شمالی کوریا کا ایٹمی طاقت کے مظاہرے کا عزم     No IMG     عراق کے دارالحکومت بغداد میں خودکش حملے کے نتیجے میں 19 افراد جاں بحق     No IMG     جرمنی کے وزير خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ یورپی یونین کے رکن ممالک مشترکہ ایٹمی معاہدے کی حمایت پر متحد اور متفق ہیں۔     No IMG     ایران کو شام میں فوجی بیس بنانے کی اجازت نہیں دیں گے,اسرائیل کے وزير اعظم     No IMG     مقبوضہ کشمیر، یاسین ملک کی مسلسل غیر قانونی نظر بندی کی سخت مذمت کرتے ہوئے عالمی ریڈ کراس کمیٹی سے اپیل     No IMG     سابق وزیراعظم نواز شریف نے چئیرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کو توہین آمیز پریس ریلیز جاری کرنے پر قانونی نوٹس بھجوا دیا۔     No IMG     قونصل جنرل عائشہ فاروقی نے جیل میں ڈاکٹرعافیہ صدیقی سےملاقات     No IMG     پی ٹی آئی چئیرمین نے بڑا فیصلہ کر لیا ، اب پی ٹی آئی میں شمولت اختیار کرنا آسان نہ ہو گا     No IMG     پاکستان میں تھری اور فور جی صارفین کی تعداد 5 کروڑ46 لاکھ ہو گئی،     No IMG     سابق وزیراعظم نواز شریف نے احتساب عدالت میں اپنے نکالنے کی 4 بڑی وجوہات بتادیں     No IMG     حافظ آباد میں کپڑے کی فیکٹری میں آگ لگ گئی     No IMG     پی ٹی آئی کے اعلیٰ عہدے داروں کی پریم کہانی شروع ہو گئی     No IMG     امريکا نے 5 ايرانی اہلکاروں پر پابندی عائد کر دی     No IMG     موجودہ حکومت نے دہشت گردی ، عسکریت پسندی اور توانائی بحران کو حل کیا ، ملکی معیشت کو مستحکم کردیا, لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقیوم     No IMG     پی ٹی آئی گزشتہ 5 سالوں میں خیبرپختونخوا میں ڈلیور کرنے میں بری طرح ناکام ہوئی، مائزہ حمید     No IMG    

مشرق وسطی

  • عراق کے دارالحکومت بغداد میں خودکش حملے کے نتیجے میں 19 افراد جاں بحق

     عراق( ورلڈفاسٹ نیوزفاریو )   کے دارالحکومت بغداد میں خودکش حملے کے نتیجے میں 19 افراد جاں بحق اور زخمی ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق خودکش حملہ بغداد کے علاقہ الشعلہ میں  ہوا ۔ خودکش حملے کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک اور 15 زخمی ہوگئے ہیں۔

  • ایران کو شام میں فوجی بیس بنانے کی اجازت نہیں دیں گے,اسرائیل کے وزير اعظم

    اسرائیل ( ورلڈفاسٹ نیوزفاریو )  کے وزير اعظم نیتن یاہو نے ایران کے خلاف ہرزہ سرائی کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کو شام میں فوجی بیس بنانے کی اجازت  نہیں دیں گے۔

    اسرائیلی وزیر اعظم نے تل نوف ہوائی اڈے پر اسرائیلی فضائیہ کے اہلکاروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل شام میں  ایران کو فوجی بیس بنانے کی اجازت نہیں دےگا اور اس سلسلے میں اسرائیلی فضائیہ کا کردار اہم ہے۔ اسرائیلی وزیر اعظم نے مشترکہ ایٹمی معاہدے سے امریکی صدر ٹرمپ کے خارج ہونے اور بعض عرب ممالک کی طرف سے امریکی صدر کے اس فیصلے کی حمایت کرنےکی بھی تعریف کی۔

  • فلسطینی وزیر خارجہ ریاض المکی اسرائیل کے خلاف جنگی جرائم کے تحت تحقیقات کے لیے بین الاقوامی فوجداری عدالت سے رجوع کرنے ہالینڈ پہنچ گئے

    فلسطینی( ورلڈفاسٹ نیوزفاریو ) وزیر خارجہ ریاض المکی اسرائیل کے خلاف جنگی جرائم کے تحت تحقیقات کے لیے بین الاقوامی فوجداری عدالت سے رجوع کرنے ہالینڈ پہنچ گئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق فلسطینی وزیر خارجہ ریاض المالکی گزشتہ روز دی ہیگ میں قائم بین الاقوامی فوجداری عدالت پہنچ گئے ہیں جہاں وہ عالمی عدالت سے فلسطین کے مقبوضہ علاقوں میں یہودی آباد کاری کے خلاف اور اسرائیلی جارحیت کی تحقیقات شروع کرنے کا مطالبہ کریں گے۔ اس حوالے سے آج وہ عالمی فوجداری قانون کی  پراسیکیوٹر فاتو بینسوڈا سے بھی ملاقات کریں گے۔ فلسطینی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری کیے گے بیان کے مطابق وزیر خارجہ ریاض المکی بین الاقوامی فوجداری قانون کی پراسیکیوٹر سے ہونے والی ملاقات میں فلسطین کی تازہ ترین صورت حال سے آگاہ کریں گے اور بالخصوص فلسطینی علاقوں میں یہودی آبادکاری سے متعلق عالمی قوانین کے تناظر میں گفت و شنید بھی کریں گے۔ بعد ازاں وزیر خارجہ عالمی عدالت کے باہر میڈیا سے بھی گفتگو کریں گے۔

  • شام کے دارالحکومت دمشق میں امریکی سفارتخانہ کو بیت المقدس منتقل کرنے کے خلاف عظیم احتجاجی مظاہرہ

    دمشق( ورلڈفاسٹ نیوزفاریو ) شام کے دارالحکومت دمشق میں امریکی سفارتخانہ کو بیت المقدس منتقل کرنے کے خلاف عظیم احتجاجی مظاہرہ ہوا ہے۔

    اطلاعات کے مطابق امریکہ۔ کے خلاف عوامی احتجاجی مظاہرہ دمشق کے الشہبندر اسکوائر پر ہوا ۔ مظاہرین نے امریکہ کے خلاف نعرے بازی اور امریکی پرچم کو نذر آتش کیا اور تل ابیب سے امریکی سفارتخانہ کی بیت المقدس منتقل کرنے کے امریکی اقدام کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔ یہ مظاہرہ ” بیت المقدس فلسطین کا ابدی دارالحکومت ” کے عنوان سے منعقد ہوا

  • بحرین کا ایران کے خلاف امریکی پالیسی کا خیر مقدم امریکہ کی حمایت کا اعلان

     بحرین ( ورلڈفاسٹ نیوزفاریو )کی امریکہ نواز آل خلیفہ حکومت نے ایران کے خلاف امریکی وزير خارجہ پمپئو کے پالیسی بیان کا خیر مقدم کرتے ہوئے امریکہ کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔

    بحرینی حکومت نے امریکی وزیر خارجہ پمپئو کے ایران مخالف بیان کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم ایران کے خلاف امریکی اتحاد اور امریکی صف میں شامل ہیں۔ واضح رہے کہ اس سے قبل امریکی وزير خارجہ نے ایران کے خلاف ہرزہ سرائی کرتے ہوئے ایران پرمزید پابندیاں عائد کرنے کا اعلان کیا تھا۔

  • شامی فورسز نے 60 فرانسیسی نشانہ بازفوجیوں کو گرفتار کرلیا

     شام ( ورلڈفاسٹ نیوزفاریو ) شامی فورسز نے ایک چیک پوسٹ پر 60 فرانسیسی فوجیوں کو گرفتار کرلیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق 20 گاڑیوں پر مشتمل فرانسیسی فوجیوں کا قافلہ عراق سے شام کی سرحد میں داخل ہوا اور شام کے صوبہ الحسکہ کی جانب رواں دواں تھا لیکن اچانک اس قافلہ کو شامی فوج کی ایک چیک پوسٹ پر رکنا پڑا ۔ شامی فوجیوں نے گاڑیوں کی تلاشی کے بعد ان میں سے فوجی ساز و سامان ، مکان یاب وسایل اور دیگر فوجی وسائل برآمد کرلئے۔ فرانسیسی فوجیوں کے کمانڈر کا کہنا ہے کہ وہ شام میں کرد باغی تنظیم کی حمایت کے لئے آئے ہیں جسے امریکہ کی حمایت حاصل ہے۔ اطلاعات کے مطابق یہ واقعہ یکم مئی کو پیش آیا ہے۔

  • گوئٹے مالا نے امریکہ کے نقش قدم پر چلتے ہوئے مقبوضہ بیت المقدس میں اپنا سفارتخانہ کھول دیا

    مقبوضہ بیت المقدس( ورلڈفاسٹ نیوزفاریو ) گوئٹے مالا نے امریکہ کے نقش قدم پر چلتے ہوئے مقبوضہ بیت المقدس میں اپنا سفارتخانہ کھول دیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق امریکی سفارتخانے کی تل ابیب سے مقبوضہ بیت المقدس منتقلی پر عالمی مذمتوں اور 60 سے زائد فلسطینیوں کی شہادتوں کے باوجود گوئٹے مالا نے امریکہ کی تقلید کرتے ہوئے دو روز بعد ہی اپنا سفارخانہ القدس منتقل کردیا۔ سفارتخانے کی افتتاحی تقریب میں اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو اور گوئٹے مالا کے صدر جیمی مورالس سمیت دونوں ممالک کے وفود نے شرکت کی۔ گوئٹے مالا دوسرا ملک تھا جس نے 1948میں اسرائیل کے قیام کو بطور ریاست تسلیم کیا تھا۔

  • سلامتی کونسل امریکہ کی مخالفت کے باعث اسرائیل کی مذمت کا بیان تک جاری نہ کرسکی۔ پاکستان

    نیویارک ( ورلڈفاسٹ نیوزفاریو ) پاکستان نے فلسطینیوں کی بھرپور حمایت کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے غزہ میں فلسطینیوں پر اسرائیل کے حالیہ تشدد کی مذمت کئے جانے کا بیان جاری کرنے میں ناکامی کو افسوسناک قرار دیا ہے جو امریکی سفارتخانہ کی مقبوضہ بیت المقدس منتقلی پر احتجاج کر رہے تھے ۔ اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے اسلامی تعاون تنظیم ( او آئی سی ) کے رکن ممالک کے سفیروں کے ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس المناک تشدد کے واقعہ کو پوریی دنیا نے ٹی وی کی سکرینوں پر دیکھا اور بین الاقوامی برادری کے سامنے فلسطینوں پر بہیمانہ فائرنگ کا یہ واقعہ رونما ہوا جبکہ سلامتی کونسل امریکہ کی مخالفت کے باعث اسرائیل کی مذمت کا بیان تک جاری نہ کرسکی۔او آئی سی کے رکن ممالک کے سفیروں کا یہ ہنگامی اجلاس ترکی کی درخواست پر بنگلہ دیش نے طلب کیا۔ بنگلہ دیش ان دنوں او آئی سی کے وزراء کی کو نسل کا سربراہ ہے۔ پاکستانی مستقل مندوب نے فلسطین کے صدر محمود عباس کی طرف سے اس سال امن کانفرنس بلائے جانے کے مطالبہ کی حمایت بھی کی ۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ بیت المقدس میں سفارتخانہ کی منتقلی بین الاقوامی قانون اور اقوام متحدہ کے منشور کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے کیونکہ مقبوضہ علاقہ میں جبر اور ظلم کے ذریعے سفارتخانہ منتقل نہیں کیا جا سکتا۔واضح رہے کہ اسرئیل نے پیر کے روز امریکی سفارتخانہ کی مقبوضہ بیت المقدس میں منتقلی پر احتجاج کرنے والے فلسطینیوں پر شدید فائرنگکی جس سے 60 فلسطینی شہید اور 2ہزار سات سو زخمی ہوگئے تھے ۔

  • اسرائیلی فوج کی غزہ پر بمباری

     غزہ ( ورلڈفاسٹ نیوزفاریو ) اسرائیلی فوج نے غزہ میں ایک بار پھر فضائی حملوں کا آغاز کردیا ہے جس میں فلسطینی تنظیم حماس کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق اسرائیلی فوج نے غزہ میں ایک بار پھر فضائی حملوں کا آغاز کردیا ہے جس میں فلسطینی تنظیم حماس کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا ہے تاہم حملے میں ابھی تک کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔ اسرائیلی فوج کی جانب سے جاری بیان میں دعوی کیاگیا ہے کہ گزشتہ رات غزہ کے علاقے سے فائرنگ کی گئی جس میں اسرائیلی فوجیوں اور عمارت کو نشانہ بنایا گیا جس کے جواب میں حماس کے خلاف کارروائی کی جارہی ہے۔

  • فلسطینی صدر محمود عباس نے فلسطینی نمائندے کو امریکہ سے واپس بلا لیا ہے۔

    غزہ( ورلڈفاسٹ نیوزفاریو ) میں رونما ہونے والے خونریز حوادث کے بعد فلسطینی صدر محمود عباس نے فلسطینی نمائندے کو امریکہ سے واپس بلا لیا ہے۔

    فلسطین کے اعلی مذاکراتکار صائب عریقات نے کہا ہے کہ فلسطینی نمائندہ دو گھنٹے کے بعد امریکہ کو ترک کردےگا۔

    ذرائع کے مطابق امریکہ نے بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی کرتے ہوئے تل ابیب سے اپنا سفارتخانہ بیت المقدس منتقل کردیا ہے جس کے بعد غزہ میں عظیم مظاہرے ہوئےہیں ۔ مظاہرین پر اسرائیلی فوجیوں نے فائرنگ کھول دی جس کے نتیجے میں اب تک 62 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں جبکہ 2700 سے زائد فلسطینی زخمی ہوگئے ہیں۔