مریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے خلاف اقتصادی پابندیاں مزید سخت کرنے کا حکم دے دیا     No IMG     خورشید شاہ کو نیب نے اسلام آباد سے گرفتار کرلیا     No IMG     لاہور, بھائیوں نے جائیداد کے تنازع پر بہن کو قتل کردیا     No IMG     مسئلہ کشمیر پر پاکستانی قیادت کے موقف میں کوئی لچک نہیں, وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی     No IMG     شہباز شریف کا چوہدری شجاعت حسین سے ٹیلیفونک رابطہ     No IMG     پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل مجاہد انور خان کی چیئر مین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی سے ملاقات     No IMG     وزیراعظم کا نوٹس، ڈی پی او قصور معطل     No IMG     پاکستان کا مقبوضہ کشمیر سے متعلق بھارتی سپریم کورٹ کے فیصلے کا خیر مقدم     No IMG     اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے انتخابات سے 2 روز قبل مقبوضہ مغربی کنارے پر نئی یہودی بستیوں کی تعمیر کی منظوری دیدی     No IMG     احتساب عدالت نے اڈیالہ جیل میں قید آصف زرداری سے فیملی ممبرز اور قانونی ٹیم کی ہفتے میں دو دن ملاقات کی درخواست مسترد     No IMG     سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کے تایا انتقال کرگئے     No IMG     سعودی عرب کے قومی دن کے موقع پر 13 ریجنز میں ہونے والی تقریبات مفت ہوں گ     No IMG     مریم نواز کی پارٹی عہدے سے نااہلی سے متعلق کیس کا فیصلہ محفوظ کر لیا جو کل 11 بجے سنایا جائے گا     No IMG     بھارتی سپریم کورٹ نے نریندر مودی حکومت کو مقبوضہ کشمیر میں حالات معمول پر لانے کا حکم دیا     No IMG     وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت میں روایتی جنگ ہوئی تواختتام ایٹمی جنگ پر ہوگا۔     No IMG    

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے اقدامات پر گہری تشویش ہے,سربراہ انسانی حقوق اقوام متحدہ
تاریخ :   09-09-2019

نیویارک (ورلڈفاسٹ نیوزفاریو–09 ستمبر 2019) اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے ادارے کی سربراہ مشیل باشیلے نے مقبوضہ کشمیر کے حوالے سے بھارتی حکومت کے اقدامات کے بعد انسان حقوق کی خلاف ورزیوں پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے بھارت سے مطالبہ کیا کہ شہریوں کی بنیادی ضروریات تک رسائی کو یقینی بنایا جائے۔
جنیوا میں اقوا متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے اجلاس میں افتتاحی تقریر میں مشیل باشیلے نے کہا کہ ‘بھارتی حکومت کے حالیہ اقدامات کے کشمیریوں پر پڑنے والے اثرات پر مجھے گہری تشویش ہے’۔
انہوں نے اپنی تقریر میں مقبوضہ کشمیر میں ‘انٹرنیٹ اور مواصلاتی ذرائع اور پرامن اجلاس پر پابندی اور مقامی سیاسی قیادت اور کارکنوں کی گرفتاریوں’ کو بھی اجاگر کیا۔
مشیل باشیلے کا کہنا تھا کہ میں بھارت اور پاکستان دونوں ممالک پر زور دیتی ہوں کہ وہ خطے میں انسانی حقوق کی پاسداری اور احترام کو یقینی بنائیں۔
انہوں نے کہا کہ ‘میں خاص کر بھارت سے اپیل کرتی ہوں کہ لاک ڈاؤن یا کرفیو میں نرمی لائیں، شہریوں کی بنیادی ضروریات تک رسائی کو یقینی بنائے اور جنہیں گرفتار کیا گیا ہے ان کے حقوق کا احترام کیا جائے’۔
مسئلہ کشمیر کے حل کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ ‘مقبوضہ کشمیر کے مستقبل کے حوالے سے کسی قسم کے فیصلے کے حوالے سے وہاں کے شہریوں سے مشاورت اور ان کی شمولیت ضروری ہے’۔
اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کی سربراہ کا بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں کو محرم کے مہینے میں سخت پابندیوں کا سامنا ہے اور اس حوالے سے جلسے جلوسوں پر مکمل پابندی ہے۔
خیال رہے کہ بھارت نے 5 اگست 2019 کو مقوضہ کشمیر کو حاصل خصوصی حیثیت ختم کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے آئین کا آرٹیکل 370 اور 35 اے منسوخ کردیا تھا۔
مشیل باشیلے نے اپنی تقریر میں نہ صرف کشمیر بلکہ بھارت کی ریاست آسام میں ہونے والی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو بھی نمایاں کیا۔
بھارتی ریاست آسام میں مسلمانوں سمیت دیگر شہریوں کی متنازع رجسٹریشن پر بھی تشویش کا اظہار کیا جس کے حوالے سے کہا جارہا ہے کہ اس اقدام سے یہ خوف پیدا ہوا ہے کہ بھارتی حکمراں جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) مسلمانوں کو ریاست سے بے دخل کرنے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے۔
رجسٹریشن کے نظام پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس سے ریاست میں بڑے پیمانے میں بے یقینی اور خدشات میں اضافہ ہوا ہے۔
یاد رہے کہ آسام میں 31 اگست کو شہریوں کی رجسٹریشن کے نام پر تقریباً 19 لاکھ افراد کو حتمی فہرست سے خارج کردیا گیا تھا۔

Print Friendly, PDF & Email
پنجاب میں تھانوں میں اسمارٹ فون کے استعمال پر پابندی
میاں شہباز شریف کی مرحوم لیجنڈی کھلاڑی عبدالقادر کے گھر آمد، اہلخانہ سے اظہار افسوس
Translate News »