جرمنی کے شہر فرینک فرٹ میں کشمیری اور پاکستانی کمیونٹی کا بھارت مخالف مظاہرہ     No IMG     سری نگر کشمیریوں کی شہید مزاحمتی لیڈرکے جنازے میں شرکت، کرفیو توڑ دیا     No IMG     بریگزٹ معاہدے پر رائے شماری کے لیے خصوصی اجلاس جاری     No IMG     بارسلونا میں پولیس اور مظاہرین کے درمیان پر تشدد جھڑپ     No IMG     حکومت کا انصار الاسلام کو کالعدم قراردینے کا فیصلہ     No IMG     وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر مولانا فضل الرحمان سے مذاکرات کے لیے حکومتی کمیٹی تشکیل     No IMG     برطانوی شاہی جوڑا پاکستان کا 5 روزہ دورہ مکمل کرنے کے بعد وطن واپس روانہ ہوگیا     No IMG     امریکہ نے یورپی یونین کی دھمکیوں کے باوجود ایئربس سمیت دیگر مصنوعات پر 7 ارب 50 کروڑ ڈالر مالیت کا ریکارڈ ٹیرف نافذ کر دیا۔     No IMG     وزیر اعظم کی علماء سے تعاون کی اپیل     No IMG     برطانوی ولی عہد شہزادہ ولیم اپنی اہلیہ کیٹ مڈلٹن کے ساتھ آج پاکستان کا دورہ کریں گے     No IMG     ہالینڈ اور جرمنی سمیت فرانس نے بھی ترکی کو اسلحہ کی فروخت کو معطل کر دی     No IMG     اسلام آباد، پنجاب اور خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں 5.8 کی شدت کا زلزلہ     No IMG     وزیر خارجہ کی قطری وزیر خارجہ سے ملاقات     No IMG     اسلام آباد برطانوی خاتون سے مبینہ زیادتی کے الزام میں پولیس اہلکار کو گرفتار کرلیا گیا۔     No IMG     امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے جو بن سکا کروں گا     No IMG    

مقبوضہ کشمیرسے بھارتی قبضہ ختم کرانا سلامتی کونسل کی ذمہ داری ہے، ملیحہ لودھی
تاریخ :   07-08-2019

نیویارک (ورلڈفاسٹ نیوزفاریو–07 اگست 2019) نیویارک:اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقبل مندوب ملیحہ لودھی نے واضح کیا ہے کہ مقبوضہ کشمیر سے بھارتی قبضہ ختم کرانا سلامتی کونسل کی ذمہ داری ہے،بھارت نے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرکے سلامتی کونسل کی قراردادوں کی خلاف ورزی کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے اقوام متحدہ کےادارے سیکیورٹی کونسل کی صدر جوآنہ ورونیکا سے ملاقات کی، ملاقات میں ملیحہ لودھی نے یو این سیکیورٹی کونسل کی صدر کو بھارتی اقدامات کے خطے کے امن پر خطرناک اثرات پر پاکستانی مؤقف سے آگاہ کیا۔
ملاقات میں ملیحہ لودھی کا کہنا تھا کہ بھارتی اقدامات سے خطے کے امن اور سیکیورٹی کو سنگین خطرہ لاحق ہے، بھارت بزور طاقت اور یکطرفہ قانون سازی سے حقائق تبدیل نہیں کر سکتا۔
انہوں نے کہا کہ بھارت سیکیورٹی کونسل کی قراردادوں کی خلاف ورزی کر رہا ہے، بھارتی اقدامات مروجہ عالمی قوانین کی بھی خلاف ورزی ہیں۔
ملیحہ لودھی نے مزید کہا کہ سلامتی کونسل اپنی قراردادوں پر عملدر آمد کروائے، بھارتی تسلط ختم کروانا سلامتی کونسل اور عالمی برادری کی ذمہ داری ہے۔ پاکستان کشمیریوں کی سیاسی و سفارتی حمایت ہمیشہ جاری رکھے گا۔
اس سے قبل ملیحہ لودھی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک ٹویٹ میں کہا تھا کہ اگر بھارت کے پاس چھپانے کے لیے کچھ نہیں ہے تو پھر وہ اقوام متحدہ کے خصوصی مشن کو حقیقت کا جائزہ لینے کے لیے مقبوضہ کشمیر جانے سے کیوں روکتا ہے۔

Print Friendly, PDF & Email
بھارتی لوک سبھا میں مقبوضہ کشمیر کو دو حصوں میں تقسیم کرنے کا بل منظور
مقبوضہ کشمیر کی صورتحال، وزیراعظم عمران خان اور محمد بن سلمان کے مابین رابطہ
Translate News »