چودھری پرویزالٰہی سے فردوس عاشق اعوان کی ملاقات     No IMG     یوکرین کے مزاحیہ اداکار ملک کے صدر منتخب     No IMG     وزیروں کو نکالنے سے سلیکٹڈ وزیراعظم کی نااہلی نہیں چھپے گی, بلاول بھٹو زرداری     No IMG     ایران کے صدر حسن روحانی نے تہران میں سعد آباد محل میں پاکستانی وزیر اعظم عمران خان کا باقاعدہ اور سرکاری طور پر استقبال     No IMG     بھارت اور چین کے مابین پیر کے روز بیجنگ میں باہمی فیصلہ کن مذاکرات کا آغاز     No IMG     بھارتی وزیر اعظم,ہمارا پائلٹ واپس نہ کیا جاتا تو اگلی رات خون خرابے کی ہوتی     No IMG     ملکی سیاسی پارٹیاں ووٹ تو غریبوں ،محنت کشوں کے نام پر لیتی ہیں مگر تحفظ جاگیرداروں اور مافیاز کو دیتی ہیں ,جواد احمد     No IMG     افغان سپریم کورٹ نے صدر کے انتخاب تک صدر اشرف غنی کی مدت صدارت میں توسیع کردی     No IMG     آزاد کشمیر میں منڈا بانڈی کے مقام پر ایک جیپ کھائی میں گرنے سے 5 افراد ہلاک     No IMG     مصرمیں صدرکےاختیارات میں اضافے کےلیے ہونےوالے تین روزہ ریفرنڈم میں ووٹ ڈالنےکا سلسلہ جاری ہے     No IMG     لاہور میں 3 منزلہ خستہ حال گھر زمین بوس ہونے کے نتیجے میں خاتون سمیت 6 افراد جاں بحق جبکہ 4 افراد زخمی     No IMG     وزیراعظم عمران خان ایران کے پہلے سرکاری دورے پر تہران پہنچ گئے     No IMG     سری لنکا میں کل ہونے والے آٹھ بم دھماکوں کے نتیجے میں 300 افراد ہلاک اور 500 زخمی     No IMG     وزیراعظم عمران خان نے مکران کوسٹل ہائی وے پر دہشت گردی کی سخت مذمت کرتے ہوئے حکام سے واقعے پر رپورٹ طلب کر لی     No IMG     افغانستان اور افغان طالبان کے درمیان مذاکرات ایک مرتبہ پھر کھٹائی میں پڑتے دکھائی دے رہے ہیں     No IMG    

مسئلہ کشمیر حل کئے بغیر خطے میں امن ممکن نہیں‘ امیر جماعت اسلامی سراج الحق
تاریخ :   27-02-2018

مظفرآباد(ورلڈ فاسٹ نیوز فار یو)حکومت ِ پاکستان بھارت سے کسی قسم کی تجارت اور اپنے قریبی تعلقات ختم کرکے مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اجاگر کر نے کے لئے نائب وزیر خارجہ تعینات کرے ! ،ْ جنوبی ایشیاء میں اِس وقت سب سے بڑا مسئلہ کشمیر کا مسئلہ ہے ! جس کے حل کے بغیر کوئی بھی مسئلہ حل نہیں ہوسکتا ! بھارت کشمیریوں کو رائے شماری کا موقع فراہم کرے !،کشمیر کونسل کے خاتمے یا اختیارات ختم کرنے کے حوالے سے جماعت اسلامی کا بھی وہی موقف ہے جو کشمیری عوام کا ہے ، اِن خیالات کا اظہارسینیٹر جماعت اسلامی سراج الحق نے دورہ ِ مظفرآباد کے موقع پر استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اُنہوں نے کہا کہ بھارت آئے روز آزادکشمیر کی لائن آف کنٹرو ل پر بلااشتعال فائرنگ کرکے بے گناہ کشمیریوں کو شہید کررہا ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے وہ کم ہے ۔اُنہوں نے کہا کہ جنوبی ایشیاء او رپاکستان میں اِس وقت سب سے بڑا مسئلہ کشمیر کاہے ، جب تک بھارت کشمیریوں کو رائے شماری کا موقع نہیں دیتا اُس وقت تک بھارت سے کسی بھی قسم کے مذاکرات نہ کئے جائیں ۔اُنہوں نے کہا کہ اِس وقت حکومت ِ پاکستان نے خود بھارت کے ساتھ اپنے تعلقات قائم کئے ہوئے ہیں ، ایسے میں ہم کس ملک کو کیسے کہہ سکتے ہیں کہ وہ بھارت سے تعلقات نہ رکھے ،سراج الحق نے کہا کہ بھارت اپنی مکّاری اور ہٹ دھرمی کی مثال قائم کرتے ہوئے مقبوضہ کشمیر میں نہتے کشمیریوں کو گاجر مولی کی طرح کاٹ رہا ہے اور مختلف بدنام زمانے کالے قانون کے تحت حریت رہنمائوں کو گرفتار کرکے اُن پر کیس چلایا جارہا ہے جو کہ سراسر ذیادتی ہے ۔اُنہوں نے کہا کہ آزادکشمیر کی حکومت کو KPKکی طرح مراعات دی جائیں ، بجلی ، پرنٹ ہائیڈرل پرافٹ اور رائیلیٹی کی سطح پر آزادکشمیر حکومت کو ملنی چاہیے مگر افسوس کن بات ہے کہ آزادکشمیر میں 14سو میگاواٹ سے زائد بجلی پیدا ہورہی ہے جبکہ آزادکشمیر کی ضروریات صرف 350میگاواٹ بجلی ہے مگر اُس کے باوجود آزادکشمیر میں لوڈشیڈنگ کے تمام تر ریکارڈ توڑ دیے گئے ہیں ، حکومت ِ پاکستان کو فلفور آزادکشمیر میں لوڈ شیڈنگ ختم کرنی چاہیے۔اُنہوں نے کہا کہ کشمیر یوں نے قربانیاں اِس لئے نہیں دی کہ وہ آلو پیاز اور حکومت ِپاکستان اپنے تعلقات قائم رکھے ،کشمیریوں نے قربانیاں مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے دی ہیں ۔اُنہوں نے کہا کہ پاکستان مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے فوری طو رپر اقدامات کرے۔

Print Friendly, PDF & Email
پتوکی میں مسلم لیگ ن آج سیاسی پاور شوکا مظاہرہ کرے گی ,وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف خطاب کریں گے
ٹرانسپورٹ کرایوں میں 15فیصد اضافہ کر دیا گیا نوٹیفکیشن جاری

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Translate News »