ایران کے صدر حسن روحانی نے تہران میں سعد آباد محل میں پاکستانی وزیر اعظم عمران خان کا باقاعدہ اور سرکاری طور پر استقبال     No IMG     بھارت اور چین کے مابین پیر کے روز بیجنگ میں باہمی فیصلہ کن مذاکرات کا آغاز     No IMG     بھارتی وزیر اعظم,ہمارا پائلٹ واپس نہ کیا جاتا تو اگلی رات خون خرابے کی ہوتی     No IMG     ملکی سیاسی پارٹیاں ووٹ تو غریبوں ،محنت کشوں کے نام پر لیتی ہیں مگر تحفظ جاگیرداروں اور مافیاز کو دیتی ہیں ,جواد احمد     No IMG     افغان سپریم کورٹ نے صدر کے انتخاب تک صدر اشرف غنی کی مدت صدارت میں توسیع کردی     No IMG     آزاد کشمیر میں منڈا بانڈی کے مقام پر ایک جیپ کھائی میں گرنے سے 5 افراد ہلاک     No IMG     مصرمیں صدرکےاختیارات میں اضافے کےلیے ہونےوالے تین روزہ ریفرنڈم میں ووٹ ڈالنےکا سلسلہ جاری ہے     No IMG     لاہور میں 3 منزلہ خستہ حال گھر زمین بوس ہونے کے نتیجے میں خاتون سمیت 6 افراد جاں بحق جبکہ 4 افراد زخمی     No IMG     وزیراعظم عمران خان ایران کے پہلے سرکاری دورے پر تہران پہنچ گئے     No IMG     سری لنکا میں کل ہونے والے آٹھ بم دھماکوں کے نتیجے میں 300 افراد ہلاک اور 500 زخمی     No IMG     وزیراعظم عمران خان نے مکران کوسٹل ہائی وے پر دہشت گردی کی سخت مذمت کرتے ہوئے حکام سے واقعے پر رپورٹ طلب کر لی     No IMG     افغانستان اور افغان طالبان کے درمیان مذاکرات ایک مرتبہ پھر کھٹائی میں پڑتے دکھائی دے رہے ہیں     No IMG     وزیراعظم عمران خان نے نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم کا افتتاح کردیا     No IMG     ایران کے وزیر خارجہ کی ترک صدر اردوغان کے ساتھ ملاقات     No IMG     عمان کے وزیر خارجہ نے اپنے ایک بیان میں شام کی عرب لیگ میں واپسی پر تاکیدکی     No IMG    

مریم نواز نے کہا ہے کہ تم نوازشریف کومائنس کرتے تھک گئے ، وہ پلس ہوتا جارہاہے
تاریخ :   13-04-2018

سیالکوٹ(ورلڈ فاسٹ نیوز فاریو) مسلم لیگ ن کی مرکزی رہنماء مریم نواز نے کہا ہے کہ تم نوازشریف کومائنس کرتے تھک گئے ، وہ پلس ہوتا جارہاہے،نااہلی کی مدت تاحیات نہیں،اس وقت تک ہے جب تک فیصلے دینے والے کرسیوں پربیٹھے ہیں، مخالفین نے 30سال نوازشریف کو روکنے میں لگا دیے،نعرہ لگاؤ روک سکوتوروک لو، جس کواللہ نہ روکے اس کوکوئی نہیں روک سکتا۔انہوں نے آج سیالکوٹ میں مسلم لیگ ن کے سوشل میڈیا کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سیالکوٹ نوازشریف اور نوازشریف سیالکوٹ سے محبت کرتا ہے۔دوسری وجہ یہ ہے کہ سیالکوٹ نے مسلم لیگ ن اور نوازشریف کوخواجہ آصف جیسا بیٹا دیا ہے۔․خواجہ آصف پرفخر ہے ۔خواجہ آصف نے اپنی پارٹی اور لیڈر کا نہ صرف ساتھ نبھایا بلکہ ڈٹ کرساتھ کھڑا رہا۔انہوں نے کہا کہ آج مجھے پتا چل گیا ہے کہ سیالکوٹ نوازشریف سے کتنی محبت کرتا ہے۔مریم نے کہا کہ سیالکوٹ کے شیرومجھے اک بات بتاؤکہ آج صبح سپریم کورٹ کا ایک فیصلہ سن کرآئے ہیں ۔سیالکوٹ آنے سے پہلے خبرملی کہ سپریم کورٹ نے ایک بار پھرفیصلہ دے دیا۔شیروبتاؤکہ نوازشریف کتنا اہل ہے؟ کہ ایک بار ،دوبار،یا تین بار نہیں بلکہ چارچار بار ایک مقدمے میں نااہل کیا جارہا ہے۔نوازشریف کیسا شخص ہے کہ جس کوتم مائنس کرتے تھک گئے لیکن وہ پلس ہوتا جارہاہے۔تاریخ گواہ ہے جب جب تم نے نوازشریف کوسزائیں ،عوام سے دور کرنے اور مائنس کرنے کی کوشش کی ۔نوازشریف اللہ کے کرم سے عوام کے زیادہ قریب ہوتا جا رہا ہے۔مریم نواز نے کہا کہ جب سپریم کورٹ نے نوازشریف کو بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پرنکالاتو کیا وہ اور مضبوط ہوا یا کمزور ہوا۔اب جب زندگی بھر کیلئے نااہل کردیا توکیا نوازشریف مضبوط ہوا یا کمزور؟ نااہلی کی مدت تاحیات نہیں ،یہ مدت اس وقت تک ہے جب تک فیصلے دینے والے کرسیوں پربیٹھے ہیں۔جولیڈر عوام کے دلوں میں بستا ہے ، لوگوں کے دلوں کے قریب ہے؟ انہوں نے تاحیات اور باربار نااہلی کا فیصلہ اس لیے آیا کہ نوازشریف کو شکست نہیں دے سکتے۔ یہ نااہلی کافیصلہ نہیں بلکہ اس بات کا اعتراف ہے کہ نوازشریف جیت رہا ہے۔کبھی کبھی ہنسی بھی آتی ہے نوازشریف کوسزاسنانا یا نااہل کرنا پہلی مرتبہ نہیں ہے۔پچھلے 30سال مخالفین نے نوازشریف کو روکنے میں لگا دیے۔نعرہ لگاؤ روک سکوتوروک لو، جس کواللہ نہ روکے اس کوکوئی نہیں روک سکتا۔انہوں نے کہا کہ یاد ہے کہ مشرف نے نوازشریف کو2بار عمرقید کی سزاسنائی، ہتھکڑیاں لگائیں، ڈکٹیٹر نے کہا کہ نوازشریف تاریخ کا حصہ بن گیا ہے۔نوازشریف کو 7سال کیلئے جلاوطن کیاگیا۔ وہ سزائیں ،مقدمے ،ہتھکڑیاں دیکھوں وہ تاریخ کے کوڑے دانوں میں پڑی ہیں۔وہ سزائیں دینے والے آج کہاں ہیں؟ جنہوں نے نوازشریف کو 28سال کیلئے عمر قید کی سزا سنائی تھی۔تب بھی کرپشن کا الزام لگایا۔جب کرپشن نہیں ملی توپھر نواز شریف کو ہائی جیکر بنادیا۔ اب دوسال سے پاناما کا مقدمہ چل رہا ہے لیکن سزا چھوٹے بیٹے حسن نوازسے تنخواہ نہ لینے پردی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ عوام کومعلوم ہے کہ اس بار نوازشریف اکیلا نہیں ہے؟ یہ 60،70،80، یا90 کی دہائی نہیں نہ ہی یہ 2000ء ہے بلکہ یہ 2018ء ہے؟ قوم جاگ گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ آج سپریم کورٹ کی سزا نے مجھے مشرف کا دور یاد کروا دیا۔جوکہتا تھا کہ نوازشریف کبھی ملک میں واپس نہیں آئے گا۔دیکھونواز شریف آج بھی کروڑوں دلوں میں بس رہا ہے ۔لیکن تم واپس نہیں آسکتے۔انہوں نے کہا کہ نوازشریف کیخلاف گواہی دینے والاواجد ضیاء ہی نوازشریف کے حق میں گواہی دے گیا۔واجد ضیاء 6ہیروں کی جے آئی ٹی کا سربراہ تھا۔میں عدالت میں تھی۔جب واجد ضیاء سے پوچھا کہ بیٹے سے تنخواہ نہ لینے کاکوئی ثبوت ہے؟ واجد نے کہا کہ کوئی ثبوت نہیں ہے۔عدالت نے پوچھا کہ کیا کوئی بینک اکاؤنٹ ہے۔انہوں نے کہاکہ جے آئی ٹی کیخلاف اب عوام کی جے آئی ٹی لگے گی؟ اب عوام کی باری ہے عوام سوال پوچھے گی۔واجد ضیا ء نے کہا کہ 40لوگ تھے؟ کون تھے وہ 40لوگ جنہوں نے نوازشریف کیخلاف انکوائری میں حصہ لیا؟
Print Friendly, PDF & Email
صدر مملکت ممنون حسین نے قومی اسمبلی کا بجٹ اجلاس جمعہ 27 اپریل ساڑھے چار بجے پارلیمنٹ ہائوس میں طلب
دہشت گردی سے امن وا مان کو سنگین خطرات لاحق ہیں,اقوام متحدہ میں پاکستانی سفیر ملیحہ لودھی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Translate News »