آرمی چیف سے بحرین نیشنل گارڈ کے کمانڈر کی ملاقات     No IMG     اسرائیل کی جیل میں آگ بھڑک اٹھی، کئی کمرے جھلس گئے     No IMG     اسرائیلی فوج کی گھر گھر تلاشی15 فلسطینی شہری گرفتار     No IMG     وزیر ریلوے شیخ رشید کی نا اہلی کے لیے الیکشن کمیشن میں درخواست دائر     No IMG     فضائی حدود کی بندش، ائیرانڈیا کو کروڑوں کا نقصان     No IMG     دہشت گردی کا کوئی دین اور نسل نہیں ہوتی ,سعودی وزیر خارجہ     No IMG     ایران، عراق اور شامی افواج کے خون نے تینوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط بنایا, بشار الاسد     No IMG     آصف زرداری اور فریال تالپور کی 10 دن کے لیے حفاظتی ضمانت منظور     No IMG     سابق وزیراعلی شہباز شریف کے خلاف ایک اور انکوائری شروع     No IMG     کینیڈین وزیر اعظم جسٹس ٹروڈو نے نیوزی لینڈ میں دہشت گردی کے واقعہ کی مذمت     No IMG     روسی صدر پوتن نے کہا ہے کہ وہ روس میں کرائسٹ چرچ جیسا دہشت گرد حملہ نہیں ہونے دیں گے     No IMG     برطانوی حکام نے نیوزی لینڈ کی مسجدوں میں ہوئی دہشت گردی کی طرز پر برطانیہ میں بھی واقعات پیش آنے کا خدشہ     No IMG     نیوزی لینڈ کی پارلیمنٹ کے پہلے اجلاس کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا     No IMG     نیوزی لینڈ مساجد پر دہشت گرد حملے سے متعلق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنے بیان پر میڈیا کی تنقید سے برہم     No IMG     نیوزی لینڈ کی قومی فٹسل ٹیم کے گول کیپر عطا الیان بھی کرائسٹ چرچ واقعے میں شہید     No IMG    

مسلم لیگ ن کے رہنما حنیف عباسی کی اڈیالہ جیل سے اٹک جیل منتقلی کے بعد اڈیالہ جیل میں سرچ آپریشن
تاریخ :   22-09-2018

راولپنڈی( ورلڈ فاسٹ نیوزفاریو ) مسلم لیگ ن کے رہنما حنیف عباسی کی اڈیالہ جیل سے اٹک جیل منتقلی کے بعد اڈیالہ جیل میں سرچ آپریشن کیا جا رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق اڈیالہ جیل کے آئی جی جیل خانہ جات کی سربراہی میں قائم کی جانے والی کمیٹی اڈیالہ جیل میں سرچ آپریشن کر رہی ہے۔ دوسری جانب

حنیف عباسی کی اہلیہ کا کہنا ہے کہ حنیف عباسی عارضہ قلب میں مبتلا ہیں اور ان کو پولن الرجی ہے، عید الاضحٰی سے قبل انہیں اسٹنٹ بھی ڈالا گیا۔
حنیف عباسی کو تجویز کردہ ادویات ان تک پہنچانے نہیں دی جا رہیں۔ حنیف عباسی کی اہلیہ کا کہنا تھا کہ اگر حنیف عباسی کو کچھ ہوا تو سیاسی مخالفین اور پنجاب حکومت ذمہ دار ہو گی۔ واضح رہے کہ ایفی ڈرین کیس میں سزا کاٹنے والے مسلم لیگ ن کے رہنما حنیف عباسی کو اڈیالہ جیل سے اٹک جیل منتقل کر دیا گیا ہے۔
جیل ذرائع کے مطابق حنیف عباسی کو آئی جی جیل خانہ جات کےحکم پر اٹک جیل منتقل کیا گیا، حنیف عباسی کی جیل سپریٹنڈنٹ کے کمرے میں نواز شریف کے ہمراہ تصویر سامنے آنے پر انکوائری کمیٹی تشکیل دی گئی۔

جس کے بعد حنیف عباسی کو انکوائری کمیٹی کی تجویز پر اٹک جیل منتقل کردیا گیا۔ یاد رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے گذشتہ روز سابق وزیراعظم نواز شریف ، ان کی صاحبزادی مریم نواز اور داماد کیپٹن (ر) صفدر کی سزا معطل کرتے ہوئے ان کی رہائی کا حکم دیا اور قیدیوں کو 5،5 لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کروانے کا حکم بھی دیا۔ نواز شریف ، ان کی صاحبزادی مریم نواز اور داماد کیپٹن (ر) صفدر کی رہائی کا پروانہ ملتے ہی مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف اور چند رہنما اڈیالہ جیل روانہ ہو گئے۔
اڈیالہ جیل کے اندر جیل سپریٹنڈنٹ کے کمرے میں نواز شریف نے مسلم لیگ ن کے رہنماؤں کے ساتھ تصاویر بنوائیں۔اس موقع پر مسلم لیگ ن کے رہنماؤں نے قانون کی دھجیاں اُڑا دیں۔ جیل کے اندر کھینچی گئی تصاویر میں ایف ڈرین کیس میں اڈیالہ جیل میں قید حنیف عباسی کو بھی نواز شریف کے ہمراہ جیل سپریٹنڈنٹ کے کمرے میں دیکھا گیا۔ جس کے بعد سوالات اُٹھنا شروع ہو گئے کہ آخر حنیف عباسی کس حیثیت میں جیل سپریٹنڈنٹ کے دفترمیں موجود تھے؟جیل قواعد کے مطابق عمر قید کے مجرم سے ملاقات کا وقت شام چار بجے تک ہوتا ہے، ایسے میں حنیف عباسی کیسے نواز شریف سے ملنے چلے گئے؟ ان تصاویر کے ٹی وی چینلز پر نشر ہونے اور سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد جیل حکام نے نوٹس لیا جس کے بعد حنیف عباسی کو اٹک جیل منتقل کرکے اڈیالہ جیل میں انکوائری کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

Print Friendly, PDF & Email
امام کعبہ شیخ صالح بن محمدابراہیم طالب نے کہاہے کہ پاکستان ہی حرمین شریفین کی حفاظت کرنےکی صلاحیت رکھتاہے
افغانستان کیخلاف میچ میں سب سے بڑی کیا غلطی کی ؟ کپتان نے بتا دیا
Translate News »