پاک فوج نے ایک آپریشن میں 4 مغوی ایرانی فوجیوں کو بازیاب کرالیا     No IMG     دنیا بھر میں آج ہندو برادری اپنا مذہبی تہوار ہولی منا رہی ہے     No IMG     افغانستان کے صوبے ہرات میں سیلاب سے 13 افراد کے جاں بحق ہونے سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 63 ہوگئی     No IMG     لیبیا میں پناہ گزینوں کو لے جانے والی کشتی ڈوب گئی جس کے نتیجے میں 9 افراد ہلاک     No IMG     اسرائیلی دہشت گردی، غرب اردن میں مزید3 فلسطینیوں کو شہید کردیا     No IMG     پیپلز پارٹی کےچیئرمین نے 3 وفاقی وزرا کو فارغ کرنے کا مطالبہ کردیا     No IMG     وزیراعظم عمران خان کی ہولی کے تہوار پر ہندو برادی کو مبارک باد     No IMG     سابق وزیراعظم نوازشریف نے ای سی ایل سے نام نکالنے کی درخواست دائر کردی     No IMG     سمجھوتہ ایکسپریس کیس کا فیصلہ 12 سال بعد بھی تاخیر کا شکار     No IMG     وزیر اعظم آئین کے آرٹیکل 214 کی شق دو اے پر عمل کرنے میں ناکام     No IMG     روس کے وزیر دفاع سرگئی شویگو نے شام کے صدر بشار اسد سے ملاقات     No IMG     بھارت اور پاکستان متنازع معاملات مذاکرات کے مذاکرات کے ذریعے حل کریں,چین     No IMG     بریگزیٹ پرٹریزامے کی حکمت عملی انتہائی کمزورہے، ٹرمپ     No IMG     امریکی وزیر خارجہ مائیک پمپئو کی کویت کے بادشاہ سے ملاقات     No IMG     نیوزی لینڈ میں جمعہ کو سرکاری ریڈیو اور ٹی وی سے براہ راست اذان نشر ہوگی,جیسنڈا آرڈرن     No IMG    

مقبوضہ کشمیر: بھارتی مظالم کیخلاف مظاہرے جاری‘ 3 شہدا سپرد خاک
تاریخ :   02-05-2018

سری نگر( ورلڈ فاسٹ نیوز فار یو )مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوج کی ریاستی دہشتگردی میں 3کشمیری نوجوانوں کی شہادت کے خلاف مکمل ہڑتال کی گئی ۔جبکہ شہید تینوں نوجوانوں کو ضلع پلوامہ کے علاقہ دربہ گام میں سپردخاک کر دیا گیا ، نماز جبکہ جنوبی کشمیر میں شہید 3 نوجوانوں کی نماز جنازہ میں ہزاروں شہریوں نے شرکت کی بھارت کے خلاف اور آزادی کے حق میں مظاہرے کیے دریں اثناء نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے 3 نوجوانوں کو قتل کر دیا گیا۔تفصیلات کیمطابق مقبوضہ کشمیر میں شہادتوں پرمشترکہ آزادی پسند قیادت کی اپیل پر منگل کو مکمل ہڑتال کی گئی جس سے کاروبار زندگی معطل ہو کر رہ گیا ۔ جبکہ سیول لائنز کے پولیس تھانہ مائسمہ اور کرالہ کھڈ میں فورسز کی اضافی نفری کے باوجود مظاہرے کئے گئے۔ مظاہرین نے آزادی کے حق میں اور بھارت کیخلاف شدید نعرے بازی کی۔علاوہ ازیںکشمیر یونیورسٹی نے منگل کو ہونے والے تمام امتحانات ملتوی کردیے ۔ ضلع بارہمولہ اور جموں خطے کے قصبے بانہال کے درمیان ٹرین سروس جبکہ پورے کشمیر میں انٹرنیٹ سروسز معطل کردی گئی۔ سرینگر اور جنوبی کشمیر میںبھارت مخالف احتجاجی مظاہروں کو روکنے کے لیے بڑی تعداد میں بھارتی فوج اور پولیس اہلکاروں کو تعینات کر کے سخت پابندیاں عائد کی گئیںواضع رہے ایک روز قبل پلوامہ کے ہیر پورہ دربہ گام علاقے میں بھارتی فوج نے 14سالہ لڑکے شاہد احمد، سمیر ٹائیگر اور عاقب خان کو شہید کر دیا تھا40افراد زخمی کر دئیے تھے۔ تینوں نوجوانوں کو آبائی علاقوں میں سپرد خاک کر دیا گیا ۔شہید عاقب کی نماز جنازہ کئی بار پڑھائی گئی کیونکہ شہریوں کی غیر معمولی تعداد نے نماز جنازہ میں شرکت کی ۔این این آئی کیمطابق نوجوان کرکٹ سٹارشاہد اشرف ڈار کی نماز جنازہ میں ہزاروں افراد نے شرکت کی ۔ اس موقع پر جذبانی مناظر دیکھنے کو ملے جبکہ شاہد کی میت کو دفنانے کے لیے لے جانے پر درجنوں خواتین بے ہوش ہوئیں۔ کئی آزاد پسند اور مذہبی رہنمائوں نے لوگوں سے خطاب کیا۔ ادھر بارہ مولا ضلع کے اولڈ ٹائون میں نامعلوم افراد نے 3 نوجوانوں اصغر شیخ، حسیب خان اور عاصف شیخ کو قتل کر دیا ۔ان تینوں کوبھی نماز جنازہ کے بعد سپرد خاک کیا گیا ۔ علاوہ ازیں ایک رپورٹ کیمطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے ریاستی دہشت گردی کے دوران گزشتہ ماہ دو نوجوانوں سمیت 33 کشمیریوں کو شہید کیا ۔ بھارتی فوج اور پولیس کی جانب سے طاقت کے وحشیانہ استعمال، فائرنگ اور چھرے والی بندوق کے استعمال سے 762 شہری زخمی ہوئے۔اس عرصے کے دوران 248 حریت رہنمائوں، کارکنوں ، طلبا اور نوجوانوں کو حراست میں لیاگیا۔ادھر تحریک حریت جموںوکشمیر کے چیئرمین محمد اشرف صحرائی نے ضلع پلوامہ کے شہداء کو شاندار خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی فورسز نے ہمارے نوجوانوں کے خون سے سرزمین کشمیر کو لالہ زار بنادیا ۔ سرینگر میں جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ بھارت مسئلہ کشمیر کی آڑ میں کشمیری نو جوانوں کی نسل کُشی کررہا ہے۔دریں اثناء تحریک حریت کے ترجمان نے ایک بیان میں کہاکہ وادی کے طول وعرض میں چھاپوں، توڑ پھوڑ، محاصروں اور گرفتاریوں کا سلسلہ جاری ہے اورطلباء کو گرفتار کرکے اُن کے تعلیمی کیرئیر کو تباہ کیا جارہا ہے ۔ کے پی آئی کے مطابق مشترکہ آزادی پسند قیادت سید علی شاہ گیلانی، میرواعظ ڈاکٹر مولوی محمد عمر فاروق اور محمد یاسین ملک نے کہا ہے کہ کشمیری عوام جائز حق کے حصول کیلئے مال وجان کی قربانیاں پیش کررہے ہیں ۔ان قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا۔ دوسری طرف مقبوضہ کشمیر کے نئے نائب وزیراعلیٰ کنویندرگپتا نے بے حسی اور سنگدلی کی انتہا کر دی، وشواہندوپریشد سے تعلق رکھنے والے کنویندر گپتا نے حلف اٹھانے سے کچھ لمحے بعدمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کمسن آصفہ سے اجتماعی زیادتی چھوٹی بات ہے ، اس واقعہ کو طول دینا ٹھیک نہیں۔ہمیں اس بات پر غور کرنا چاہئے کہ آئندہ اس قسم کا حادثہ دوبارہ نہ ہو۔کٹھوعہ معاملہ عدالت میں ہے،ہمیں عدلیہ پر اعتماد رکھنا چاہئے۔

Print Friendly, PDF & Email
آف اسپنر محمد حفیظ کے باؤلنگ ایکشن کو قانونی قرار دیتے ہوئے انہیں باؤلنگ کی اجازت دے دی
لندن, ریلوے اسٹیشن کے باہر فائرنگ میں ایک شخص ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Translate News »