چیف جسٹس کے اعزاز میں فُل کورٹ ریفرنس کاایک جج نے بائیکاٹ کردیا، جانتے ہیں وہ معزز جج کون ہیں ؟     No IMG     الیکشن کمیشن آف پاکستان نے گوشوارے جمع نہ کروانے پر 322 ارکان کی رکنیت معطل     No IMG     حکومت کا غیر قانونی موبائل فونز ضبط کرنے کا فیصلہ     No IMG     امریکہ نے پریس ٹی وی کی اینکر پرسن کو بغیر کسی جرم کے گرفتار کرلیا     No IMG     سندھ میں آئینی تبدیلی لائیں گے، فواد چودھری     No IMG     کسی کی خواہش پرسابق آصف زرداری کو گرفتار نہیں کرسکتے، نیب     No IMG     نئے پاکستان میں تبدیلی آگئی تبدیلی آگئی، اب لاہور ایئرپورٹ پر شراب دستیاب ہوگی     No IMG     برطانوی وزیراعظم ٹریزامےکیخلاف تحریکِ عدم اعتماد ناکام ہوگئی     No IMG     وزیراعظم کی رہائش گاہ پر وفاقی کابینہ کا ہنگامی اجلاس طلب     No IMG     گاڑیوں کی درآمد پر ٹیکس اب غیر ملکی کرنسی میں ادا کرنا ہوگا, وزیر خزانہ     No IMG     تائيوان, کے معاملے ميں مداخلت برداشت نہيں کی جائے گی, چين     No IMG     امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ترکی کی معیشت کو تباہ کرنے کے بیان سے یوٹرن لیتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان معاشی ترقی کے وسیع مواقع ہی     No IMG     وزیراعظم سے سابق امریکی سفیر کیمرون منٹر کی ملاقات     No IMG     آپ لوگ کام نہیں کر سکتے چیف جسٹس نے اسد عمرکو دو ٹوک الفاظ میں کیا کہہ ڈالا     No IMG     شادی والے گھر میں آگ لگنے سے دلہن سمیت 4 خواتین جاں بحق     No IMG    

مقبوضہ کشمیر:بھارتی فوج کےمظالم کا سلسلہ بدستور جاری گزشتہ24 گھنٹوں میں 5 افراد شہید
تاریخ :   24-09-2018

سری نگر( ورلڈ فاسٹ نیوزفاریو ) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے مظالم کا سلسلہ بدستور جاری ہے، بھارتی فوج نے آپریشن کے دوران مزید 3 نوجوانوں کو شہید کردیا ہے، جبکہ عالمی طاقتیں خاموش تماشائی کا کردار ادا کررہی ہیں۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ

کشمیر میں قابض بھارتی فوج نے کشمیری عوام پرظلم وجبر کی انتہاء کردی ہے۔
بھارتی فوج کے ہرگزرتے دن کے ساتھ کشمیریوں پر انسانی حقوق کی خلاف ورزی کی کاروائیاں بڑھتی جارہی ہیں۔ بھارتی فورسز کشمیر میں کشمیری نوجوانوں اور تحریک آزادی کے حق میں آواز اٹھانے والوں کیخلاف اندھا دھند فائرنگ اور ہتھیاروں کا استعمال کررہی ہیں۔ تاکہ کشمیری عوام آزادی کے حق میں آواز بلند کرنا ترک کردیں۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوج نے مقبوضہ وادی کے ضلع کپواڑہ میں کشمیری نوجوانوں کیخلاف کاروائی میں 3نوجوانوں کو شہید کردیا ہے۔
گزشتہ روز اتوار کو بھی 2 نوجوانوں کوشہید کیا گیا تھا۔ گزشتہ 24 گھنٹے میں بھارتی فوج نے5کشمیری نوجوانوں کوشہید کر دیا ہے۔ واضح رہے بھارت رواں سال 150 سے زائد کشمیریوں کوشہید کرچکا ہے۔ بھارتی فوج کی کاروائیوں میں سینکڑوں لوگ زخمی بھی ہوئے ہیں۔ پیلٹ گن کے استعمال سے 6 ہزار کشمیریوں کی بینائی متاثر ہوئی۔ اسی طرح ایل اوسی کے واقعات میں متعدد پاکستانی شہری شہید اور متعدد زخمی ہوئے ہیں۔
دوسری جانب بھارت نے پاکستان کی مسئلہ کشمیر سمیت تمام مسائل کے حل کیلئے مذاکرات کی پیشکش کونہ صرف مسترد کردیا ہے۔ بلکہ بھارتی آرمی چیف نے گیدڑ بھبھکیاں بھی لگائی ہیں۔ تاہم پاکستانی قوم نے متحد ہو کر بھارت کو دوٹوک الفاظ میں پیغام دیا ہے کہ پاکستان دفاع ناقابل تسخیر ہے پاک فوج جنگ کیلئے تیار ہے لیکن ہم خطے میں امن کے خواہاں ہیں۔

Print Friendly, PDF & Email
منگلا ڈیم کے بعد نیلم جہلم ہائیڈروپاور پراجیکٹ پاکستان کے ساتھ کشمیریوں کی محبت کا انمٹ ثبوت ہےوزیراعظم راجہ محمد فاروق حیدر خان ن
پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ کے خلاف آمدن سے زائد اثاثے بنانے کی تحقیقات شروع
Translate News »