گاڑیوں کی درآمد پر ٹیکس اب غیر ملکی کرنسی میں ادا کرنا ہوگا, وزیر خزانہ     No IMG     تائيوان, کے معاملے ميں مداخلت برداشت نہيں کی جائے گی, چين     No IMG     امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ترکی کی معیشت کو تباہ کرنے کے بیان سے یوٹرن لیتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان معاشی ترقی کے وسیع مواقع ہی     No IMG     وزیراعظم سے سابق امریکی سفیر کیمرون منٹر کی ملاقات     No IMG     آپ لوگ کام نہیں کر سکتے چیف جسٹس نے اسد عمرکو دو ٹوک الفاظ میں کیا کہہ ڈالا     No IMG     شادی والے گھر میں آگ لگنے سے دلہن سمیت 4 خواتین جاں بحق     No IMG     قومی ترقی میں بھرپور کردار ادا کریں گے،آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ     No IMG     اپوزیشن ,جماعتوں نے منی بجٹ مسترد کردیا     No IMG     وزیراعظم عمران خان کو سونے کی کلاشنکوف کا تحفہ مل گیا     No IMG     سعودی لڑکی رھف کا فرار ہونے کے بعد پہلا انٹرویو     No IMG     بنگلہ دیش,گارمنٹس ملازمین کا تنخواہوں میں اضافہ نہ ہونے پر مظاہرہ     No IMG     بھارتی فوج مغربی سرحد کیساتھ دہشتگردانہ کارروائیوں کیخلاف سخت ایکشن لینے سے نہیں ہچکچائے گی۔     No IMG     حکومت نے ایک ہفتے میں ہم سے 113 ارب روپے قرض لیاہے، پاکستانی اسٹیٹ بینک     No IMG     وزیراعظم کی اپوزیشن پر شدید تنقید     No IMG     چین کی عدالت نے منشیات کی اسمگلنگ کے الزام میں کینیڈا کے شہری کی 15 سال قید کی سزا کو پھانسی میں تبدیل کردیا     No IMG    

مشیر قومی سلامتی لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ ناصر جنجوعہ نے افغان چیف ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ سے ملاقات
تاریخ :   18-03-2018

اسلام آباد ( ورلڈ فاسٹ نیوز فار یو)مشیر قومی سلامتی لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ ناصر جنجوعہ نے افغان چیف ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ سے ملاقات کیس جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔مشیر قومی سلامتی ناصر جنجوعہ اور افغان چیف ایگزیکٹو کے درمیان ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے تعلقات میں بہتری کے امور پر بات چیت کی گئی۔ ملاقات کے دوران افغان امن عمل اور افغانستان کی جانب سے طالبان کو پیش کی گئی امن کی کوشش پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ افغان چیف ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ کی جانب سے ملاقات کی تصاویر بھی ٹوئٹ کی گئیں جس میں انہوں نے کہا کہ دونوں جانب سے اتفاق کیا گیا کہ طالبان امن کے لئے پیش کردہ نئی تجاویز سے فائدہ اٹھائیں۔مشیر قومی سلامتی لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ ناصر جنجوعہ نے قبل ازیںافغانستان کے صدر اشرف غنی سے بھی ملاقات کی تھی ۔ اشرف غنی نے وزیراعظم شاہدخاقان عباسی کو دوطرفہ جامع مذاکرات کے لیے دورہ کابل کی دعوت دی ہے جس کا مقصد دونوں ممالک کے مابین خستہ حال تعلقات کو بہتر بنا کر اسے مضبوط خطوط پر استوار کرنا ہے۔افغانستان کے صدر نے ناصر جنجوعہ سے ملاقات کے بعد سوشل میڈیا پر ٹوئٹ کیا کہ پاکستان کے قومی سلامتی کے مشیر سے ملاقات ہوئی اور وزیراعظم پاکستان کو دو ریاستوں کے درمیان جامع مذاکرات کے لیے سرکاری دورے کی دعوت پیش کی ہے۔واضح رہے کہ افغانستان کے صدراشرف غنی نے کابل پراسس کانفرنس میں طالبان سے مذاکرات اور پاکستان سے خراب تعلقات کو دوبارہ بہتر بنانے کے لیے دوطرفہ مذاکرات شروع کرنے کا عندیہ دیا تھا۔جس کے جواب میں پاکستان نے اشرف غنی کے بیان کو خوش آئند قرار دیا تھا اور وفاقی وزیر خارجہ خواجہ آصف نے جواب میں کہا کہ ہم ان کی پیش کش کو خوش آمدید کہتے ہیں اور طالبان سے براہ راست بات چیت کریں گے، یہ اچھا اقدام ہے جس کی حمایت کی جانی چاہیے۔اس حوالے سے طالبان کی جانب سے تاحال کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا اور ان کی خاموشی کا مطلب سمجھا جارہا ہے کہ وہ باقاعدہ دعوت وصول کرنے کا انتظار کررہے ہیں۔ افغان صدراتی محل سے جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ اشرف غنی اور لیفٹیننٹ جنرل (ر) ناصر جنجوعہ کی ملاقات میں سرحد پار دہشت گردوں، کرمنل نیٹ ورک اور منشیات اسمگلرز کے خلاف مشترکہ اور دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔اسی حوالے سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ایک صحافی کے جواب میں کہا تھا کہ وہ افغان کے صدر سے براہِ راست رابطے میں ہیں اور دونوں ہی بہتر تعلقات کی جانب مثبت رحجانات رکھتے ہیں۔یاد رہے کہ اس سے قبل بھی پاکستان اور افغانستان کے مابین دوطرفہ تعلقات کو بہتر بنانے کیلیے متعدد فلیٹ فارم تشکیل دے گئے جس میں قابل ذکر افغانستان پاکستان ایکشن پلان فار پیس اینڈ سولیڈیرٹی تھا جس کا مقصد سیاسی ، اقتصادی، عسکری، اور انٹیلی جنس سطح پر مربوط اور بامعنی دوطرفہ تعاون بڑھانا تھا تاہم دونوں ملکوں کی جانب سے بعض امور پر اتفاق رائے قائم نہیں ہو سکا۔

Print Friendly, PDF & Email
جھنگ.گوجرہ روڈ چارمیل کےقریب خاتون زرعی موٹرکےکنویں میں گرگیئں
سابق وزیر اعظم نواز شریف پر اچھالا جانے والا جوتا دس لاکھ میں خریدنے کا اعلان

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Translate News »