مسلم لیگ ق نے کا تحریک انصاف کے رویے پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کو تحفظات سے آگاہ کرنے کا فیصلہ     No IMG     تحریک انصاف نے سابق صدرآصف علی زرداری کی نااہلی کے لیے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی     No IMG     وزیراعظم عمران خان نے سانحہ ساہیوال پر بغیر تحقیقات کے بیانات دینے پر وزرا اور پنجاب پولیس پر سخت اظہار برہمی     No IMG     وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری کی جسٹس ثاقب نثارپرتنقید، موجود چیف جسٹس کی تعریف     No IMG     برطانیہ میں بھی برف باری سے شدید سردی     No IMG     برطانیہ کے سابق وزیراعظم کے جان میجر نے موجودہ وزیرِاعظم تھریسا مے سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ یورپ سے علیحدگی (بریگزٹ) پر ریڈ لائن سے پیچھے ہٹ جائیں     No IMG     میکسیکو میں پیٹرول کی پائپ لائن میں دھماکے اور آگ لگنے کے حادثے میں ہلاکتوں کی تعداد 73 ہوگئی     No IMG     امریکی سینیٹر لنزے گراہم کی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات     No IMG     سی ٹی ڈی کے مطابق ذیشان کا تعلق داعش سے تھا ,صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت     No IMG     وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کو معلوم ہی نہیں پھولوں کا گلدستہ کہاں پیش کرنا ہے کہاں نہیں؟     No IMG     لاہورمیں شہریوں نے پولیس کی دھلائی کر ڈالی، بھاگ کر جان بچائی     No IMG     وزارتِ تجارت نےکاروں کی درآمد پر لگائی جانی والی پابندیوں پر نظر ثانی کرتے ہوئے انہیں مزید سخت کردیا     No IMG     خواتین کے مساوی حقوق اور تشدد کے خاتمے کے لیے امریکہ، برطانیہ سمیت مختلف ممالک میں خواتین کی جانب سے ریلیاں نکالی گئیں۔     No IMG     فرانس میں صدر میکروں کی حکومت کے خلاف پیلی جیکٹ والوں کا احتجاج اس ہفتے بھی جاری رہا، کئی مقامات پر پولیس اور مظاہرین میں جھڑپیں     No IMG     وزیراعلیٰ پنجاب نے اعلیٰ سطحی اجلاس طلب کرلیا     No IMG    

مسلہ کشمیر ایٹمی جنگ کا پیش خیمہ ثابت ہوسکتا ہے ،جنرل زبیر
تاریخ :   14-11-2017

اسلام آباد(ورلڈ فاسٹ نیوز فار یو)چیئرمین جوائنٹ چیف آف اسٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات نے خبردار کیا ہے کہ کشمیر کا مسلہ ایٹمی جنگ کا پیش خیمہ ثابت ہوسکتا ہے-پاک چین اقتصادی راہداری کے خلاف ہر سطح پر سازشیں جاری ہیں اور بھارت کی خفیہ ایجنسی ”را“ نے سی پیک کو نقصان پہنچانے کے لیے 50 کروڑ ڈالرز کے فنڈز مختص کردیئے ہیں۔اسلام آباد میں سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارت نے پاکستان کے خلاف روایتی جنگ جاری رکھی ہوئی ہے جو کسی بھی وقت بڑی جنگ میں تبدیل ہوسکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارت آگ سے کھیل رہا ہے اور بلوچستان میں وہ دہشت گردی کو ہوا دے رہا ہے۔بھارت سے بہتر تعلقات کا راستہ کشمیر سے ہو کر گزرتا ہے، بھارت مقبوضہ کشمیر میں خون بہا رہا ہے اور پاکستان کا پانی روک رہا ہے، خون اور پانی ایک ساتھ نہیں بہہ سکتا جبکہ بھارت ایسا ہی کر رہا ہے اور بھارت خطے کے امن سے کھیل کر رہا ہے جبکہ پاکستان میں دہشت گردی کروا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں 94 ہزار کشمیری شہید کیے جاچکے ہیں اور ہر 20 کشمیریوں پر ایک بھارتی فوجی تعینات ہے‘ مسئلہ کشمیر کے حل سے ہی جنوبی ایشیاءمیں دیرپا امن ممکن ہے۔جنرل زبیر محمود حیات نے کہا کہ بھارت نے 1200 سے زائد مرتبہ فائر بندی کی خلاف ورزی کی، جس سے ایک ہزار پاکستانی شہری اور 300 فوجی جوان شہید ہوچکے ہیں۔جنرل زبیر محمود نے کہا کہ افغان سر زمین پر دہشت گردوں کے ٹھکانے مسائل میں اضافہ کر رہے ہیں اور افغانستان میں مستقل عدم استحکام کی پاکستان بھاری قیمت چکا رہا ہے۔کشمیر کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر بدستور جوہری جنگ کے خطرات کا پیش خیمہ ہے، بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں 94 ہزار کشمیری شہید کیے جاچکے، پیلٹ گن کے استعمال سے ہزاروں افراد کی آنکھیں متاثر ہوئیں ہیں۔انہوں نے کہا کہ بھارت خطے کے امن و امان کو غیر مستحکم کر رہا، بھارت تحریک طالبان پاکستان قوم پرست بلوچ گروپ اور دیگر دہشت گرد گروہوں کی مدد کرکے پاکستان میں دہشت گردی کروا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ گذشتہ 16 برس سے جاری دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان نے بے پناہ قربانیاں دیں، جس میں 83 ہزار سے زائد شہریوں نے اپنی جانیں دی، اس میں 28 ہزار فوجی، 4 ہزار سے زائد پولیس اہلکار اور تقریباً 50 ہزار سے زائد عام شہری شامل ہیں لیکن قوم کے حوصلے پست نہیں ہوئے۔جنرل زبیرمحمود نے کہا کہ غیرریاستی عناصر کے ذریعے جنوبی ایشیاءکو عدم استحکام کا شکار کیا جارہا ہے، اس وقت جنوبی ایشیا کو مختلف چیلنجز کا سامنا ہے جس میں بھارت کا کولڈ اسٹارٹ اور پرو ایکٹو ڈاکٹرائن، بیلسٹک میزائل ڈیفنس سسٹم شامل ہیں۔ جنرل زبیر محمود حیات نے کہا کہ بھارت سیکولر اسے انتہا پسند ملک بن چکا ہے مقبوضہ کشمیر میں جاری مظالم اور پاکستان کے خلاف بھارتی رویہ اس کی مثال ہے ۔جنرل زبیر محمود حیات نے کہا کہ دنیا کے مستقبل کی اقتصادی اور فوجی طاقتیں جنوبی ایشیا میں ہوں اور ممالک کو روکنے اور گھیرنے کی پالیسی خطے کے لئے نقصان دہ ثابت ہوسکتی ہیں، چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے کے خلاف ہر سطح پر سازش کی جارہی ہے‘ہم تنازعات کا پرامن حل چاہتے ہیں لیکن بھارت آّگ سے کھیل رہا ہے ہم اپنی ذمہ داریوں سے آگاہ ہیں لیکن اپنے دفاع سے غافل نہیں۔جنرل زبیرمحمود حیات نے مزید کہا کہ پاکستان افغانستان میں امن چاہتا ہے، افغانستان ایشیا کا گیٹ وے ہے اور یہاں عدم استحکام خطے کے لئے نقصان دہ ہے اور پاکستان افغان عدم استحکام کی بھاری قیمت چکا رہا ہے۔ افغانستان میں کمزور گورننس، فوج، حکومت، معیشت، دراڑ زدہ مفاہمتی عمل اور افغان سرزمین پر دہشت گردی کے ٹھکانے کلیدی مسائل کا باعث اور پیش خیمہ ہیں۔

Print Friendly, PDF & Email
وفاقی حکومت بلوچستان میں بحالی امن کے لئے وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی زیرصدارت کوئٹہ میں اعلی سطحی اجلاس
مذاکرات کی کامیابی تک شام اور عراق سے نہیں نکلیں گے,امریکی وزیر دفاع جیمز میٹس

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Translate News »