیراعظم ٹریزامےکیخلاف تحریکِ عدم اعتماد ناکام ہوگئی     No IMG     وزیراعظم کی رہائش گاہ پر وفاقی کابینہ کا ہنگامی اجلاس طلب     No IMG     گاڑیوں کی درآمد پر ٹیکس اب غیر ملکی کرنسی میں ادا کرنا ہوگا, وزیر خزانہ     No IMG     تائيوان, کے معاملے ميں مداخلت برداشت نہيں کی جائے گی, چين     No IMG     امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ترکی کی معیشت کو تباہ کرنے کے بیان سے یوٹرن لیتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان معاشی ترقی کے وسیع مواقع ہی     No IMG     وزیراعظم سے سابق امریکی سفیر کیمرون منٹر کی ملاقات     No IMG     آپ لوگ کام نہیں کر سکتے چیف جسٹس نے اسد عمرکو دو ٹوک الفاظ میں کیا کہہ ڈالا     No IMG     شادی والے گھر میں آگ لگنے سے دلہن سمیت 4 خواتین جاں بحق     No IMG    

مقبوضہ کشمیر میں سیلاب سے تباہی، پانچ افراد زندہ دفن
تاریخ :   24-09-2018

سرینگر( ورلڈ فاسٹ نیوزفاریو ) بھارت مقبوضہ کشمیر میں مسلسل دو دِن سے جاری موسلا دھار بارشوں کی وجہ سے کئی علاقوں میں سیلاب سے کم سے کم پانچ افراد ہلاک ہوئے ہیں جبکہ رات بھر جاری رہنے والی کارروائیوں کے دوران 29 افراد کو جن کے گھر زیرِ آب آ

گئے تھے، زندہ بچالیا گیا۔ تباہ کُن سیلاب کی زد میں آکر پہاڑی ندیوں پر موجود کئی پُل بہہ گئے ہیں، رابطہ سڑکوں کو شدید نقصان پہنچا ہے اور نجی گھر بہہ گئے ہیں۔مٹی اور چٹانوں کا تودہ گر آنے کے ایک واقعے میں جو پہاڑی ضلع ڈوڈہ کے بھلیسہ علاقے کے گلی بٹھولی گاؤں میں پیش آیا، ایک ہی کنبے کے پانچ افراد لقمہء اجل بن گئے۔ضلع کمشنر سمرن دیپ سنگھ نے ورلڈ فاسٹ نیوزفاریو کو بتایا کہ 25 سالہ بشیر احمد، 22 سالہ نگینہ بیگم اور تین کم سن بچے اُس وقت زندہ دفن ہو گئے جب اُن کا کچا مکان جس میں وہ سو رہے تھے مٹی اور چٹانوں کے ایک بڑے تودے کی زد میں آ کر دب گیا۔ گھر کے عقب میں موجود درجنوں بھیڑ بکریاں اور مویشی بھی ہلاک ہو گئے۔”مرنے والے پانچوں افراد کی لاشیں برآمد کرلی گئی ہیں۔ یہ ایک انتہائی افسوسناک اور دلخراش واقعہ ہے۔ ہم نے فی کس چار لاکھ روپے فوری امداد کے طور پر مرنے والوں کے لواحقین کے حق میں منظور کرلئے ہیں۔ اس کے علاوہ مکان اور اس میں موجود سامان کو پہنچنے والے نقصان کی تلافی بھی کی جا رہی ہے”۔عہدیداروں نے بتایا کہ ریاست کے کھٹوعہ ضلعے میں 29 افراد کو جن میں دس بچے اور چھ خواتین بھی شامل تھیں دو دن کی موسلا دھار بارش کے بعد فوری سیلاب کی زد میں آگئے۔ تاہم پولیس اور انتظامیہ نے ضلع کے چار دیہات میں رات بھر جاری رہنے والی کارروائیوں کے دوران اس سب کو بچا لیا ۔فوری سیلاب اور مٹی اور چٹانوں کے تودے گر نے کے واقعات میں سب سے زیادہ متاثرہ ڈوڈہ ضلعے میں تمام تعلیمی ادارے احتیاطاً بند کر دئے گئے ہیں۔عہدیداروں نے بتایا کہ ڈوڈہ اور جموں خطے کے دوسرے متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیوں کی بہتر عمل داری کے لئے خصوصی کنٹرول رومز قائم کئے گئے ہیں۔ پولیس کو ہنگامی صورتِ حال کا مقابلہ کرنے کیلئے چوکنا کر دیا گیا ہے۔ امدادی کارروائیوں کے لئے تجربہ کار ٹیمیں مختلف غیر محفوظ مقامات پر تعینات کردی گئی ہیں اور ہیلپ لائین نمبر جاری کر دئے گئے ہیں جن کے ذریعے لوگ خطرے کی صورت میں پولیس اور انتظامیہ سے فوری رابطہ قائم کر سکتے ہیں۔اگرچہ سرینگر- جموں شاہراہ پر ٹریفک جزوی طور پر بحال کردی گئی ہے، بھارتی زیرِ انتظام کشمیر کے لداخ خطے کو گرمائی صدر مقام سرینگر سے ملانے والی 422 کلو میٹر سڑک اورلداخ کے مرکزی شہر لیہہ کو شمالی بھارتی ریاست ہماچل پردیش سے جوڑنے والی لیہہ- منالی سڑک ابھی بھی بند پڑی ہیں۔عہدیداروں کے مطابق، لداخ اور وادئ کشمیر کے بالائی علاقوں میں شدید برفباری کے بعد کئی پہاڑی راستے بند ہو گئے ہیں۔

Print Friendly, PDF & Email
نیا پاکستان صحت کاشعبہ ٹھیک کرنے کاٹاسک وزیراعظم عمران خان کے کزن کے ذمے
بیت المقدس سے تعلق رکھنے والے 13 فلسطینیوں کو مسجد اقصیٰ سے بے دخل
Translate News »