مسلم لیگ ق نے کا تحریک انصاف کے رویے پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کو تحفظات سے آگاہ کرنے کا فیصلہ     No IMG     تحریک انصاف نے سابق صدرآصف علی زرداری کی نااہلی کے لیے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی     No IMG     وزیراعظم عمران خان نے سانحہ ساہیوال پر بغیر تحقیقات کے بیانات دینے پر وزرا اور پنجاب پولیس پر سخت اظہار برہمی     No IMG     وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری کی جسٹس ثاقب نثارپرتنقید، موجود چیف جسٹس کی تعریف     No IMG     برطانیہ میں بھی برف باری سے شدید سردی     No IMG     برطانیہ کے سابق وزیراعظم کے جان میجر نے موجودہ وزیرِاعظم تھریسا مے سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ یورپ سے علیحدگی (بریگزٹ) پر ریڈ لائن سے پیچھے ہٹ جائیں     No IMG     میکسیکو میں پیٹرول کی پائپ لائن میں دھماکے اور آگ لگنے کے حادثے میں ہلاکتوں کی تعداد 73 ہوگئی     No IMG     امریکی سینیٹر لنزے گراہم کی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات     No IMG     سی ٹی ڈی کے مطابق ذیشان کا تعلق داعش سے تھا ,صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت     No IMG     وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کو معلوم ہی نہیں پھولوں کا گلدستہ کہاں پیش کرنا ہے کہاں نہیں؟     No IMG     لاہورمیں شہریوں نے پولیس کی دھلائی کر ڈالی، بھاگ کر جان بچائی     No IMG     وزارتِ تجارت نےکاروں کی درآمد پر لگائی جانی والی پابندیوں پر نظر ثانی کرتے ہوئے انہیں مزید سخت کردیا     No IMG     خواتین کے مساوی حقوق اور تشدد کے خاتمے کے لیے امریکہ، برطانیہ سمیت مختلف ممالک میں خواتین کی جانب سے ریلیاں نکالی گئیں۔     No IMG     فرانس میں صدر میکروں کی حکومت کے خلاف پیلی جیکٹ والوں کا احتجاج اس ہفتے بھی جاری رہا، کئی مقامات پر پولیس اور مظاہرین میں جھڑپیں     No IMG     وزیراعلیٰ پنجاب نے اعلیٰ سطحی اجلاس طلب کرلیا     No IMG    

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے نہتے کشمیریوں کی قتل و غارت گری تیز کر دی، پروفیسر حافظ محمد
تاریخ :   26-05-2018

لاہور(ورلڑ فاسٹ نیوز فاریو) امیرجماعة الدعوة پاکستان پروفیسر حافظ محمد سعید نے کہا ہے کہ بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیر میں نہتے کشمیریوں کی قتل و غارت گری تیز کر دی۔ساڑھے آٹھ لاکھ سے زائدفوج نے ظلم و دہشت گردی کی انتہا کر رکھی ہے۔رمضان المبارک میںجنگ بندی کا ڈرامہ دنیا کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کیلئے رچایا گیا۔کشمیری لیڈروں کو نماز جمعہ کی ادائیگی کی اجازت نہیں اور ان کی سیاسی سرگرمیوں پر پابندی عائد ہے۔کشمیری قوم مودی سرکار کے نام نہاد اقتصادی پیکج کے دعووں سے متاثر نہیں ہو گی۔ مظلوم کشمیریوں کی جدوجہد آزادی بھرپور انداز میں جاری رہے گی۔ مرکز اہلحدیث سرکلر روڈ روڈ راولپنڈی میں سحری کے موقع پر درس قرآن کی مجلس اوربعد ازاں مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ بھارتی فوج مقبوضہ کشمیر میں کبھی قاتل درندوں کی طرف سے منعقدہ افطار پروگرام میں شرکت نہ کرنے پر نہتے کشمیریوں پر فائرنگ کرتی ہے تو کبھی نام نہاد سرچ آپریشن کے نام پر وحشیانہ قتل و غارت گری کا بازارگرم کیا جاتا ہے۔ابھی ایک رو ز قبل ہی کپواڑہ میں فائرنگ کر کے پانچ کشمیری نوجوانوں کو بلاوجہ شہید کر دیا گیا ہے۔ اقوام متحدہ سمیت دیگر عالمی ادارے اور ملک غاصب بھارتی فوج کی طرف سے ڈھایا جانے والا ظلم و بربریت اپنی آنکھوں سے دیکھ رہے ہیں لیکن کسی کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگ رہی اور کوئی بھارتی درندوں کا ہاتھ روکنے کیلئے تیار نہیں ہے۔ انہوںنے کہاکہ بھارت نے پندرہ لاکھ میں سے آٹھ لاکھ سے زائدفوج کشمیریوں پر مسلط کررکھی ہے۔کشمیریوں کو جمعہ نہیں پڑھنے دیا جارہا۔ بھارت سرکار جو مرضی حربے آزما لے لیکن وہ کشمیرکی تحریک کو روک نہیں سکتی۔ کشمیری نوجوان ہاتھوں میں پاکستانی پرچم تھامے کھڑے ہیں اور شہادتیں پیش کررہے ہیں۔ بھارت کوکشمیریوں کی قتل و غارت گری کیلئے بین الاقوامی قوتوں کی مکمہ شہ حاصل ہے۔۔حافظ محمد سعید نے کہاکہ فلسطین میں خون بہہ رہا ہے۔اسرائیلی فوج نہتے فلسطینیوں کاکھلے عام قتل کر رہی ہے۔امریکہ تل ابیب سے مقبوضہ بیت المقدس اپنا سفارت خانہ منتقل کر رہا ہے۔ مسلمان ملکوں کو چاہیے کہ وہ اسرائیلی دہشت گردی روکنے اور قبلہ اول کے تحفظ کیلئے متحد ہو کر کردارا دا کریں۔ انہوںنے کہاکہ نظریہ پاکستان اجاگر کرنے کیلئے ملک کے کونے کونے میں جائیں گے۔ دوقومی نظریہ ہی ہماری سیاست کی بنیاد ہے۔ اسی پر لوگوں کی ذہن سازی اور اسلامیان پاکستان کا شعور بیدا ر کریں گے۔وطن عزیز کو درپیش مسائل نظریہ پاکستان پر عمل پیرا ہونے سے ہی حل ہوں گے۔حکمران اسلام اور مسلمانوں کی نمائندگی کا حق ادا نہیں کر رہے۔ مظلوم کشمیریوں کی عزتوں و حقوق کے تحفظ کیلئے ان کے پاس کوئی منصوبہ نہیں۔ بھارت سے دوستی کے ایجنڈے پروان چڑھانے والے حکمران اس ملک کو انڈیا کی منڈی بنانا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ مدینہ طیبہ کی طرح پاکستان بھی لاالہ الااللہ محمد رسول اللہ کی بنیاد پر مسلمانوں کوملا۔ہم نے اس ملک میں اپنے ایجنڈے پروان نہیں چڑھانے بلکہ وہی کام کرنا ہے جو اللہ کے رسول ﷺ نے مدینہ میں کیا تھا۔ نبی اکرمﷺکی سیرت پر عمل کرنے سے ہی مسلمانوں کوکامیابیاں ملیں گی۔ کشمیر کے مظلوم مسلمانوں کوبھی وہی آزادی دلا سکیں گے جو نظریہ پاکستان پر مجتمع ہوں گے۔انہوںنے کہاکہ حکمران اسلام اورمسلمانوں کی نمائندگی کا حق ادا نہیں کر رہے۔ ہمیں ایسے حکمران چاہئیں جو جرأتمندانہ انداز میں اپنی پالیسیاں ترتیب دیں اور ملکی سلامتی و خودمختاری کا تحفظ کرنے والے ہوں۔

Print Friendly, PDF & Email
عوام کی صحت سے کھیلنے والا قصاب تھانہ نوشہرہ ورکاں کی پولیس نے دبوچ لیا
شیریں مزاری کی بیٹی ایمان مزاری ایک بار پھر فوج پر پھٹ پڑیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Translate News »